قادیانیوں کو کافر کسی مولوی نے نہیں کہا بلکہ قادیانی اپنے فاسد عقائد کی وجہ سے کافر ہیں
قادیانی مربی فیس بک پر پوسٹ کرتاہے کہ:

قادیانی مربی نے کہا کہ "ایمانیات میں چھ6 چیزیں ضروری ہیں "آئیے دیکھتے ہیں کیا ان چھ چیزوں میں قادیانی ایمان لاتے ہیں ؟
قادیانیوں اور مسلمانوں کے خدا میں فرق۔
مسلمانوں کا خدا بے مثل و مثال ہے ، اس کا نا کوئی بیٹا ہے نا کوئی شریک جبکہ قادیانیوں کے پنجابی نبی مرزا غلام قادیانی نے ایک ایسے خدا کا تصور پیش کیا جس کے لاکھوں ہاتھ پاوں ہیں اور کھا جانے والی بلا ہے ،مرزا کہتا ہے کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ایک جگہ مرزا کہتا ہے کہ میں نے اپنے آپ کو خدا بنے دیکھا اور یقین کر لیا کہ میں خدا ہوں
قادیانیوں اور مسلمانوں کے انبیاء اور رسل پر ایمان لانے میں فرق۔
مسلمانوں کے نذدیک ایک لاکھ چوبیس ہزار کم وبیش انبیاء ورسل دنیا میں تشریف لائے اور آخر میں حضرت خاتم النبیین ﷺ تشریف لائے ان کے بعد کسی ظلی و بروزی ،تشریعی وغیر تشریعی نبی کے بننے کی گنجائش باقی نہیں ہے جبکہ قادیانی مرزا غلام قادیانی کو ظلی وبروزی نبی مانتے ہیں اور سابقہ انبیاء و رسل کو مرزا قادیانی کی ذات میں شامل مانتے ہیں یعنی مرزا قادیانی تمام انبیاء کا معجون مرکب ہے ۔
قادیانی اور مسلمانوں کے درمیاں قرآن کے آخری کتاب ہونے میں اختلاف ہے۔
مسلمانوں کے نذدیک قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو وحی کے ذریعے حضرت خاتم النبیین ﷺ پر نازل کی گئی اس کے بعد وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے لیکن مرزا قادیانی کہتا تھا کہ مجھ پر بھی وحی نازل ہوتی ہے اوراسی وجہ سے مرزا قادیانی پر نازل ہونے والی وحیوں کو اکٹھا کر کے ایک کتاب مرتب کی گئی ہے جس کا نام ہے "تذکرہ"اب تذکرہ اگر مرزے کی الہامی کتاب ہے تو قرآن حکیم آخری الہامی کتاب کیسے رہی؟
قادیانی اور مسلمانوں کے درمیان اللہ کے فرشتوں پر ایمان کی حقیقت۔
مسلمانوں کے نذدیک اللہ کے فرشتے ایک روحانی مخلوق ہیں اور ان کو مختلف امور پر متعین کیا گیا ہے اسی طرح وحی کے لانے کے لیے حضرت جبرائیل متعین تھے لیکن مرزا قادیانی نے اس کے متبادل چند فرشتوں کے نام پیش کئے ہیں جو مرزا پر وحی لے کر آیا کرتے تھے جن میں سے مشہور "ٹیچی ٹیچی ، درشتی ،میٹھی روٹیوں والافرشتہ"وغیرہ شامل ہیں ۔
کیا کبھی کسی قادیانی نے سوچا ہے ؟ کہ وہ مسلمان کیسے ہو سکتا ہے جبکہ کوئی ایک چیز بھی ایمانیات والی ایسی نہیں جو مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ہو تمام ایمانیات والی چیزوں کو مسخ کر دیا گیا ہے اور ایک نئی چیز متعارف کروائی گئی ہے پھر قادیانی کس منہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہلواتے ہیں اور کیوں کہلوانے پر اصرار کرتے ہیں قادیانیوں کو سوچنا چاہیے اور توبہ کر کے مرزا قادیانی کے مذھب سے تائب ہو کر محمد عربی ﷺ کے مذھب اسلام میں داخل ہو جانا چاہیے اسی میں فلاح و کامرانی ہے اور یہی جنت کا راستہ ہے اللہ تعالیٰ قادیانیوں کو ھدایت عطا فرمائے امین
مدیر کی آخری تدوین
: