• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانیوں کی آبادی کتنی ہے؟ قادیانی نمبر گیم کا پوسٹ مارٹم

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی آبادی کی تعداد

قادیانی اکثر یہ واؤیلا کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ 250 ملکوں میں چھا گئے ہیں اب چاہے پوری دنیا میں 250 ہوں بھی یا نہیں، بہر حال ہم آج ان کی تعدا کتنی ہے اور وہ اپنی تعداد بتانے میں کیا دھوکہ دیتے ہیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

احمدیہ گزٹ“ جون 1995ء قادیانی آبادی کی تعداد 11ملین کے قریب بتاتا ہے۔
1995ء=11ملین
206xvg3.jpg


نیچے دئے گئے آرٹیکل(جو 1995-2001 کے درمیان شائع ہوا) قادیانی آبادی کی تعداد ”10ملین سے زیادہ“ بتائی گئی ہے۔ ہم 2001ء فرض کر لیتے ہیں۔ اس طرح قادیانی آبادی 1995-2001ء کے دورانیہ میں 1ملین کم ہوئی۔

2001ء=10ملین
imihir.jpg


اس PDF آرٹیکل کے صفحہ 13 کے مطابق مرزا طاہر کے اکیس سالا دور میں قادیانیت دس ملین سے 180 ملین تک پہنچ گئی۔ یعنی مرزا طاہر جب 1982ء میں لیڈر بنا تھا اس وقت اس جماعت کی تعداد 10 ملین تھی اور یہ تعداد 1995ء تک ایک ملین کے اضافہ سے 11 ملین ہو گئی۔ پھر اس سے اگلے 6 سالوں میں یعنی 1995ء سے 2001ء تک ایک ملین کم ہو کر وہی 10 ملین رہ گئی۔ جس کا مطلب ہے کہ سال 2001ء سے لے کر سال 2003ء تک ان دو سالوں میں قادیانی آبادی میں 170 ملین کا اضافہ ہوا۔
2r39ifr.jpg


9ستمبر 2003ء کی پریس ریلیز میں قادیانیوں کی تعداد 200ملین بتائی گئی۔ اوپر دیا گیا پی ڈی ایف فائل کے صفحہ 13 کا سکین بتا رہا ہے کہ 19 اپریل 2003ء(جب مرزا طاہر فوت ہوا)تک قادیانیت کی آبادی میں 180 ملین افراد کا اضافہ ہوا۔ مگر اس کے کچھ ماہ(19 اپریل سے 9 ستمبر) تک کے دورانیہ میں قادیانیت کی آبادی میں 20ملین کے مزید اضافے کا دعویٰ کیا گیا۔
oo19g.jpg


1982ء سے 1995ء تک قادیانی آبادی میں صرف ایک ملین کا اضافہ ہوا، 1995ء سے 2001 کے دورانیہ میں قادیانی آبادی ایک ملین کم ہو کر 10 ملین رہ گئی۔ پھر یہ آبادی 2001ء سے 2003ء تک کے دورانیہ میں قریباً 170 ملین بڑھی، اس کے بعد 19 اپریل سے 9 ستمبر تک قادیانی آبادی کی تعداد میں حیران کن 20 ملین کا اضافہ ہوا۔ زہن میں رہے یہ وہ تعداد ہے جو قادیانی آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔

نیچے دیا گیا تعارفی صفحہ(Introduction Page)جو 29دسمبر2004 کا شائع ہے، کے مطابق قادیانی آبادی 200ملین سے بڑھ چکی ہے۔
2u7qava.jpg


7 جولائی 2005 کی پریس ریلیز ایک بار پھر قادیانی آبادی کی تعداد 200 ملین بتاتی ہے۔
bdjz4.jpg


جماعت قادیانیہ کے سری لنکا کے سیکرٹری کی پریس ریلیز کے مطابق جو ہم جنوری 2008ء کے بعد کی ہے قادیانی آبادی کی تعداد 220 ملین بتائی گئی ہے۔
2wbuywy.jpg


ایک پی ڈی ایف فائل جو قادیانی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، اس کے مطابق 30 جولائی 2000ء میں قادیانیوں کی آبادی 40 ملین سے زیادہ(40،138،975)بتائی گئی ہے۔
34o3dxu.jpg


اُسی پی ڈی ایف فائل کے صفحہ 34 پر بتاریخ 22 اپریل 2003ء قادیانی آبادی کی تعداد 200ملین بتائی گئی ہے۔ اب ملاحظہ کیجئے کہ ایک پہلا آرٹیکل جو میں نے آپ کو بتایا اس میں مرزا طاہر کی خلافت سے اس کی موت تک کے دورانیہ میں قادیانی آبادی کی تعداد کو 170 ملین کے اضافے کے ساتھ 180 ملین بتایا گیا تھا۔ مرزا طاہر کی وفات 19 اپریل 2003ء کو ہوئی اور اس کے تین دن بعد قادیانی آبادی کی تعداد 200 ملین بتائی جا رہی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ22 اپریل 2003ء تک قادیانیوں کی تعداد 180 ملین تھی یا 200ملین؟ اگر قادیانی آبادی 200 ملین تھی تو کیا صرف تین دن میں اس تعداد میں 20 ملین آبادی کا اضافہ ہوا؟ دروغگو را حافظه نباشد
25gs9hx.jpg


احمدیت میں خوش آمدید“ کے دوسرے ایڈیشن کے صفحہ 12 پر بیان ہے کہ آخری سال میں 81ملین نئے قادیانیوں نے قادیانیت کو جوائن کیا۔ صفحہ 11 کے مطابق میں یہ سال 2001 رکھ لیتا ہوں۔ تعداد کا ایک سال میں 81 ملین کے بڑھنے کا مطلب ہے کہ ہر روز تقریباً 221917نئے ممبرز جو اس قسم کا ایک ورلڈ ریکارڈ بن جاتا ہے۔
64dnht.jpg


سن 2000ء کے لیے 41 ملین کا فگر نیچے دیئے گئے پیراگراف میں دیا گیا ہے اور 2001ء کے لیے 81 ملین سے زیادہ کا فگر پیراگراف میں دیکھا جا سکتا ہے جو قادیانی اخبار الفضل بدھ 3 اگست 2005ء سے لیا گیا ہے۔
122i4pz.jpg

سن 2000ءسے سن 2005ء تک 150 ملین سے زائد کے اعداد و شمار کو قادیانی آفیشل ویب سائٹ پر بار بار پوسٹ کیا گیا ہے۔ پھر انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہوا ہے کہ سن 2000ء اور 2001ء میں قادیانی آبادی میں 120 ملین سے زائد کا اضافہ ہوا جیسا کہ میں نے اوپر بتا ہے۔

ٹائمز آن لائن“ نے 14جون 2008ء کو قادیانیت کے متعلق ایک آرٹیکل پوسٹ کیا تھا جو کہ قادیانی آفیشل ویب سائٹ پر بھی شائع ہوا، اس آرٹیکل میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب مرزا مسرور سن 2003ء جماعت کا لیڈر بنا تو اس وقت قادیانی جماعت کی تعداد 70ملین تھی۔ یہ تعداد اس 180ملین اور200ملین تعداد سے بالترتیب 110ملین اور 130 ملین کم ہے جو قادیانی آفیشل ویب سائٹ پر پہلے شائع کی گئی تھی۔ یہ ان 122ملین سے زائد نئے ممبرز جن کا دعویٰ سن 2000ء اور 2001ء میں کیا گیا تھا سے 50 ملین کم ہے۔
u9g91.jpg


مرزا مسرور نے 2 دسمبر2008ء کو ”ہندو ٹائمز“ کو ایک انٹرویو دیا۔ ہندو ٹائمز نے قادیانیت کی تعداد 170ملین لکھی جو کہ ٹائمز آن لائن کی مذکورہ تعداد سے 100ملین کم ہے۔
16jixlh.jpg


17 اگست2009ء کی پریس ریلیز میں قادیانی آبادی کی تعداد تخمیناً 80 ملین بتائی گئی جو صرف سن 2000ء اور 2001ء میں ہوئے اضافے کی تعداد سے تقریباً 122ملین کم ہے اور 180،200 ملین کی اس تعداد سے جو مرزا طاہر کی موت کے وقت بتائی گئی تھی سے تقریباً 100 ملین کم ہے۔
33vd7py.jpg


اس 100ملین کی تعداد کا کیا بنا؟ کیا قادیانی لیڈرشپ جھوٹ در جھوٹ کہہ رہی تھی؟ کیا جو تعداد آفیشلز بتاتے رہے وہ کبھی تھی ہی نہیں؟ یا پھر اتنی ہی بڑی تعداد میں قادیانیوں نے جماعت کو چھوڑ دیا جس کا دعویٰ مرزا طاہر کے وقت 2000ء اور 2001ء میں نے کیا تھا؟ اگر قادیانی جماعت نے یہ جھوٹ بولا تھا تو جھوٹوں کے متعلق مرزا قادیانی کے کچھ فتاویٰ درج ذیل ہیں:

”خدائے غیور کی لعنت اس شخص پر ہے جو مبالغہ آمیز باتوں سے جھوٹ بولتا ہے“۔(روحانی خزائن جلد ۱۹- اعجاز احمدِی: صفحہ 181)
2u5yiog.jpg

”اے بیباک لوگو! جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا ایک برابر ہے“۔(روحانی خزائن جلد ۲۲- حقِیقۃُالوَحی: صفحہ 215)
29zzjbo.jpg

”جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں“۔(روحانی خزائن جلد ۱۷- اربعین: صفحہ 407)
6hqkhe.jpg

”ظاہر ہے کہ جب ایک بات میں کوئی جھوٹا ثابت ہو جائے تو پھر دوسری باتوں میں بھی اُس پر اعتبار نہیں رہتا“۔(روحانی خزائن جلد ۲۳- چشمہ مَعرفت: صفحہ 231)
30ngfhd.jpg


اور ہاں نئے انٹروڈکشن پیج(تعارفی صفحہ)میں جماعت کی تعداد "دس ملین سے تجاوز" کر رہی ہے بتایا گیا ہے جبکہ 2004ء میں یہی تعداد "200ملین سے تجاوز کر رہی ہے" بتایا گیا تھا۔ کیا مرزا مسرور یا اور کوئی اس نمبر گیم کی وضاحت کر سکتا ہے؟

33kxao8.jpg

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سورس
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
بہت اعلیٰ ماشا اللہ اگر کوئی دوست تھوڑی سی کوشش کرے تو اس کی پی ڈی ڈی ایف بھی بنا ڈالے تو سبحان اللہ
 
Top