• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے ؟

ابوعبداللہ

رکن ختم نبوت فورم
دنیا میں چار ہزار سے بھی زائد مذاہب ہیں۔ ہر مذہب کے ماننے والے کی اپنی ایک انفرادی شناخت ہے۔یہودیت کا پیروکار اپنے آپ کو یہودی ہی کہلوائے گا کبھی عیسائی یا مسلمان نہیں کہلوائے گا۔ عیسائیت کا پیروکار اپنے آپ کو عیسائی ہی کہلوائے گا کبھی یہودی یا مسلمان نہیں کہلوائے گا۔ اسلام کا پیروکار مر جائے گا لیکن اپنے آپ کو یہودی یا عیسائی نہیں کہلوائے گا۔ اسی طرح ہر مذہب کا پیروکار اپنی انفرادی شناخت کو چھوڑ کر کسی دوسرے مذہب کی شناخت نہیں اپناتا۔یہ واحد زنادقہ ہی ہیں جو اپنے کفر کو اسلام کا جامہ پہنا کر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
معاشرے میں ایک انتہائی بدکردار شخص اپنے آپ کو نیک و پارسا کہلوانا اور ظاہر کرنا شروع کر دے تو جو لوگ اس کی اصلیت جانتے ہیں وہ تو اس سے دور ہی رہیں گے لیکن جو اس کی اصلیت سے ناواقف ہے وہ نقصان اٹھا لے گا ۔ یہ فعل منافقت ہے جسے انسانی فطرت سلیم بھی سخت ناپسند کرتی ہے۔ البتہ کسی کا ضمیر مردہ ہو چکا ہو تو اسے یہ بات معمولی لگتی ہے۔
قادیانی آئین پاکستان کے مطابق کافر ہیں۔ وہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہلوا سکتے اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکتے۔ ان تمام آئینی و قانونی پابندیوں کے باوجود قادیانی اپنے آپ کو نہ صرف مسلمان کہلواتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنے باطل مذہب کی اسلام کے نام سے تبلیغ بھی کرتے ہیں۔
ان کے اپنے آپ کو مسلمان کہلوانے سے کیا فرق پڑتا ہے ایک مثال سے واضح کرتے ہیں !
پوری دنیا میں مشہور ایک ویل رپیوٹڈ کمپنی جس کی پراڈکٹ کوالٹی اعلیٰ ترین اور معیاری ہے۔ ایک کرپٹ ترین بندہ اسی کمپنی کا نام استعمال کر کے ہو بہو اسی کے ڈیزائن پر انتہائی ناقص کوالٹی کی غیر معیاری پروڈکٹ فروخت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ وہ کمپنی اس کرپٹ بندے پر کورٹ کیس کرتی ہے جس میں اس بندے کے خلاف فیصلہ آ جاتا ہے کہ وہ اس کمپنی کے نام سے اپنی ناقص پروڈکٹس فروخت نہیں کرے گا ۔ اب وہ بندہ مقتدر طبقے کی نظروں میں اپنے آپ کو مظلوم بنا کر پیش کرتا ہے کہ دیکھیں مجھے بزنس کرنے سے روکا جا رہا ہے اور کورٹ کے آرڈر پر عمل نہ کرتے ہوئے پوری ڈھٹائی سے اپنی ناقص ترین پراڈکٹ کو اسی کمپنی کے نام سے دنیا بھر میں فروخت کرتا ہے
تو آپ کا کیا خیال ہے اس کمپنی کی ساکھ پر کچھ فرق پڑے گا یا نہیں ۔ ۔ ۔ ؟؟؟
یہی حال قادیانیت کا ہے۔ یہ اسلام کو دنیا کی نظروں میں مسخ کر کے پیش کرتے ہیں ۔وہ اسلام کے قوانین اور پیغمبر اسلام ﷺ کی ذات اقدس کے متعلق لایعنی پروپیگنڈہ پھیلاتے ہیں اور اپنے اس باطل مذہب کو "حقیقی اسلام" بنا کر پیش کرتے ہیں جو دشمنان اسلام کو مرغوب ہے۔ کیونکہ ان کے باطل مذہب کا جنم ہی انگریز کی کوکھ سے ہوا ہے!!!
آج قادیانیت کو دنیائے صیہونیت و نصرانیت میں جو پذیرائی حاصل ہے اس کی اصل وجہ ہی یہی ہے کہ قادیانیت انہی کا خود کاشتہ پودا ہے !
 
Top