(قادیانی رسالہ فرقان غیرذمہ دار ہے)
جناب عبدالمنان عمر: یہ ہمیں کچھ فوٹو سٹیٹ دیئے گئے تھے کہ اس بارے میں ہم اپنے خیال کا اظہار کریں۔ آپ معزز ممبران بڑے اہم مسئلے کے فیصلے کے لئے یہاں جمع ہیں۔ میں بڑے افسوس سے اس کا اظہار کروں گا۔ میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ ’’فرقان‘‘ ایک غیر ذمہ دار پرچہ ہے۔ اس کی تحریرات کو اتنے اہم مسئلے کے فیصلے کے لئے پیش نہیں کرنا چاہئے۔ یہاں میرے ہاتھ میں…
Mr. Chairman: I must say the witness cannot guide the procedure of this committee. The witness can say…
(جناب چیئرمین: مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ گواہ ضابطہ کے بارے میں کمیٹی کی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ گواہ کہہ سکتا ہے کہ…)
1788جناب یحییٰ بختیار: آپ کو میںنے اتنی Request کی کہ دیکھیں۔
جناب چیئرمین: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’فرقان‘‘ کو بھول جائیے…
جناب چیئرمین: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …اس میں جس "Review" کے جوحوالے دئے ہیں۔ ۶؍جولائی ۱۹۰۴ء کے، وہ آپ دیکھ لیجئے۔ اگر آپ ابھی Verify (تصدیق ) نہیں کرسکتے۔ تو آپ ان کو Verify (تصدیق) کرکے بعد میں لکھ کے بھیج دیجئے۔ یہ کوئی جلدی کی بات نہیں ہے بڑا اہم مسئلہ ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، جناب!مجھے یہ فوٹوسٹیٹ دیاگیاہے…
جناب یحییٰ بختیار: یہ بھی آپ دیکھ لیجئے کہ…
جناب عبدالمنان عمر: ہاں،میں نے دیکھ لیا ہے جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ کہتے ہیں، یہ ٹھیک ہے، غلط…؟
جناب عبدالمنان عمر: نہیں جی، اس کو میں…
جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ کہتے ہیں…
جناب عبدالمنان عمر: میری گزارش یہ ہے جی کہ یہ حلفی بیان ایک جعلی چیز پیش کی گئی ہے۔
Mr. Chairman: That's all. That's all.
(جناب چیئرمین: کافی ہے، کافی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: بس ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔
Mr. Chairman: That's all. Finish it.
(جناب چیئرمین: کافی ہے، اب ختم)
آپ ،جو حوالہ جات دیئے گئے ہیں۔ آپ کہیں صحیح ہیں یا درست ہیں؟
1789جناب یحییٰ بختیار: باقی جو حوالہ جات ہیں،مولوی محمدعلی صاحب کے…
جناب عبدالمنان عمر: یہ تو Compare کرکے ہی میں عرض…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، تو اس واسطے آپ اگر سمجھتے ہیں کہ اس وقت جواب نہیں دے سکتے تو آپ Compare کرکے دو چار د ن کے بعد یہاں بھیج دیجئے سیکرٹری اسمبلی صاحب کے، سیکرٹری صاحب کے پاس اور پھر وہ ممبران …
جناب چیئرمین: (ڈپٹی سیکرٹری سے) جاوید!یہ نوٹ کرلیں۔ جو جو چیز ہے ناں، جوان کے …
جناب یحییٰ بختیار: …ممبران میں سرکولیٹ کردیں گے آپ کاجواب۔
جناب عبدالمنان عمر: میں اس کے متعلق ایک اصولی جواب آپ کو عرض کر دیتا ہوں، اگر اس سے بات طے ہو جائے…
جناب چیئرمین: نہ،نہ…
جناب عبدالمنان عمر: …تومولانا محمدعلی صاحب نے اس کا جواب دیا ہے۔
Mr. Chairman: No, no, just a minute. The Hawalajat(حوالہ جات)Which have been put to the Delegation should be either accepted or rejected.
(جناب چیئرمین: نہیں، نہیں، صرف ایک منٹ۔ جو حوالہ جات پیش کئے گئے ہیں۔ وفد یا تو انہیں تسلیم کرے یا ان کی تردید کرے)
جناب یحییٰ بختیار: پہلا سوال یہ تھا کہ یہ غلط ہیں یا صحیح؟ اگر حوالہ جات غلط ہیں تو پھر…
جناب چیئرمین: غلط ہیں یا صحیح؟ اگر صحیح ہیں تو پھر آپ Explanation (وضاحت) دے سکتے ہیں۔ Otherwise not.
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر آپ کہتے ہیں کہ درست ہیں وہ، تو پھر اس کے بعد آپ کہیںگے کہ کیا ان کا مطلب تھا۔
1790Mr. Chairman: And the Delegation can send written reply after getting it verified and with any explanation, if they like.
(جناب چیئرمین: تصدیق کرنے کے بعد وفد تحریری جواب اور وضاحت بھیج سکتا ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: And explanation.
(جناب یحییٰ بختیار: اور وضاحت)
Mr. Chairman: And whatever they like, they can write it. Next question.
(جناب چیئرمین: اور اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو ٹھیک ہے۔ اگلا سوال کریں)
وہ مولانا عبدالحق صاحب نے جو آیت کلام پاک پڑھی تھی اور مولانا مفتی محمود صاحب نے جو حدیث شریف کا حوالہ دیا تھا۔