CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION
(قادیانی وفد پر جرح)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب میں نے چند سوالات آپ سے پوچھے تھے جس سے کہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنے کو مسلمانوں سے ایک علیحدہ فرقہ یا امت یا گروہ یا پارٹی سمجھتے ہیں تو اسی Separatism اور Separatist Tendency (علیحدگی کے رجحان) کو مدنظر رکھتے ہوئے تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ سوال کس پر میں پوچھ رہا ہوں، آپ سے ایک دو سوال اور میں پوچھوں گا جی۔(قادیانی وفد پر جرح)
مرزاناصر احمد: ویسے میں یہ تمہید…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں آپ Deny (انکار) کیا ہے ناں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں میں تمہید بھی نہیں سمجھا میں تو یہ کہنے لگا ہوں اب آپ نے تمہید باندھی ہے۔
832جناب یحییٰ بختیار: میں پھر کہہ دیتا ہوں۔
مرزاناصر احمد: وہ میں اس لئے نہیں سمجھا کہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں نے سوال پوچھے تھے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے۔