• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

لاکھوں کروڑوں کا سرمایہ

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
لاکھوں کروڑوں کا سرمایہ
افریقی ممالک میں ان مقاصد کے لئے لاکھوں اور کروڑوں روپے کا سرمایہ کہاں سے فراہم ہوتا ہے؟ یہ ایک معمہ ہے۔ جس نے عالم عرب کے مشہور مصنف علامہ محمد محمود الصواف کو بھی ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ وہ اپنی ایک تازہ تصنیف۔ ’’المخططات الاستعماریہ لمکا فحتہ الاسلام‘‘ کے ص۲۵۳ پر رقمطراز ہیں۔
ولا تزال ہذہ الطائفۃ الکافرۃ تعیث فی الارض فساداً وتسعیٰ جاہدۃ لحرب ومکافحۃ الاسلام فی کل میدان خاصۃً فی افریقیا ولقد وصلتنی رسالۃ من یوغندابا فریقیا الشرقیۃ ومعہا کتاب ’’حمامۃ البشریٰ‘‘ وھو من مؤلفات کذاب قادیان غلام احمد المسیح الموعود والمہدی المعہود بزعمہم وقدوزع منہ الکثیر ہناک وھو ملی بالکفر والضلال والرسالۃ التی وردتنی من 2065احد کبار الدعاۃ الاسلامین ہناک یقول فیہا:’’لقد دھانا ودھی الاسلام من القادیانیۃ شیٔ عظیم لقد استفحل امرہم جداً ونشطوا کثیراً فی دعایتہم وینفقون اموالا لا تدخل تحت الحصر ولا شک انہا اموال الاستعمار والمبشرین بل بلغنی نبایکاد یکون مؤد کداً ان ہناک جمعیۃ تبشیریۃ قویۃ مرکزہا عدیس أبابا عاصمۃ الحبشۃ وان میزانیۃ ہذہ الجمعیۃ ۳۵ ملیون دولار وأنہا مترکزۃ لمحاربۃ الاسلام‘‘
یہ کافر جماعت ہمیشہ زمین میں فساد پھیلا کر اسلام کی مخالفت ہر میدان میں کرتی چلی آرہی ہے۔ خاص کر افریقہ میں ان کی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ مجھے اس سلسلہ میں مشرقی افریقہ کے یوگنڈا سے ایک خط ملا جس کے ساتھ مرزاغلام احمد کذاب کی جوان کے زعم میں مسیح اور مہدی موعود ہیں۔ کتاب حمامتہ البشریٰ تھی جو وہاں بڑی تعداد میں تقسیم کی گئی اور جو کفر اور گمراہی سے بھری پڑی ہے۔ یہ خط جو مجھے مسلمانوں کے ایک بہت بڑے داعی اور رہنما نے لکھا تھا اس میں یہ کہاگیا: ’’یہاں قادیانیوں کی روز افزوں سرگرمیاں ہمارے لئے اور اسلام کے لئے سخت تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔ یہ لوگ یہاں اتنی دولت خرچ کر رہے ہیں جو حساب سے باہر ہے اور بلاشبہ یہ مال ودولت سامراج اور اس کے مشنری اداروں ہی کا ہوسکتا ہے۔ مجھے تو یہاں تک ثقہ اطلاع پہنچی ہے کہ وہاں حبشہ کے عدیس ابابا میں ان لوگوں کے ایک مضبوط مشن کا سالانہ بجٹ ۳۵ملین ڈالر ہے اور یہ مشن اسلام دشمنی ہی کے لئے قائم کیاگیا ہے۔‘‘
----------
[At this stage Mr. Chairman vacated the Chair which was occupied by (Dr. Mrs. Ashraf Khatoon Abbasi)]
(اس مرحلہ پر مسٹر چیئرمین کی جگہ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر مسز اشرف خاتون عباسی نے سنبھال لی)
مولوی مفتی محمود: علامہ صواف نے عدیس ابابا حبشہ کے جس مشن کے ۳۵ملین ڈالروں (پاکستانی حساب سے ۳۵کروڑ روپے) کا ذکر کیا ہے۔ معلوم نہیں پچھلے کئی سال سے حبشہ میں 2066مسلمانوں کی حسرتناک تباہی اور بربادی میں اس کا کتنا حصہ ہوگا؟ یہ راز کھل جائے تو جوبلی فنڈ سکیم کے لئے مرزاناصر احمد کے ڈیڑھ کروڑ روپیہ کی اپیل کے جواب میں نوکروڑ روپے تک جمع ہونے کے امکان کی گتھی بھی سلجھ جائے۔ جس کا مژدہ انہوں نے (الفضل ربوہ ۵؍مارچ۱۹۷۴ئ) میں اپنے پیروؤں کو سنایا ہے۔ مذکورہ تفصیل پڑھ کر سوائے اس کے اور کیا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر افریقہ ابھی تک فرنگی شاطروں کے پنجہ استبداد سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر سکا اور وہ عالمی صیہونیت کی بھی آماجگاہ بنا ہوا ہے تو اور وجوہات کے علاوہ اس کی ایک وجہ اسلام اور عالم اسلام سے دیرینہ غداری کرنے والی مرزائیوں کی جماعت بھی ہے۔
 
Top