(لاہوری پارٹی چاہتی تھی کہ محمدعلی خلیفہ ہوں؟)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ میں نے نہیں کہا۔ پھر اس کے بعد یہ چاہتے تھے کہ مولانا محمد علی صاحب خلیفہ ہوں، وہ جماعت سے علیحدہ ہوگئے؟
جناب مسعود بیگ مرزا: وہ اس وجہ سے جناب! نہیں علیحدہ ہوگئے تھے کہ مولوی محمد علی صاحب Elect (منتخب) نہیں ہوئے تھے، اس وجہ سے الگ نہیں ہوئے۔ انہوں نے، جیسا میں نے گزارش کی پہلے، کہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ کوششیں کیں اِتفاق اور اِتحاد کی۔ وہ کہتے تھے کہ یہ جو آپ نے حضرت صاحب کی وصیت کو بدلا ہے، یہ دُرست نہیں اور یہ آپ کے جو عقائد ہیں… مرزا محمود احمد صاحب کہتے تھے کہ: ’’یا میری بیعت کرو یہاں رہو، میری بیعت کرو۔‘‘ وہ کہتے تھے کہ: ’’ہم آپ کی بیعت ان وجوہ سے نہیں کرسکتے کیونکہ ہم نے حضرت مرزا صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی ہوئی ہے۔ جنہوں نے مرزا صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی ہے، ہم آپ کے ہاتھ پہ بیعت کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔‘‘ اور دُوسرا تھا نظام کے بارے میں، جو ایک بنیادی انہوں نے یہ رخنہ اندازی کی تھی کہ اُس Clause کو ملیامیٹ کردیا، دفعہ۱۸ جو تھی اس میں۔
1535جناب یحییٰ بختیار: یہ کب کیا انہوں نے؟
جناب مسعود بیگ مرزا: اپریل ۱۹۱۴ء میں۔