(لاہوری گروپ مرزا بشیرالدین محمود کے انتخاب سے پہلے الگ ہوا یا بعد میں)
جناب یحییٰ بختیار: آپ دُرست فرما رہے ہیں، میں بعد کی بات نہیں کر رہا، جب وہ Elect (منتخب) ہوگئے۔۔۔۔۔۔
جناب مسعود بیگ مرزا: جی، جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔۔ پہلے سے وہ فرما رہے تھے کہ پہلے سے ہی آپ علیحدہ ہوگئے۔
جناب مسعود بیگ مرزا: نہیں، یہ انہوں نے کبھی نہیں کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، پہلے سے الگ نہیں ہوگئے، الیکشن کے بعد آپ الگ ہوگئے؟
جناب مسعود بیگ مرزا: الیکشن سے بعد، الیکشن سے بعد اُنہوں نے اپریل میں یہ ریزولیوشن پاس کیا اور لاہور کی انجمن کا وجود مئی ۱۹۱۴ء میں آیا۔ لاہور والے جب مجبور ہوگئے، انہوں نے دیکھا کہ اب ان کے ساتھ Pull on (گزارا) کرنا مشکل ہے تو پھر وہ لاہور آئے۔