(لغت میں وحی کے معنی متعین ہیں)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ٹھیک ہے۔ تو وہ دونوں معنی آپ دیکھ لیں۔ اُردو میں لفظ ’’وحی‘‘ صرف اس کلام یا حکم کے لئے مخصوص ہے جو خدا اپنے نبیوں پر نازل فرماتا ہے۔ چنانچہ ’’فرہنگ آصفیہ‘‘ میں لفظ ’’وحی‘‘ کے یہ معنی مرقوم ہیں:
’’خدا کا حکم جو پیغمبروں پر اُترتا ہے۔‘‘
اب اس سے ذرا نیچے درجے کی لغات ہیں۔ میں اس سے Quote (حوالہ) کروں…
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، اسے بھی Quote (حوالہ) نہ کریں تو اچھا ہے۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: نہیں، یہ تو بہرحال اُردو کی۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: اچھا، ٹھیک ہے۔ بس ہوگئی Quote (حوالہ)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اس سے بہتر تو لغت کوئی نہیں ہے، اب تک اس سے معتبر۔
جناب چیئرمین: مولانا! پہلے آپ Subject (موضوع) کے Question (سوال) پوچھ لیں۔ Come back to your own subject (آپ اپنے نفسِ مضمون پر واپس آئیں)