• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

محبت رسول اکرم ﷺ اور یہود و نصاری

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
محبت رسول اکرم ﷺ اور یہود و نصاری

مسلمانوں کے فکری اور مذہبی زوال کے باوجود نبی کریم ﷺ سے وابستگی، محبت، عقیدت اور وفاداری کا جذبہ مسلمانوں کے دلوں میں آج بھی اتنی ہی شدت سے موجزن ہے جتنی شدت سے یہ پاکیزہ جذبہ اولین دور کے مسلمانوں میں موجود تها. یہودیوں اور عیسائیوں کے دانشور صدیوں سے سر جوڑے بیٹهے ہیں کہ کسی طرح مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کهرچ ڈالی جائے کیونکہ جب تک مسلمانوں کے بدن میں روح محمد ﷺ موجود ہے ان کو شکست تو دی جا سکتی ہے لیکن غلام نہیں بنایا جا سکتا ۔۔۔۔۔اسی پلاننگ کے تحت 130 سال پہلے بغض محمدﷺ کی آگ میں جلنے والے انگریزوں نے ہندوستان میں قادیانیوں / مرزائیوں کے جهوٹے نبی مرزا قادیانی کو کهڑا کیا جس نے ہندو عقیدے آواگون کے تحت نبی کریم ﷺ کے روپ میں دوبارہ اس دنیا میں آنے کا دعوی کیا اور لاتعداد مسلمانوں کے ایمان کا ستیاناس کر دیا.

قادیانی اپنے مذہب کی تبلیغ کا آغاز ہی اس لغو جهوٹ پر کرتے ہیں کہ مرزا قادیانی محمد ﷺ کا دوسراجنم ہیں(استغفراللہ)۔ یہ گهٹیا اور رذیل مشرکانہ نظریہ کا پرچار کرتے ہوئے مرزا قادیانی لکھتا ہے ""میں محمد ﷺ ہوں""(روحانی خزائن 22 صفحہ 521) مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا بشیر احمد لکھتا ہے""مسیح موعود (مرزا قادیانی) خود محمد رسول اللہ ہیں جو اشاعت اسلام کے لیئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے (کلمۃ الفصل صفحہ 158)

اپنے ماں باپ سے بهی زیادہ نبی کریم ﷺ سے محبت رکهنے والے مسلمان کے دل میں ایک بہروپیے مرزا قادیانی کی ناپاک فوٹو آویزاں کرنے والا یہ باطل مذہب قادیانیت / مرزائیت یہود و نصاری کی آنکھ کا تارا بن چکا ہے جس کا نظارہ ہر مسلمان بخوبی کر سکتا ہے. نام نہاد قادیانی خلیفہ مرزا مسرور احمد مغربی ملکوں میں وی آئی پی کی حثیت سے زندگی گذار رہا ہے. کبهی کینیڈا کا وزیر اعظم تو کبهی برطانیہ کا وزیر اعظم اس خودساختہ خلیفہ کی جهوٹی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں اور اس کو سچا مسلمان اور قادیانیت کو حقیقی اسلام کی حثیت سے پروموٹ کر رہے ہیں. صرف اس لیئے کہ کسی طرح زیادہ سے زیادہ مسلمان محمد ﷺ کے دائرہ محبت سے نکل جائیں. سوشل میڈیا پر مرتد قادیانی مغربی ممالک کی سپورٹ اور حمایت کو اپنے مذہب کی سچائی کے طور پر پیش کرتے ہیں جو ان کی مکمل برین واشنگ اور اسلامی تعلیمات سے ناواقفیت کا منہ بولتا ثبوت ہے
.
 
Top