(مخالفوں کو گالیاں)
جناب یحییٰ بختیار: پھر اس طرح جی، جومخالف ہیں ان کے بارے میں مرزا صاحب نے کہا ہے کہ:’’دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیرہوگئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئی ہیں۔‘‘(نجم الہدیٰ ص۵۳،خزائن ج۱۴ص ایضاً)یہاں بھی آپ یہ نوٹ کرلیجئے۔
مرزاناصر احمد: حوالہ کیا ہے اس کا؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’نجم الہدیٰ‘‘صفحہ۵۳۔
مرزاناصر احمد: اس کا تو میں مختصر جواب ابھی دے سکتاہوں۔ لیکن تفصیلی بعد میں دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اگرآپ دے دیں مرزا صاحب!تو بہت سارے سوال ہیں۔ وقت بچ جائے گا۔ جس پر آپ دے سکتے ہیں ابھی۔
مرزاناصر احمد: اس کے مخالف مسلمان نہیں۔ بلکہ وہ عیسائی ہیں جو اسلام پر حملہ آور ہورہے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ انہوں نے کس زمانے میں…
مرزاناصر احمد: اس میں آگے پیچھے نصاریٰ کا ذکر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں کیا یہ آپ کو یاد ہے کہ کس زمانے میں انہوں نے کہا تھا؟ …نبوت کے دعویٰ سے پہلے یا بعد میں؟
567مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ناں کتاب…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، کئی کتابیں آپ نے کل آپ نے Citation دی ۱۸۷۲ء کی کہ مرزاصاحب نے خود اس زمانے میں ۱۸۷۲ء میں لکھاتھا عیسائیوں کے خلاف…
مرزاناصر احمد: اس ساری کتاب کا مضمون جو ہے وہ عیسائیوں کے خلاف ہے اور بڑا کھول کے ان کاذکر آیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو میں یہی پوچھنا چاہتاہوں…
مرزاناصر احمد: …پہلے بھی اورآخر میں بھی قطع نظر اس کے کہ لکھی کب گئی۔ جب وہ مضمون بتاتا ہے کہ وہ نصاریٰ کے متعلق ہے تو تاریخ اس مضمون کے خلاف کیسے بتا دے گی؟