(مخالف کنجریوں کی اولاد)
جناب یحییٰ بختیار: جب مرزا صاحب یہ کہتے ہیں کہ:
’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا۔ میرے دعویٰ کی تصدیق کر لی مگر کنجریوں اور بد کاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا۔‘‘
(آئینہ کملات اسلام ص۵۴۷)
جناب عبدالمنان عمر: یہ ذرا مجھے دکھا دیجئے مرزا صاحب کی تحریر۔
1807جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں،میں، یہ اردو ترجمہ ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں،نہیں، یہ مرزاصاحب کے الفاظ نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ اردو ترجمہ ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: ترجمہ۔
مولوی مفتی محمود: عربی میں ہے، وہ میں سنا دیتاہوں۔
جناب عبدالمنان عمر: ہاں،عربی پڑھئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، عربی میں جو لفظ ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
مولوی مفتی محمود: عربی میں الفاظ اس کے یہ ہیں: ’’ تلک کتب ینظر الیہا کل مسلم بعین المحبۃ والمؤدۃ وینتفع من معارفہا ویقبلنی ویصدق دعوتی الا ذریۃ البغایا ‘‘ یہ ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: آگے ہی اس کا ترجمہ ہے کہ ’’وہ لوگ جن پر قرآن مجید کی یہ آیت منطبق ہوتی ہے،’’ختم اﷲ علی قلوبھم‘‘ یعنی باوجود صداقت کو دیکھ لینے کے،باوجود صداقت کو سمجھ لینے کے، باوجود تمام دلائل کوپوری طرح جاننے کے باوجود، وہ لوگ پھر بھی صداقت کو قبول نہیں کرتے۔ یہ خود یہ تحریر بتا رہی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،تو وہ کنجریوں کی اولاد ہوگئے ناں جی؟
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں۔ وہاں تو ہے نہیں،’’کنجریوں کی اولاد۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: توپھر میں تو یہ پوچھ رہا ہوں آپ سے کہ…
جناب عبدالمنان عمر: وہ تو،دیکھئے، میں نے اسی لئے کہا ناں کہ لفظ وہ نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ لفظ جو ہے…
1808مولوی مفتی محمود: ’’بغایا‘‘۔(مداخلت)
جناب یحییٰ بختیار: ’’بغایا‘‘ کے لئے بار بار وہ ’’بدکار عورت‘‘ ’’فاحشہ عورت‘‘ خود ہی استعمال کرتے ہیں۔
جناب عبدالمنان عمر: ’’ولدبغایہ‘‘’’ابن الحرام‘‘ اور ولد الحرام ’’ابن الحلال‘‘ اور ’’بنت الحلال‘‘ وغیرہ سب عرب کا اور ساری دنیا کا محاورہ ہے۔ جو شخص نیکو کاری کو ترک کر کے برائی کی طرف جاتا ہے اور باوجودیکہ، اس کا حسب و نسب درست ہو، صرف اعمال کی وجہ سے ’’ابن الحرام‘‘ اور ’’ولد الحرام‘‘ کہتے ہیں۔ان کے خلاف جو نیکو کار ہوتے ہیں۔ ان کو ’’ابن الحلال‘‘ کہتے ہیں۔ اندریں حالات امام علیہ السلام کا اپنے مخالفین کو ’’اولاد بغایہ‘‘ کہنا بھی درست ہے اورجناب عالی! حضرت امام باقرؒ کا میں ایک قول…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، پہلے یہ بتائیں کہ اس کا مطلب کیا؟ اگر ایک ولد الحرام ہے وہ…
جناب عبدالمنان عمر: جی ، میں نے…
جناب یحییٰ بختیار: دیکھئے ناں،آپ پہلے اس کو تو Settle کر دیجئے۔ پھر آگے جا کے دلیلیں دیتے رہیں آپ۔ جب ایک آدمی بازار میں پھرتاہے اور آپ اسے کہتے ہیں ’’حرامی ہے‘‘ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ واقعی وہ ولد الزنا ہے…
جناب عبدالمنان عمر: ہاں۔