• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا، احمد نبی اﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا، احمد نبی اﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’الفضل‘‘ ۲۶؍جنوری ۱۹۱۵ء کی کوٹیشن ہے۔ یہ مرزابشیرالدین محمود صاحب کی ہے: ’’مسیح موعود کو احمد نبی اﷲ تسلیم نہ کرنا اور آپ کو امتی قرار دینا، امتی گروہ سمجھنا گویا آنحضرتa وسیدالمرسلین اور خاتم النّبیین ہیں، امتی قرار دینا امتوں میں داخل کرنا ہے، جو کفر عظیم اور کفر درکفر ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ تو فقرہ لگتا ہے بظاہر ویسے ہی ٹوٹا پھوٹاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹائپ میں ہے۔ میں پھر پڑھ دیتا ہوں۔
331مرزاناصر احمد: نہیں، اس کو ہم وہ چیک کریں گے ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ ہے ناں جی۔ ’’الفضل‘‘ مورخہ ۲۹؍جنوری ۱۹۱۵ئ۔
’’مسیح موعود کو احمد نبی اﷲ تسلیم نہ کرنا…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ میں چیک کر لوں گا جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’… اور آپ کو امتی قرار دینا، امتی گروہ سمجھنا گویا آنحضرت (مرزاقادیانی) کو جو سیدالمرسلین اور خاتم النّبیین ہیں، امتی قرار دینا، امتوں میں داخل کرنا ہے۔ جو کفر عظیم اور کفر درکفر ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ تو جو آپ نے اقتباس پڑھا ہے، اپنے الفاظ میں، اس کو سہو کتابت بھی میں نہیں کہہ سکتا۔ یعنی یہ ویسے چیک کرنے والا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس کو چیک کر لیجئے…
مرزاناصر احمد: ہاں! چیک کرنے والا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ اس میں…
مرزاناصر احمد: ہاں! اس میں تو بہت کچھ لکھ دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ بالکل Departure ہو جاتا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! بالکل! صحیح ہے۔ میں چیک کروں گا۔ انشاء اﷲ! یہ جو آپ فرمارہے ہیں ناں چیک کرنے کا، تو چیک کر کے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اسی لئے مرزاصاحب!…
مرزاناصر احمد: ہاں، صبح۔ صبح انشاء اﷲ! اس کے اوپر کریں گے بات۔ چیک اس واسطے بھی ضروری ہے کہ وہ جو انگریزی میں کل آپ نے کہا تھا ناں کہ ہم سے بے332 احتیاطی سے تذلیل کاکوئی پہلو نکل آیا۔ مودودی صاحب کی۔ تو وہ جو اردو میں۔ اصل میری زبان۔ جو میں نے خطبہ دیا تھا وہ چیک کیا تو اس میں ’’مودودی صاحب‘‘ بھٹو صاحب…
جناب یحییٰ بختیار: اچھا؟ تو انہوں نے ’’مسٹر‘‘ کر دیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ان ترجمہ کرنے والوں نے ’’مسٹر‘‘ کر دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: اسی لئے میں نے کہا…
مرزاناصر احمد: اور یہ ہے یہاں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ Misunderstanding دور ہو جائے تو اچھا ہے ناں جی!
مرزاناصر احمد: ’’…اور مفتی محمود صاحب‘‘ ہمارے لئے تو سارے صاحب ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! Misunderstanding دور ہو جائے تو اچھا ہی ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: وہ بھی میں نے معلوم کیا جو لندن میں بلیک برن کا تھا ریزولیوشن۔ وہ مجھے اطلاع ملی کہ وہاں سے شاید ہماری ایمبیسی نے بھیجا ہے کہ یہ ریزولیوشن ڈسٹری بیوٹ ہوا۔ After being passed in the meeting, this was distributed. (میٹنگ میں پاس ہونے کے بعد تقسیم کیاگیا تھا) میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اخبار میں آیا ہے یا نہیں آیا۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو وہاں چلا جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو وہ آپ کو ضرور کاپی آئی ہوگی۔ آپ کے لئے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، مجھے کوئی کاپی نہیں آئی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں کیا آپ منگواسکتے ہیں۔ پوچھ سکتے ہیں ان سے؟
333مرزاناصر احمد: مجھے کاپی کوئی نہیں آئی۔ لیکن میں پوچھوں گا ضرور۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ وہاں بہت سے لوگ موجود تھے جن کو دیاگیا ہے۔ یہ اخباروں کو بھی دیاگیا ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کے جو الفاظ ہیں وہ بھی مشتبہ ہیں کہ سارے احمدی اس میں شامل ہوئے اور یہ جماعت ہماری اتنی چھوٹی ہے کہ میرے ذہن میں نام بھی نہیں آرہا تھا اس کا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھیں ناں جی! چھوٹی جماعت، پانچ چھ آدمی بھی ریزولیوشن پاس کر سکتے ہیں کہ "We Ahmadi Muslims...."
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کے الفاظ جو ہیں اور دوسری جگہ احمدیوں کو بھی خالی پاکستانی لکھا ہوا ہے اور مسلم کا ساتھ نام نہیں اسی ریزولیوشن میں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! وہ تو ٹھیک ہے۔ اگر ایسا کرتا تو کوئی اعتراض کی بات نہیں تھی۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اسی ریزولیوشن میں دوسری جگہ…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس میں لکھا ہے اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں۔ مگر آگے چل کر کہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! وہ ٹھیک ہے۔ نہیں، بہرحال وہ چیک ہونے والی بات ہے۔ اس میں تو کوئی جھگڑا نہیں؟
Mr. Yahya Bakhtiar: "We Ahmadi Muslims.... non- Ahmadi Pakistanis."
مرزاناصر احمد: وہ ٹھیک ہے، وہ چیک کریں گے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: This was pointed out to me.
(جناب یحییٰ بختیار: اس طرف میری توجہ مبذول کرائی گئی ہے)اور پھر میں نے۔
334مرزاناصر احمد: یہ ٹھیک ہے۔ آپ نے یہ مجھے پوائنٹ آوٹ کردیا پہلی بار۔
جناب یحییٰ بختیار: اور مرزاصاحب! آپ نے کل کہا تھا کہ مرزاصاحب کا بائیوڈیٹا (Bio- Data) آپ…
مرزاناصر احمد: جی! وہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر وہ ہے، آپ سنادیجئے تاکہ ریکارڈ پر آسکے۔
مرزاناصر احمد: بہت اچھا جی! میں سناتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر ہے تیار ابھی۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! تیار ہے۔ ابھی سنانا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: اگر مختصر ہے تو پڑھ دیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اتنا مختصر تو نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں تو صرف وہ Dates وغیرہ چاہتا تھا۔
مرزاناصر احمد: اگر کہیں تو اس کو بدل دیں گے۔ اس کو بدل دیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! کیونکہ صرف ریکارڈ کے لئے، جیسے آپ نے اپنا بائیوڈیٹا دیا۔
مرزاناصر احمد: میں نے تو مختصر دے دیا۔آپ کے لئے۔
جناب یحییٰ بختیار: چونکہ مرزاصاحب کے بارے میں کتابیں ہیں۔ بڑا لٹریچر ہے۔
مرزاناصر احمد: میں تو بڑا عاجز انسان ہوں۔ بانی سلسلہ احمدیہ کا مقام اور ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں تو صرف ان کے جو Bare Facts ہیں… باقی ان کی تعلیمات پر تو اس پر تو بہت لمبی چیز ہوجاتی ہے۔
مرزاناصر احمد: جی! ہم نے ویسے اسی خیال سے… ویسے تو بڑی بڑی کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔ ایک کتاب میں آپ نے آٹو بائیو گرافی لکھی ہے اپنی تو اس کو ہم نے نقل کر دیا تھا اور ابتداء میں تاریخ پیدائش اور آخر میں تاریخ وفات…
335جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس کا ریفرنس دے دیجئے۔
مرزاناصر احمد: اور اس کو مختصر کر دیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کسی قدر مختصر کر دیں۔
مرزاناصر احمد: کتنا؟
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ پر Depend کرتا ہے
I am not objecting even to this. But I said brief record, کیونکہ sometime the whole thing may have to be published. So, it should.....
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو کوئی وقت آئے گا۔ انشاء اﷲ!
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو اس لئے میں کہہ رہا ہوں کہ یہ چیز جو ہے ناں! ریکارڈ پر رہے تو پھرکل صبح سہی؟
مرزاناصر احمد: یہ کوئی ۱۵،۲۰ صفحے ہوں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ زیادہ ہوگیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! زیادہ ہے۔ تو صبح سنادیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: صبح، یا اس کو کچھ مختصر کر کے آپ…
مرزاناصر احمد: ہاں! دیکھ لوں گا۔ میں دیکھ لوں گا۔ جتنا ہوسکے۔
Mr. Chairman: So, that will do for the present, Mr. Attorney- General, Maghreb prayer's time. You would take about five minutes more or....?
(جناب چیئرمین: یہاں تک کافی ہے۔ اٹارنی جنرل صاحب مغرب کی نماز کا وقت ہے۔ اگر آپ پانچ منٹ میں ختم کر سکتے ہیں تو ہم جاری رکھ سکتے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: I just want to ask one or two question. (جناب یحییٰ بختیار: صرف بس ایک دو سوال اور پوچھوں گا)
Mr. Chairman: All right.
(جناب چیئرمین: بہت اچھا!)
336جناب یحییٰ بختیار: جب مرزاصاحب فرماتے ہیں کہ: ’’میری وحی میں امر بھی ہے اور نہی بھی۔‘‘
"My revelation contains does and does not.... laws...." (میری وحی امر اور نہی کے قانون رکھتی ہے)
مرزاناصر احمد: امر جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! Literal مطلب تو یہی ہے۔ وہ تو…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ امر جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: …آرڈر…
مرزاناصر احمد: … حکم ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: …حکم ہے۔
مرزاناصر احمد: حکم یہ ہے کہ شریعت محمدیہ کو قائم کرو۔ اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ شریعت نئی نازل ہوگی اور حکم ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو قرآن مجید میں موجود ہے۔ کہتے ہیں:
’’میری وحی میں ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: جو آپ کو الہام یہ ہو کہ شریعت محمدیہ کو قائم کرو۔ تو آپ کی وحی میں حکم ہوگیا ناں ایک۔ لیکن وہ شریعت نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر ان کی وحی میں یہ ہے کہ ’’مسلمان کافر ہیں، ان کو لڑکیاں مت دو۔‘‘ یہ بھی تو قانون ہوگیا ناں؟
مرزاناصر احمد: یہ نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ نہیں ہے؟
مرزاناصر احمد: بالکل نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ان کے ساتھ نماز مت پڑھو۔ یہ بھی نہیں ہے؟
337مرزاناصر احمد: بالکل نہیں ہے۔ بالکل نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی ایسا لاء (Law) نہیں ہے ان کا اپنا؟
مرزاناصر احمد: قرآن کریم کے علاوہ، اس سے باہر، اس سے زائد، یا اس کو کم کرنے والا۔ سوال ہی کوئی نہیں ہے۔ ہے ہی کچھ نہیں۔ ہمارے لئے صرف قرآن کافی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ کہ وہ نبی ہیں، یہ ان کی وحی میں ہے؟
مرزاناصر احمد: وحی میں یہ ہے… ساری وحی تو… نبی کے متعلق، کہ:
’’وہ مہدی جس کی بشارتیں حضرت خاتم الانبیاء محمدa نے دی تھیں کہ وہ اس زمانہ میں، آخری زمانہ میں پیدا ہوگا۔ جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے۔ اس کا مصداق میں ہوں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یہ یعنی ان کی وحی ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ ان کی وحی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: قرآن شریف میں نہیں کہ مرزاغلام احمد جو ہیں وہ نبی ہیںیاہوں گے۔
مرزاناصر احمد: یہ تو پھر وہ بحث ناموں کی تو لمبی ہوجاتی ہے۔ کسی کتاب میں بھی کسی نبی کا نام اس طرح نہیں آیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جب، پرانے جو نبی تھے۔ ان کے بارے میں تو کچھ کا ذکر آیا ہے۔ باقاعدہ اس میں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، میرا مطلب ہے کہ قرآن کریم سے پہلے جو گذرے ہیں، جو حالات تھے انبیاء کے، قرآن نے خود کہا ہے کہ ’’بہتوں کا ہم نے ذکر نہیںکیا اور بعض کا ذکر کر دیا تمہارے علم کو بڑھانے کے لئے‘‘ اور دوسرے روحانی فوائد ہیں۔
338جناب یحییٰ بختیار: اور مرزاصاحب! ایک اور لفظ استعمال ہوتا ہے کہ مجازی نبی، کہ حقیقی نبی، بروزی نبی…
مرزاناصر احمد: ہاں! بروزی اور مجازی، یہ…
جناب یحییٰ بختیار: … ان کی کیا Interpretation ہے آپ کی؟
مرزاناصر احمد: صوفیاء کا جو Interpretation (توضیح مراد) ہے…
جناب یحییٰ بختیار: … یعنی آپ حقیقی کس کو کہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہم حقیقی نبی اس کو کہتے ہیں جو شریعت لائے اور جس نے یہ جو نبوت کا مقام ہے وہ کسی کی کامل اتباع سے حاصل نہ کیا ہو۔ مستقل حیثیت میں…
جناب یحییٰ بختیار: یعنی جو اپنی شریعت لائے اور کسی اور نبی کی مہر اس پر نہ ہو؟
مرزاناصر احمد: نہیں، بعض شرعی آئے ہیں۔ بعض غیرشرعی آئے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ’’غیر شرعی‘‘ بھی حقیقی ہوسکتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: مستقل نبی۔ یہ ’’حقیقی‘‘ اور ’’مستقل‘‘ ان کی دو علیحدہ معانی ہیں۔ ’’حقیقی‘‘ وہ ہے جو ہمارے نزدیک۔ ہاں! ’’حقیقی نبوت‘‘ وہ ہے جو شریعت لے کے آرہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: شریعت لے کے آرہا ہے؟
مرزاناصر احمد: شریعت لے کے آرہا ہے اور ’’مستقل نبوت‘‘ یہ ہے کہ دوسرے کے فیض سے نہیں۔ بلکہ اس کو اﷲتعالیٰ نے کسی اور کے افادہ کے نتیجے میں نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کو مستقل کہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں! اس کو مستقل کہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاغلام احمد صاحب مستقل نبی ہیں آپ کے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ نہیں، امتی نبی ہیں۔
339جناب یحییٰ بختیار: اور حقیقی؟
مرزاناصر احمد: نہ۔ حقیقی تو شریعت والا ہے۔ ہم تو کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا ایک شوشہ بھی منسوخ نہیں ہوسکتا اور ’’مستقل‘‘ نہیں۔کیونکہ ہم کہتے ہیں جو شخص اتباع نبوی نہ کرے اسے نبوت کیا۔ صدیقیت اور صالحیت اور شہادت کا مقام بھی نہیں مل سکتا۔ عام نیکی کا مقام بھی نہیں مل سکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: مجازی کیا ہوتا ہے؟ So many words have been used. (اتنے بہت سارے الفاظ استعمال ہوئے)
مرزاناصر احمد: بروزی اور مجازی یہ ہے… صوفیاء کی ہیں… اور ظلی اس کے وہ نوٹ اگر کہیں تو میں تیار کر کے دے دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی Generally یعنی Brief اس کا کہ…
مرزاناصر احمد: ظلی نبوت کے معنی یہ ہیں… بانی سلسلہ احمدیہ نے ظلی نبوت… جس کے معنی ہیں محض فیض محمدی سے وحی پانا…
جناب یحییٰ بختیار: اور مجازی بھی اسی کو کہیں گے؟ یا وہ مختلف ہے؟
مرزاناصر احمد: یہ اصل میں صوفیاء کی اصطلاحات ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ میں یہاں ایک آپ کو کوٹیشن پڑھ کر سناتا ہوں…
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ ہماری کتابوں میں بھی آیا ہے۔
 
Top