• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا، صاحب الشریعت نبی؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا، صاحب الشریعت نبی؟)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی: ’’جس نے اپنی وحی کے ذریعے سے چند امراور نہی بیان کئے اوراپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب شریعت ہوگیا۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔یہ میں…
Before you proceed further to clarify…
(آگے بڑھنے سے پہلے اس کی وضاحت کریں۔براہ کرم!)
مرزاناصر احمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: ابھی یہ ریفرنس جو ہے یہ میں نے آپ سے پوچھاتھا کہ اپنے متعلق ہے یا آنحضرتa کے متعلق؟
مرزاناصر احمد: جی۔یہ آگے بیان آگیا۔خود اس کو کیا ہے بیان: ’’…باہر سے پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔‘‘ یہ مخالفوں نے جو اعتراض کیا ہے۔ اس کا الزامی جواب ہے اورالزامی جواب یہ ہے کہ: ہمیں اﷲ تعالیٰ نے وحی کی کہ: ’’قل للمؤمنین یغضوا من ابصارھم ویحفظوا فروجھم ذالک اذکیٰ لھم‘‘ ’’تو قرآن کریم کی آیت وحی کی اوریہ امر اورنہی اس میں آگیا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں قرآن کریم کے احکام واوامر کے قائم کرنے کے لئے مبعوث کیاگیا ہے نہ یہ کہ اپنی شریعت۔‘‘ مثال آگے دی ہے، قرآن کریم کی آیت…
353جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی،میں اس میں ایک Clarify کرانا چاہتا (ہوں)آپ سے۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اور جب آگے کہتے ہیں: ’’اور ایسا ہی اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اورنہی بھی…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، یہی قرآن کریم کی آیات جن میں امراورنہی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آیات وحی ان پر بھی آتی رہیں جو قرآن مجید میں موجود ہیں؟
مرزاناصر احمد: قرآن مجید کی آیات تھیں اورمطلب اس کا یہ ہوتا ہے کہ قرآن کریم اوامر اور نواہی کو دنیا میں قائم کرو،اس کے مطابق لوگوں کوکہو کہ…
جناب یحییٰ بختیار: اپنا کوئی نہیں؟
مرزاناصر احمد: اپنی کوئی نہیں، اپنا کوئی امراور…
جناب یحییٰ بختیار: ’’اور اگر کہو کہ شریعت سے وہ شریعت مراد ہے۔ جس میں نئے احکام ہوں…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’…تو یہ باطل ہے۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔
مرزاناصر احمد: یہ اس کی بڑی وضاحت ہوگئی…پہلے کی…کہ میرے اوپر کوئی نئے احکام نہیں آئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’یعنی قرآنی تعلیم توریت میں بھی موجود ہے۔ اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’…نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے۔‘‘
354جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،اس کے بعد آگے چل کر: ’’یعنی قرآنی تعلیم توریت میں موجود ہے۔ اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں بعض… امرونہی کا ذکر ہو تو یہ بھی باطل ہے۔ کیونکہ اگر توریت یا قرآن شریف میں …احکام شریعت کا ذکر ہوتا تو پھر اجتہاد کی گنجائش نہیں رہتی۔ غرض یہ کہ سب خیالات فضول اور کوتاہ اندیشیاں ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرتa خاتم الانبیاء ہیں اورقرآن ربانی کتابوں…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’…کا خاتم ہے۔ تاہم خداتعالیٰ نے اپنے نفس حرام نہیں کیا کہ تجدید کے طور پرکسی اورمعمول کے ذریعے سے یہ احکام صادر کرے کہ جھوٹ نہ بولو، جھوٹی گواہی نہ دو، زنانہ کرو، خون نہ کرو۔ ظاہر ہے کہ ایسا بیان کرنا بیان شریعت ہے۔ جو مسیح موعود کا بھی کام ہے۔ پھر وہ دلیل تمہاری…‘‘
مرزاناصر احمد: جی،یہ تو بڑی واضح ہوگئی پوری بات،بالکل واضح ہوگئی کہ قرآن کریم کے احکام ہی وحی کے ذریعے نازل ہوتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ نئی شریعت ہے۔
Mr.Yahya Bakhtiar: He is repeating the same?
(تو وہ شخص اس بات کو دھرارہا ہے)
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، تجدید کے طورپر۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر یہ آپ سے میں نے پوچھا تھا، اس کا ۲۶ اور۲۹ ؍جون کا ’’الفضل۔‘‘
مرزاناصر احمد: ’’الفضل‘‘؟
 
Top