• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزائی مذھب کا "خاتم النبيين" كون؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزائی مذھب کا "خاتم النبيين" كون؟ مرزا قادیانی ہمیں بتاتا ہے
كتاب "مطالعهء قاديانيت" سے ایک اقتباس ....


مرزا غلام احمدقادیانی اپنے آپ کو آخری نبی لکھتا ہے
دوستو! اگر بالفرض خاتم النبیین کا یہ مرزائی مفہوم تسلیم کر لیا جائے کہ اب آپ ﷺ کی پیروی سے نبی بنا کریں گے تو ’’النبیین‘‘ جمع ہے جوکہ عربی میں تین یا اس سے زیادہ کے لئے آتی ہے ، تو اب لازم تھا کہ امت محمدیہ میں کم از کم تین لوگ تو ایسے ہوں جو آپ ﷺ کی توجہ روحانی سے نبی بنیں ، لیکن مرزا قادیانی کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ اس سے پہلے تیرہ صدیوں میں کوئی ایسا نبی نہ تراشا گیا اور نہ اس کے بعد قیامت تک کسی اور کو نبوت بخشی جائے گی ، جی ہاں مرزا قادیانی اپنے آپ کو آخری نبی ، خدا کے نوروں میں سے آخری نور کہتا ہے ، چنانچہ ایک جگہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کے ساتھ اپنی مشابہتیں گنواتے ہوئے یوں لکھتا ہے:۔
’’چودھویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ وہ باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے بنی اسرائیل میں سے نہ تھا مگر بایں ہمہ موسوی سلسلہ کا آخری پیغمبر تھا جو موسیٰ کے بعد چودھویں صدی میں پیدا ہوا ۔ ایسا ہی میں بھی خاندان قریش میں سے نہیں ہوں اور چودھویں صدی میں مبعوث ہوا ہوں اور سب سے آخر ہوں‘‘۔
(تذکرۃ الشہادتین، رخ 20صفحہ 35)
سلسلہ محمدیہ کا آخری نبی
اسی کتاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ کیا اللہ کا نبی قتل ہوسکتاہے؟ لکھتا ہے:۔
’’ دوقسم کے مرسَل من اللہ قتل نہیں ہوا کرتے (1) ایک وہ نبی جو سلسلہ کے اول پر آتے ہیں جیساکہ سلسلہ موسویہ میں حضرت موسیٰ اور سلسلہ محمدیہ میں ہمارے سید ومولی آنحضرت ﷺ (2) دوسرے وہ نبی اور مامور من اللہ جو سلسلہ کے آخر میں آتے ہیں جیسے سلسلہ موسویہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور سلسلہ محمدیہ میں یہ عاجز‘‘۔
(تذکرہ الشہادتین، رخ 20 صفحہ 69و70)
یعنی مرزا قادیانی اپنے آپ کو اسی طرح سلسلہ محمدیہ کا آخری نبی لکھ رہا ہے جیسے سلسلہ موسویہ (یعنی بنی اسرائیل) کے آخری نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام تھے ۔
یہی بات ایک جگہ مرزا قادیانی نے یوں بیان کی:۔
’’غرض حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بنی اسرائیل کی نبوت کا خاتمہ ہوگیا، پہلی کتابوں میں بھی اللہ نے وعدہ دیا تھا کہ بنی اسماعیل میں بھی ایک سلسلہ اسی سلسلہ کا ہم رنگ پیدا ہوگا‘‘ (اور آگے لکھا) ’’پس جیسے وہاں خاتم مسیح ہے ، یہاں بھی خاتم الخلفاء ہے‘‘۔
(ملفوظات، جلد 1، صفحہ 475)
آخری راہ اور آخری نور
اور پھر یہ بھی لکھا :۔
’’مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا میں خداکی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے‘‘۔
(کشتی نوح، رخ 19صفحہ 61)
آخری اینٹ میں ہوں
جیساکہ احادیث کے باب میں گذرا ، نبی کریم ﷺ نے اپنی ختم نبوت کو ایک حسی مثال کے ذریعے سمجھانے کے لئے نبوت کو ایک محل سے تشبیہ دی اور پھر فرمایا کہ میں اس محل کی آخری اینٹ ہوں ، لیکن مرزا قادیانی اپنے آپ کو آخری اینٹ کہتا ہے ، اس نے لکھا ہے :۔
’’اور اس عمارت میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی یعنی منعم علیہم پس خدا نے ارادہ فرمایا کہ اس پیشگوئی کو پورا کرے اور آخری اینٹ کے ساتھ بنا کو کمال تک پہنچادے پس میں وہی اینٹ ہوں‘‘۔
(خطبہ الہامیہ، رخ 16 صفحہ 178)
اس آخری اینٹ سے کیامرادہے ؟ مرزا کا کوئی امتی اس کی وضاحت کرے گا؟ ۔
 
Top