مرزاصاحب کا آخری عقیدہ
حقیقت یہ ہے کہ مرزاصاحب کا آخری عقیدہ جس پر ان کا خاتمہ ہوا یہی تھاکہ وہ نبی ہیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنے آخری خط میں جو ٹھیک ان کے انتقال کے دن اخبار عام میں شائع ہوا واضح الفاظ میں لکھا کہ:
’’میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں اور اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگا اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں کیونکر انکار کر سکتا ہوں، میں اس پر قائم ہوں۔ اس وقت تک جو اس دنیا سے گذر جاؤں۔‘‘
(اخبار عام مورخہ ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۵۹۷، منقول از حقیقت النبوۃ مرزامحمود ص۲۷۱، مباحثہ راولپنڈی ص۱۳۶)
یہ خط ۲۳؍مئی ۱۹۰۸ء کو لکھا گیا اور ۲۶؍مئی کو اخبار عام میں شائع ہوا اور ٹھیک اسی دن مرزاصاحب کا انتقال ہوگیا۔
----------
(At this stage Mr. Chairman vacated the Chair which was occupied by Dr. Mrs. Ashraf Khatoon Abbasi)
(اس موقع پر جناب چیئرمین نے کرسی صدارت چھوڑ دی اور ڈاکٹر مسز اشرف خاتوں عباسی نے کرسی سنبھال لی)