• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاصاحب کے چند الہامات

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاصاحب کے چند الہامات
معزز ارکان اسمبلی کی معلومات اور دلچسپی کے لئے مرزاصاحب کے چند خاص الہامات اور ان کی زندگی کے چند اہم گوشے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ یہ اندازہ کر سکیں کہ مرزائی صاحبان جس شخص کو نبی اور رسول کہتے ہیں، وہ کیا تھا؟ اور عقیدۂ ختم نبوت سے قطع نظر، اس مزاج اور اس انداز کے انسان میں کہیں دور دور نبوت کے مقدس منصب کی کوئی بو نظر آتی ہے! پہلے الہامات کو لیجئے جو بلاتبصرہ حاضر ہیں۔
’’زیادہ تر تعجب کی بات یہ ہے کہ بعض الہامات مجھے ان زبانوں میں ہوتے ہیں جن سے مجھے کچھ بھی واقفیت نہیں جیسے انگریزی یا سنسکرت یا عبرانی وغیرہ۔‘‘

(نزول المسیح ص۵۷، خزائن ج۱۸ ص۴۳۵)
1957حالانکہ قرآن حکیم میں اﷲتعالیٰ نے فرمایا ہے۔ وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ لیبین لہم (ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا۔ مگر اپنی قوم ہی کی زبان میں تاکہ انہیں کھول کر بتادے)
اس طرح خود مرزاصاحب نے بھی (چشمہ معرفت ص۲۰۹، خزائن ج۲۳ ص۲۱۸) میں تحریر کیا ہے:
’’بالکل غیر معقول اور بیہودہ امر ہے کہ انسان کی اصل زبان تو کوئی ہو اور الہام کسی اور زبان میں جس کو وہ سمجھ بھی نہیں سکتا۔ کیونکہ اس میں تکلیف مالایطاق ہے اور ایسے الہام سے فائدہ کیا ہوا جو انسانی سمجھ سے بالا تر ہو۔‘‘
اب مرزاصاحب کے ایسے الہامات اور مکاشفات ملاحظہ فرمائیے۔
قرآن حکیم اور اپنے فیصلے کے خلاف مرزاصاحب کو ان زبانوں میں بھی الہامات ہوئے ہیں جن کو وہ خود بھی نہیں سمجھ سکتے۔ ہم بطور نمونہ مرزاصاحب کے چند الہامات درج ذیل کرتے ہیں۔
۱… ایلی ایلی لما سبقتنی ایلی اوس
’’اے میرے خدا، اے میرے خدا، مجھے کیوں چھوڑ دیا۔‘‘ آخری فقرہ اسی الہام کا یعنی ایلی آوس بباعث سرعت ورود مشتبہ رہا اور نہ اس کے کچھ معنی کھلے۔‘‘

(البشریٰ ج۱ ص۳۶، تذکرہ ص۹۱ طبع سوم)
۲… ’’اس (خداتعالیٰ) نے اس الہام میں میرا نام مریم رکھا۔ پھر جیسا کہ براہین احمدیہ سے ظاہر ہے۔ دو برس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشو ونما پاتا رہا۔ پھر جب اس پر دو برس گزر گئے… مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔ اور آخر کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں، مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ بس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘
(کشتی نوح ص۴۶، ۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰)
’’مریم کو (اس عاجز) دردزہ تنہ کھجور کی طرف لے آئی۔‘‘
(کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۱)
۳… ’’ یریدون ان یروا طمثک … یعنی بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ مگر خداتعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا جو متواتر ہوں گے اور تجھ میں حیض نہیں بلکہ بچہ ہوگیا ہے ایسا بچہ جو بمنزلہ اطفال اﷲ ہے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
۴… ’’ربنا عاج ہمارا رب عاجی ہے۔ عاج کے معنی ابھی تک نہیں کھلے۔‘‘
(براہین احمدیہ ہر چہار جلد اوّل ص۵۵۶، خزائن ج۱ ص۶۶۲،۶۶۳ حاشیہ)
1958۵… ’’ایک دفعہ ۵؍مارچ ۱۹۰۵ء کے مہینے میں بوقت آمدنی لنگر خانہ کے مصارف میں بہت دقت ہوئی۔ کیونکہ کثرت سے مہمانوں کی آمد تھی اور اس کے مقابل پر روپیہ کی آمدنی کم اس لئے دعا کی گئی ۵؍مارچ ۱۹۰۵ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا میرے سامنے آیا اور اس نے بہت سا روپیہ میرے دامن میں ڈال دیا۔ میں نے اس کا نام پوچھا اس نے کہا نام کچھ نہیں، میں نے کہا آخر کچھ تو نام ہوگا اس نے کہا میرا نام ہے ٹیچی ٹیچی۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۲۳۲، خزائن ج۲۲ ص۳۴۵،۳۴۶)
(متعدد اراکین نے ’’ٹیچی ٹیچی‘‘ کا مطلب پوچھا)
مولوی مفتی محمود: ’’ٹیچی‘‘ شاید ’’ٹیچنگ‘‘ سے ہے، یعنی پڑھانے والا۔
ڈاکٹر ایس محمود عباس بخاری: مولانا صاحب! ’’ٹیچی کا مطلب ہے ’’ٹچ ٹائم تے آن والا‘‘ (یعنی عین وقت پر آنے والا) اس کی تفسیر انہوں نے کی ہے۔ ٹچ ٹائم پر آنے والا۔‘‘
مولوی مفتی محمود: مرزاجی کے فرشتہ نے یا پہلے جھوٹ بولا یا پھر، جس نبی کا فرشتہ جھوٹ بولتا ہے وہ نبی کیسے سچا ہوسکتا ہے؟
۶… ’’۲۴؍فروری ۱۹۰۵ء حالت کشفی میں جب کہ حضرت کی طبیعت ناساز تھی، ایک شیشی دکھائی گئی جس پر لکھا ہوا تھا۔ خاکسار پیپرمنٹ۔‘‘

(مکاشفات مرزا ص۳۸، تذکرہ ص۵۲۷ طبع سوم)
۷… مرزاصاحب کے ایک خاص مرید قاضی یار محمد صاحب بی۔او۔ ایل پلیڈر اپنے مرتبہ ٹریکٹ نمبر۳۴ موسوم اسلامی قربانی ص۱۲ میں تحریر کرتے ہیں۔
’’جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا۔ سمجھنے والے کے لئے اشارہ کافی ہے۔‘‘
۸… ’’پھر بعد اس کے خدا نے فرمایا۔ شعنا، نعسا دونوں فقرے شاید عبرانی ہیں اور ان کے معنی ابھی تک اس عاجز پر نہیں کھلے۔ پھر بعد اس کے دو فقرے انگریزی میں جن کے الفاظ کی 1959صحت بباعث سرعت الہام ابھی تک معلوم نہیں اور وہ یہ ہیں۔ آئی۔لو۔یو، آئی شیل گو یو، لارج پارٹی آوف اسلام۔‘‘

(براہین احمدیہ ص۵۵۴، خزائن ج۱ ص۶۶۴ حاشیہ)
۹… ’’ایک دفعہ کی حالت یاد آئی ہے کہ انگریزی میں اوّل یہ الہام ہوا آئی۔لو۔یو۔ آئی ایم ود یو۔ آئی شیل ہیلپ یو، آئی کین وہٹ آئی ول ڈو۔ پھر بعد اس کے بہت زور سے جس سے بدن کانپ گیا یہ الہام ہوا۔ وی کین وٹ وی ول ڈو اور اس وقت ایک ایسا لہجہ اور تلفظ معلوم ہوا کہ گویا کہ ایک انگریز ہے جو سر پر کھڑا بول رہا ہے اور باوجود پر دہشت ہونے کے پھر اس میں ایک لذت تھی جس سے روح کو معنی معلوم کرنے سے پہلے ہی ایک تسلی اور تشفی ملتی تھی اور یہ انگریزی زبان کا الہام اکثر ہوتا رہتا ہے۔‘‘
(تذکرہ ص۶۳،۶۴ طبع سوم)
۱۰… ’’کشفی طور پر ایک مرتبہ ایک شخص دکھایا گیا اور مجھے مخاطب کر کے بولا۔ ہے رودر گوپال تیری استت گیتا میں لکھی ہے۔‘‘
(تذکرہ مجموعہ الہامات مرزا ص۳۸۰ طبع سوم)
۱۱… ’’مجھے منجملہ اور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی الہام ہوا۔ ’’ہے کرشن رودر گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی ہے۔‘‘
(تذکرہ ص۳۸۰ طبع سوم)
۱۲… ’’جب کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا ان دنوں میں انتظار کرتے ہیں وہ کرشن میں ہی ہوں اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خداتعالیٰ نے باربار میرے پر ظاہر کیا ہے۔ جو کرشن آخری زمانے میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ۔‘‘
(تذکرہ ص۳۸۱، طبع سوم)
۱۳… مرزاصاحب کا ایک نام خداتعالیٰ نے بقول مرزابشیرالدین حسب ذیل رکھا، دیکھو الفضل مورخہ ۵؍اپریل ۱۹۴۷ئ۔
امین الملک جے سنگھ بہادر،

(تذکرہ ص۶۷۲ طبع سوم)
 
Top