• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاغلام احمد قادیانی کے حالات (تھیٹر دیکھنا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاغلام احمد قادیانی کے حالات (تھیٹر دیکھنا)
’’حضرت مرزاقادیانی کے امرتسر جانے کی خبر سے بعض اور احباب بھی مختلف شہروں سے وہاں آگئے۔ چنانچہ کپورتھلہ سے محمد خاں صاحب مرحوم اور منشی ظفر احمد صاحب بہت دنوں وہاں ٹھہرے رہے۔ گرمی کا موسم تھا اور منشی صاحب اور میں۔ ہر دو نحیف البدن اور چھوٹے قد کے آدمی ہونے کے سبب ایک ہی چارپائی پر دونوں لیٹ جاتے تھے۔ ایک شب دس بجے کے قریب میں تھیٹر میں چلا گیا۔ جو مکان کے قریب ہی تھا اور تماشہ ختم ہونے پر دو بجے رات کو واپس آیا۔ صبح منشی ظفر احمد نے میری عدم موجودگی میں حضرت صاحب کے پاس میری شکایت کی کہ مفتی صاحب رات تھیٹر چلے گئے۔ حضرت صاحب (مرزاقادیانی) نے فرمایا۔ ایک دفعہ ہم بھی گئے تھے تاکہ معلوم ہو کہ وہاں کیا ہوتا ہے۔ اس کے سوا اور کچھ نہ فرمایا۔ منشی صاحب نے خود ہی مجھ سے ذکر کیا کہ میں تو حضرت صاحب کے پاس آپ کی شکایت لے کر گیا تھا اور میرا خیال تھا کہ حضرت صاحب آپ کو بلا کر تنبیہ کریں گے۔ مگر حضور نے تو صرف یہی فرمایا کہ ایک دفعہ ہم بھی گئے تھے اور اس سے معلومات حاصل ہوتے ہیں۔ میں نے کہا کہ حضرت کا کچھ نہ فرمانا یہ بھی ایک تنبیہ ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آپ مجھ سے ذکر کریں گے۔‘‘ (ذکر حبیب، مفتی صادق قادیانی ص۱۸)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تھیٹر اور سینما میں فرق کیا ہے
مزید اس ویب سائیٹ سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔
سینما.png
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
جب ہم نے یہ پوسٹ لگائی تو ایک قادیانی مربی نے اس پوسٹ کے جواب میں یہ والی پوسٹ لگائی تھی

323.jpg

حدیث میں موجود لفظ "قینۃ"کی وضاحت اور مرزا قادیانی کا تھیٹر جانا
امتِ قادیانیہ ایک واحد قوم ہے کے ان کے سامنے جب بھی مرزا غلام قادیانی کے لچھڑپنی بیان کی جاتی ہے تو اس پر پردہ ڈالنے کے لیے اور واقعہ کو خورد برد کرنے کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر طعن کرنا شروع کر دیں گے ۔حالانکہ مرزا قادیانی کے غیر فطرتی افعال کا قرآن و حدیث سے دور دور کا بھی کوئی تعلق واسطہ نہیں ہوتا۔
قادیانی مربیوں کو جب مرزا غلام قادیانی کے تھیٹر جانے والے واقعہ کی جانب متوجہ کیا گیا تو تمام قادیانی آگ بگولہ ہو گئے اور اسی آگ میں جلتے ہوئے انہوں نے معاذ اللہ احادیث رسول ﷺ پر طعن کرنا شروع کر دیا اور ایک ایسی مبہم حدیث کا سہارا لے کر مرزا کو بچانے کی کوشش کی کہ جس کا ترجمہ و مفہوم بالکل متضاد ہے اور اس حدیث کا مرزا قادیانی کے تھیٹر (سینما گھر)جانے سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے
علامہ زمخشری بیان کرتے ہیں کہ : القینۃ الامۃ غنت ام لا ( قینۃ لونڈی کو کہتے ہیں ، وہ گانا گائے یا نہ گائے)بحوالہ : الفائق ، ج:2 ، ص:190
علامہ ابن منظور بھی لسان العرب میں یہی معنی بیان کرتے ہیں۔بحوالہ : الفائق ، ج:17 ، ص:231
علامہ ابن منظور آگے چل کر "لیث" کے حوالے سے مزید لکھتے ہیں:غنا کا یہ عمل لونڈیاں کرتی تھیں ، آزاد عورتیں نہیں۔ اور "القینۃ" دراصل خدمت گزار لونڈی اور غلام کو "قین" کہتے تھے۔
قینۃ کی اس مختصر وضاحت کے بعد پوری حدیث شریف آپ کے سمجھ میں آ گئی ہو گی کہ حدیث کا سیاق و سباق کیا ہے ،گانا باجا عرب کا رواج تھا اور گانے کا عمل عمومی طور پر لونڈیا ں کیا کرتی تھیں۔مذکورہ حدیث کے آخر میں واضح طور پر نبی مکرم ﷺ نے اس گانے باجے کی نفی کی اور اس کو ناپسندفرمایا ۔جبکہ مرزا غلام قادیانی تھیٹر گئے اور وہ تھیٹر پاک و ہند میں کس طرح کے ہوتے ہیں اور وہاں کیا کیا ہوتا ہے یہ سبھی جانتے ہیں ۔

55.jpg
 
Top