• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاغلام احمد قادیانی کے حالات (نسب وخاندان)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاغلام احمد قادیانی کے حالات (نسب وخاندان)
مرزاغلام احمد قادیانی کا نسبی تعلق مغل قوم اور اس کی خاص شاخ برلاس سے ہے۔ مرزاغلام احمد قادیانی لکھتا ہے: ’’ہماری قوم مغل برلاس ہے۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۴۴ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۶۲)
لیکن کچھ عرصہ کے بعد مرزاغلام احمد قادیانی کو بذریعہ الہام معلوم ہوا کہ ’’وہ ایرانی النسل ہے۔‘‘ چنانچہ اس نے لکھا ہے: ’’خذو التوحید التوحید یا ابناء الفارس‘‘ (یعنی توحید کو پکڑ لو۔ توحید کو پکڑ لو۔ اے فارس کے بیٹو!)
پھر دوسرا الہام میری نسبت یہ ہے: ’’لوکان الایمان معلقا بالثریا لنالہ رجل من فارس‘‘ (یعنی اگر ایمان ثریا سے معلق ہوتا تو یہ مرد جو فارس الاصل ہے۔ وہیں جاکر اس کو لے لیتا)
اور پھر ایک تیسرا الہام میری نسبت یہ ہے: ’’ان الذین کفروا رد علیہم رجل من فارس شکر اﷲ سعیہ‘‘ (یعنی جو لوگ کافر ہوئے اس مرد نے جو فارس الاصل ہے ان کے مذاہب کو رد کر دیا۔ خدا اس کی کوشش کا شکر گزار ہے) یہ تمام الہامات ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے آباء اوّلین فارسی تھے۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۴۴،۱۴۵ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۶۲،۱۶۳)
مرزاقادیانی مغل برلاس تھے۔ لیکن خود کو ایرانی النسل ثابت کرنے کے لئے اپنے نام نہاد الہامات کا بھی سہارا لیا۔ حالانکہ ان کا اعتراف موجود ہے۔
’’یاد رہے کہ اس خاکسار کا خاندان بظاہر مغلیہ خاندان ہے۔ کوئی تذکرہ ہمارے خاندان کی تاریخ میں یہ نہیں دیکھا گیا کہ وہ بنی فارس کا خاندان تھا۔ ہاں بعض کاغذات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ہماری بعض دادیاں شریف اور مشہور سادات میں سے تھیں۔ اب خدا کی کلام سے معلوم ہوا کہ دراصل ہما را خاندان فارسی خاندان ہے۔ سو اس پر ہم پورے یقین سے ایمان لاتے ہیں۔ کیونکہ خاندانوں کی حقیقت جیسا کہ خداتعالیٰ کو معلوم ہے کسی دوسرے کو ہرگز معلوم نہیں۔ اسی کا علم صحیح اور یقینی اور دوسرے کا شکی اور ظنی۔‘‘ (اربعین نمبر۲ حاشیہ ص۱۸، خزائن ج۱۷ ص۳۶۵)
مرزاقادیانی مغل برلاس تھے۔ ایرانی النسل بننے کے لئے اپنے الہام کو سند کے طور پر لائے۔ لیکن مرزاقادیانی کا نام نہاد الہام تاریخ کے لئے حجت نہیں۔
مرزاقادیانی نے فارسی النسل بننے کے لئے کیوں الہام تراشا؟ اس سوال کا جواب خود اس کی عبارت میں موجود ہے۔ ’’الایمان معلقاً باالثریا لنا لہ رجل من فارس‘‘ یہ دراصل حدیث شریف ہے۔ مرزاقادیانی نے اسے اپنا الہام جتا کر اس کا مصداق بننے کے لئے خود کے ایرانی النسل ہونے کا گورکھ دھندا تیار کیا۔ اس کی خود غرضی نے اسے اس شیطانی کھیل کھیلنے پر مجبور کیا۔ یہ حدیث صحاح میں الفاظ کے خفیف اختلاف کے ساتھ آئی ہے۔ بعض روایتوں میں ’’رجال من فارس‘‘ بھی ہے۔ علماء ومحدثین نے اس سے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور ان ایرانی النسل علماء واکابر کو مراد لیا ہے۔ جو اپنی قوت ایمانی اور خدمت دینی میں خاص امتیاز رکھتے تھے۔ انہیں میں امام اعظم امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابتؒ بھی ہیں۔ جو فارسی الاصل ہیں۔ مرزاقادیانی نے اس حدیث کا مصداق بننے کے لئے نام نہاد الہام وضع کیا۔ لیکن خود مرزاقادیانی دوسری جگہ لکھتے ہیں۔

چینی الاصل

مرزاقادیانی مغل برلاس، چینی الاصل، ایرانی النسل کیا سمجھا جائے کہ مرزاقادیانی کون سی نسل سے تھے؟ ’’ایسا ہی میں بھی توأم پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے مشابہ ہوں اور اس قول کے مطابق جو حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ: ’’خاتم الخلفاء صینئی الاصل‘‘ ہوگا۔ یعنی مغلوں میں سے اور وہ جوڑا یعنی توأم پیدا ہوگا۔ پہلے لڑکی نکلے گی۔ بعد اس کے وہ پیدا ہوگا۔ ایک ہی وقت میں اسی طرح میری پیدائش ہوئی کہ جمعہ کی صبح کو بطور توأم میں پیدا ہوا۔ اوّل لڑکی اور بعدہ میں پیدا ہوا۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۳۳، خزائن ج۲۰ ص۳۵)
’’اور اس پیش گوئی کو شیخ محی الدین ابن عربی نے بھی اپنی کتاب ’’فصوص‘‘ میں لکھا ہے اور لکھا ہے کہ وہ ’’صینئی الاصل‘‘ ہوگا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۰۱، خزائن ج۲۲ ص۲۰۹)
 
Top