مرزاغلام احمد قادیانی کے صاحبزادے مرزابشیر احمد قادیانی کی رائے
’’مسیح موعود (یعنی مرزاغلام احمد صاحب) کا یہ دعویٰ کہ وہ اﷲتعالیٰ کی طرف سے ایک مامور ہے اور یہ کہ اﷲتعالیٰ اس کے ساتھ ہم کلام ہوتا ہے، دو حالتوں سے خالی نہیں، یا تو وہ نعوذ باﷲ! اپنے دعویٰ میں جھوٹا ہے اور محض افتراء علی اﷲ کے طور پر دعویٰ کرتا ہے، تو ایسی صورت میں نہ صرف، وہ کافر بلکہ بڑا کافر ہے، اور یا مسیح موعود اپنے دعویٰ الہام میں سچا ہے اور خداسچ مچ اس سے ہم کلام ہوتا تھا، تو اس صورت میں بلاشبہ یہ کفر انکار کرنے والے پر پڑے گا۔ پس اب تم کو اختیار ہے کہ یا مسیح موعود کے منکروں کو مسلمان کہہ کر مسیح موعود پر کفر کا فتویٰ لگاؤ اور یا مسیح موعود کو سچا مان کر اس کے منکروں کو کافر جانو۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ تم دونوں کو مسلمان سمجھو۔‘‘
(کلمتہ الفصل ص۱۲۳، مندرجہ ریویو آف ریلیجنز ج۱۴، ماہ مارچ واپریل ۱۹۱۵ئ)