مرزاقادیانی ، تمام انبیاء کا لباس
"خاکسار عرض کرتا ہے کہ مکرم ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے اپنی اس روایت میں ایک وسیع دریا کو کوزے میں بند کرنا چاہا ہے ان کا نوٹ خوب ہے اور ایک لمبے اور ذاتی تجربہ پر مبنی ہے اور ہر لفظ کی گہرائیوں سے نکلا ہوا ہے ۔ مگر ایک دریا کو کوزے میں بند کرنا ، انسانی طاقت کا کام نہیں۔ ہاں خدا کو یہ طاقت ضرور حاصل ہے اور میں اس جگہ ، اس کوزے کا خاکہ درج کرتا ہوں جس میں خدا نے دریا کو بند کیا ہے ۔ حضرت مسیح موعود (مرزا قادیانی)کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
جری اللہ فی حلل الانبیاء
یعنی خدا کا رسول جو تمام نبیوں کے لباس میں ظاہر ہوا ہے ۔
اس فقرہ سے بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی جامع تعریف نہیں ہو سکتی۔ آپ ہر نبی کے ظل اور بروز تھے اور ہر نبی کی اعلیٰ صفات اور اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ طاقتیں آپ میں جلوہ فگن تھیں۔ کسی نے آنحضرت ﷺ کے متعلق کہا اور کیا خوب کہا :یعنی خدا کا رسول جو تمام نبیوں کے لباس میں ظاہر ہوا ہے ۔
حسن یوسف دم عیسیٰ ید بیضا داری
آنکہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
یہی ورثہ آپ کے ظل کامل (مرزا قادیانی)نے بھی پایا۔ مگر لوگ صرف تین نبیوں کو گن کر رہ گئے ۔لیکن خدا نے اپنے کوزے میں سب کچھ بھر دیا۔"آنکہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
(سیرت المہدی جلد سوم صفحہ 308 از صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے ابن مرزا قادیانی)
