(مرزاقادیانی نے انگریز کی اطاعت کے لئے سب کچھ کیا)
جناب یحییٰ بختیار: … اس کے لئے میں نے کافی وقت لیا ہے اور پھر میں اس طرف آنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہ یہ ایک خط اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جو بھی عیسائیوں نے اسلام پر حملے کئے اور آنحضرتﷺ کی شان میں گستاخیاں، لیکن انہیں مرزاصاحب نے جواب جہاد کے جذبے میں یا ایمان کے جوش میں نہیں دئیے۔ بلکہ انگریز کی اطاعت اور ان کی گورنمنٹ کو برقرار رکھنے کے لئے، امن برقرار رکھنے کے لئے، وحشی مسلمانوں کا جوش ٹھنڈا کرنے کے لئے، اس لئے انہوں نے یہ سب کچھ کیا۔ یہ میرا سوال تھا۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اس میں بھی یہی لکھا ہوا ہے جو میں نے ابھی بتایا ناں، آپ یہ لکھتے ہیں، یہ اسی میں جہاں آپ نے پڑھا ہے ناں ، اس سے چند سطریں پہلے: ’’اور اس ارادہ اور قتل کی اوّل وجہ یہی ہے کہ خداتعالیٰ نے مجھے بصیرت بخشی اور اپنے پاس سے مجھے ہدایت فرمائی تاکہ میں ان وحشیانہ خیالات کو سخت نفرت اور بیزاری سے دیکھوں جو بعض نادان مسلمانوں کے دلوں میں مخفی تھے…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، ٹھیک ہے، وہ…
مرزاناصر احمد: ’’… اور جہاد کی جو اصل تعلیم ہے اسلام کے اندر اس کا پرچار کروں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: اسلام کی تعلیم یہ ہے۔ جہاد کی کہ انگریز کی اطاعت کرو، سچے دل سے کرو، محبت سچے دل سے انگریز کی کرو؟ یہ باربار کہہ رہے ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، اس زمانہ کے…
1206جناب یحییٰ بختیار: وہ ہسٹاریکل بیک گراؤنڈ ہوگا اس کا۔
مرزاناصر احمد: بات یہ ہے کہ ہم نے سکھوں کے مظالم نہیں سہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ درست فرمارہے ہیں آپ…
مرزاناصر احمد: … اس زمانہ کے لوگ، بڑے بڑے سمجھدار علماء چوٹی کے جوتھے ناں، جو اس تندور میں پڑ کے باہر نکلے تھے، ان سب نے یک زبان ہوکر خداتعالیٰ کا شکرادا کیا کہ اس نے اس عذاب سے ہمیں نجات دلائی۔