• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاقادیانی پوری امت میں سب سے افضل؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی پوری امت میں سب سے افضل؟)
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ جہاں تک ’’تمہارا حسین‘‘ کا تعلق ہے،اس نظم کے اندر وہ بالکل واضح ہے۔ یہاں اگر کوئی عربی دان ہو، وہ ابھی ساری نظم پڑھ لے توپھر معاملہ صاف ہو جائے گااور434 باقی رہا یہ مقام، آپ کا دعویٰ یہ ہے کہ نبی اکرمa کا ظل کامل ہوں۔ کوئی اس کو تسلیم کرے یا نہ کرے۔ تو جو ظل کامل ہے نبی اکرمa کا، وہ بہرحال امت میں سب سے افضل ہے۱؎۔ یہ ہماراعقیدہ ہے۔ اس میں کوئی اشتباہ نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ یعنی نبیa کا خود کیوں نہیں کہتے۔ ان کا ڈائریکٹ ذکر کیوں نہیں کرتے؟ ظل کا ذکر کرتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہیں جی؟میں سمجھا نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر وہ یہ کہہ دیں کہ نبی آپ کے سامنے موجود ہے۔ ان کی مثل آپ کے سامنے ہے۔ وہ افضل ہے سب سے۔ ان کی ہدایت پر یہ ہے۔ ان کا سبق یہ ہے۔ ان میں اور حسینؓ میں فرق یہ ہے۔ تو پھر سمجھ سکتے ہیں مسلمان کہ وہ ایسا تو نہیں کہ آپ مقابلہ کریں مجھ سے اور ان سے…
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے کہ مرزاناصر نے تسلیم کرلیا کہ مرزا قادیانی پوری امت سے سیدنا صدیق اکبرؓ، سیدنا حسینؓ، سیدنا علیؓ، سیدہ فاطمہؓ سب سے افضل۔ (معاذ اﷲ)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: مسلمان مخاطب ہی نہیں اس میں…
جناب یحییٰ بختیار: …جو مسلمانوں کا طبقہ ہے،جن سے آپ…
مرزاناصر احمد: …صرف وہ چھوٹا سا گروہ جو یہ عقائد رکھتاتھا…
جناب یحییٰ بختیار: جو بھی گروہ ہو،جسے بھی آپ کہیں۔
مرزاناصر احمد: جس وقت یہ نظم لکھی گئی ایسا گروہ موجود تھا دنیا میں جو شرک کر رہا تھا اور جو ان کو تمام مخلوقات کا سردار قرار دے رہاتھا،ان کو مخاطب کرکے کہا اور جن کے وہ عقائد نہیں وہ ان سے مخاطب ہی نہیں ہیں اوریہاں جو تصور آپ کا ہے اپنا حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے متعلق، وہ میں نے پہلے ایک واقعہ سنایا تھا۔ ایک اورسنا دیتاہوں کہ: ’’ایک435 دفعہ جب محرم کا مہینہ تھا حضرت مسیح موعود اپنے باغ میں ایک چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے۔ آپ نے مبارکہ بیگم سلمہا اورمبارک احمد مرحوم کو جو سب بہن بھائیوں میں چھوٹے تھے۔ اپنے پاس بلایا اورفرمایا کہ آؤ میں تمہیں محرم کی کہانی سناؤں۔ پھر آپ نے بڑے دردناک انداز میں حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ، کی شہادت کے واقعات سنائے۔ آپ یہ واقعات سناتے جاتے تھے اورآپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔‘‘
ایک رکن: یہ کہاں سے پڑھ رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: یہ’’تاریخ احمدیت، ج۳،ص۵۸۱‘‘
اور چونکہ یہ سوال دہرایاگیا ہے۔ اس لئے وہ حوالہ بھی دہرانا مجھے پڑتاہے، ورنہ معاملہ صاف نہیں ہوگا۔ یہ ہے، یہ ہے آپ کا عقیدہ حضرت امام حسینؓ کے متعلق کہ: ’’حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ،طاہر اورمطہر تھا اوربلاشبہ وہ ان برگزیدوں میں سے ہے۔ جن کو خداتعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتاہے اوراپنی محبت سے معمور کردیتاہے اوربلا شبہ وہ سرداران بہشت میں سے ہے اورایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے موجب سلب ایمان ہے اور اس امام کا تقویٰ اورمحبت الٰہی اورصبراوراستقامت اورزہد اور عبادت ہمارے لئے اسوئہ حسنہ ہے اور ہم اس معصوم کی ہدایت سے اقتداء کرنے والے ہیں جو ان کو ملی تھی۔ تباہ ہوگیا وہ دل جو اس کا دشمن ہے اور کامیاب ہوگیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہرکرتاہے اور اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت اور تقویٰ اوراستقامت اورمحبت الٰہی کے تمام نقوش انعکاسی طورپر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندر لیتاہے۔ جیسا کہ ایک صاف آئینے ایک خوبصورت انسان کا نقش۔ یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں۔ کون جانتاہے ان کا قدر؟ مگروہی جو ان میں سے ہیں۔ دنیا436 کی آنکھ ان کو شناخت نہیں کرسکتی۔ کیونکہ وہ دنیا سے بہت دورہیں۔یہی وجہ حسین رضی اﷲ عنہ کی شہادت کی تھی۔ کیونکہ شناخت نہیں کیاگیا۔ دنیا نے کسی پاک اوربرگزیدہ سے اس کے زمانے میں محبت کی تاحسین سے بھی محبت کی جاتی۔غرض یہ امر نہایت درجے کی شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ حسین رضی اﷲ عنہ،کی تحقیر کی جائے اورجو شخص حسین رضی اﷲ عنہ، یا کسی اوربزرگ جو آئمہ مطہرین میں سے ہے،کی تحقیر کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف کا اس کی نسبت اپنی زبان پر لاتا ہے۔ تو وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتاہے۔ کیونکہ اﷲ جل شانہ، اس شخص کا دشمن ہو جاتاہے جو اس کے برگزیدوں اور پیاروں کا دشمن ہے۔‘‘ (تبلیغ رسالت جلددہم ص۱۰۳)
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے…
مرزاناصر احمد: تو ایک شخص کی تحریریں اس کی مختلف کتب میں پائی جاتی ہیں۔ جب تک ان سب کو سامنے نہ رکھا جائے کوئی ایک حصہ لے کے اس کے معنی کا پتہ نہیں لگ سکتا میرے نزدیک۔
جناب یحییٰ بختیار: میں آپ سے یہ ایک سوال پوچھناچاہتاتھا کہ یہ امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ، کی تعریف بہت ہی زیادہ کرنے کے بعد کیا مرزا صاحب یہ نہیں کہتے کہ: ’’میں ان سب سے افضل ہوں۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ تعریف تو کی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر وہ کہتے ہیں کہ: ’’میں ان سب سے افضل ہوں‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کہتے ہیں کہ: ’’میں نبی اکرمa کا ظل کامل ہوں۔‘‘
Mr. Yahya Bakhtiar: Is it a fact or not that he says that "I am superior to Imam Hussain" inspite of all praises that he showered on him?
(جناب یحییٰ بختیار: کیا یہ واقعہ نہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں ان سے برتر ہوں۔ ان تمام تعریفوں کے باوجود انہوں نے کیں؟)
مرزاناصر احمد: کہا ں کہتے ہیں Superior؟
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے ابھی کہا ہے: ’’میں437 چونکہ ظل ہوں، میں سب نبیوں سے بہتر ہوں۔‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں،آپ نے میری طرف بات نہیں منسوب کی، بانی سلسلہ کی طرف بات منسوب کی ہے۔ اس کا میں نے پوچھا ہے کہ کہاں کہا آپ نے؟
جناب یحییٰ بختیار: میں یہ کہہ رہا ہوں کہ وہ یہ نہیں کہتے:’’میں ان سے Superior (برتر) ہوں۔‘‘ان کی تعریف کرنے کے بعد؟
مرزاناصر احمد: ان کی تعریف کرنے کے بعد،یہ بتانے کے بعد کہ آپ بھی ہمارے لئے اسوئہ حسنہ ہیں،آپ یہ فرماتے ہیں: ’’میں وہ مہدی ہوں جس کی بشارت نبی اکرمa نے دی تھی اور جس کے متعلق کہا تھا کہ اسے سلام کرنا، جس کے متعلق کہا تھا، اس کی اطاعت کرنا اور جس کے متعلق کہاتھا اس کے ذریعے سے اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: درست ہے…
مرزاناصر احمد: ’’…اورجس کو نبی کا نام دیاتھا آپؐ نے۔‘‘
وہ’’صحیح مسلم‘‘کے اندرہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مطلب یہی ہواناں کہ جی Superior (برتر) ان سے؟
438مرزاناصر احمد: …اور شیعہ کتب میں…یہ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا…شیعہ کتب میں اس مہدی کا،جس مقام کا دعویٰ بانی سلسلہ کر رہے ہیں…یہ علیحدہ بات ہے کہ آپ…
جناب یحییٰ بختیار: دیکھئے،مرزا صاحب!بہت تفصیل میں جاتے تو بہت زیادہ سوال ہیں۔میں تو ایک Simple answer پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: میں شیعہ حضرات کا حوالہ دیتاہوں، جو وہ سمجھتے ہیں وہی۔ آپ نے مہدی اپنے آپ کو جب کہا تو وہی سمجھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں،وہ مہدی مرزا صاحب کو نہیں سمجھتے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ یہ کہتے ہیں،مرزا صاحب خواہ مہدی ہونے کی وجہ سے ، مسیح موعود ہونے کی وجہ سے بہرحال کسی وجہ سے یہاں اپنے آپ کو امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے Superior سمجھتے ہیں…
مرزاناصر احمد: میں یہ کہہ رہا ہوں اورابھی حوالہ پڑھناچاہتاہوں کہ حضرات شیعہ صاحبان مہدی علیہ السلام کو ان سے افضل سمجھتے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: وہ سمجھتے ہوں جی،میں یہ پوچھتاہوں کہ مرزاغلام احمد…
مرزاناصر احمد: اگر یہ میں اپنی دلیل اگر دے دوں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں آپ پہلے یہ Admit کریں کہ ’’ہاں، یہ پوزیشن ہے۔‘‘ پھر ’’اس کی وجہ یہ ہے‘‘کہ میں اس واسطے کہہ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: میں یہ پڑھنے کے بعد بتاتاہوں کہ کیا پوزیشن ہے:(عربی عبارت)
(’’امام مہدی کہیں گے کہ اے لوگوں کے گروہ جو چاہتا ہو کہ وہ ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھے۔ وہ مجھے دیکھ لے کہ میں ابراہیم اوراسماعیل ہوں اور جو شخص موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہے تو وہ موسیٰ او ر یوشع میں ہوں اور جو چاہے عیسیٰ اور شمعون کو دیکھے، میں وہی عیسیٰ اورشمعون ہوں اور جو چاہے کہ حضرت محمدمصطفیa اور امیر المومنین صلوٰۃ اﷲ 439علیہ کودیکھے تو سنو وہ محمدa اور امیر المومنین میں ہوں۔‘‘)تو یہ ’’بہارالانوار‘‘ جو شیعہ حضرات کی کتاب ہے،ان کے نزدیک امام مہدی کا یہ مقام ہے اوربانی سلسلہ احمدیہ کا دعویٰ اس مقام کاہے۔
 
Top