• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاقادیانی کا منکر؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی کا منکر؟)
مرزاناصر احمد: وہ تو میں نے بتایا تھا کہ جو مرزاغلام احمد (قادیانی) کا منکر ہے۔ وہ منکر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں…
مرزاناصراحمد: اور ’کفر‘ کا لفظ جو ہے ناں، ایک اس کے لغوی معنی ہیں جس کے معنی ہیں انکار کرنا تو جو نہیں مانتا اس کو آپ کیسے کہہ دیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
مرزاناصراحمد: … کہ مانتا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں! مرزاصاحب! مرزاغلام احمد (قادیانی) گزرے ہیں۔ لوگوں نے ان کو دیکھا ہے۔ ان کی Existence (وجود) سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اگر میں کہوں کہ اس وقت شام نہیں ہے۔ میں منکر ہوگیا اس بات سے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں ہوگا۔ آپ کی نبوت سے منکر۔
جناب یحییٰ بختیار: تو مطلب یہ ہے کہ ان کی نبوت سے؟ جو ان کو نہیں مانتا؟
مرزاناصر احمد: جو ان کو نہیں مانتا، نہیں مانتا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔
مرزاناصراحمد: تو اس کے متعلق نہیں کہہ سکتے کہ وہ مانتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس کو، Ordinary (عام) مسلمان کو اگر آپ کہیں کہ جو نہیں مانتا وہ کافر ہے۔ کیا مطلب ہے، Impression دیتے ہیں آپ؟
مرزاناصر احمد: میں نے تو کبھی کہا نہیں۔ مجھے نہیں پتہ کیا Impression لیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ’’آپ‘‘ سے I do not mean particularly you. Ahmediyah community members.... If they dub a person who 160does not accept Mirza Ghulam Ahmad as a Prophet and a Nabi, do you ..... (میرا مطلب خاص طور پر آپ سے نہیں ہے۔ مثلاً احمدیہ جماعت ہے۔ اگر ایک شخص مرزاغلام احمد کو رسول یا نبی نہیں تسلیم کرتا تو کیا آپ …)
مرزاناصراحمد: بات یہ ہے کہ یہ جو ہے ناں کفر کا مسئلہ، اس طرح حل نہیں ہوگا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، میں مسئلہ حل نہیں کر رہا…
مرزاناصراحمد: نہیں، مسئلہ ہی حل کرنا ہے ناں ہم نے یہاں بیٹھ کے، مشورے سے، آپس میں تبادلہ خیال کر کے۔ تمام فرقوں نے جو فتاویٰ کفر دئیے ہیں وہ سامنے رکھیں، پھر ہم سر جوڑیں سارے، Not Necessarily here on this forum....
Mr. Yahya Bakhtiar: No, I agree with you, but I am asking you a simple question, that when you call someone Kafir. ’آپ کہتے ہیں کہ وہ سیاسی کافر ہے‘ you don't mean in this sense that he is outside the pale of Islam? Or do you say that he is outside the pale of Islam? I am asking a simple question.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں آپ کے ساتھ متفق ہوں۔ میں تو ایک سیدھا سادھا سوال کر رہا ہوں کہ جب آپ کسی کو کافر کہتے ہیں۔ جب آپ اس کو سیاسی کافر کہتے ہیں تو آپ کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ دائرہ اسلام سے باہر ہے یا آپ کہتے ہیں کہ باہر ہے۔ یہ سیدھا سوال ہے)
مرزاناصر احمد: ایک معنی میں وہ ہے، ایک معنی میں نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر ایک آدمی کو آپ کہتے ہیں کہ یہ مرزاغلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا۔ اس لئے وہ کافر ہے اور سیاسی کافر ہے۔ تو سیاسی کافر کے پیچھے نماز پڑھنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے؟ اگر مذہبی، اسلامی کافر ہو تب نمازنہیں پڑھنی چاہئے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! نماز کامسئلہ تو ایک علیحدہ مسئلہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں ایک مثال دے رہا ہوں۔ میں ایک مثال دے رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: نماز کا جو ہے ناں پڑھنے کا یا نہ پڑھنے کا سوال، وہ یہ ہے کہ ایک فرقہ اعلان کرتا ہے کہ ہمارے پیچھے تو نماز پڑھ ہی نہیں سکتے۔
جناب یحییٰ بختیار: اسی واسطے کہتے ہیں کہ وہ کافر ہے؟
161مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ ہمارے پیچھے۔ مثلاً جماعت احمدیہ کے متعلق کہے اگر، اگر مثلاً دیوبندی حضرات یہ فرمائیں کہ جماعت احمدیہ کا کوئی فرد ہمارے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتا تو جماعت احمدیہ کے کسی فرد کو ان کے پیچھے فتنہ سے بچنے کی خاطر اور علاقے کو فتنہ سے بچانے کی خاطر نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ ٹھیک ہے، آپ درست فرمارہے ہیں۔ میں یہ پوچھ رہا ہوں کہ آپ کے عقیدے کے مطابق۔ اگر ایک شخص کو آپ کافر کہیں کہ چونکہ وہ مرزا غلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا…
مرزاناصر احمد: ہمارے نزدیک وہ قابل مواخذہ ہے اور جو شخص اﷲتعالیٰ کا حکم نہیں مانتا وہ قابل مواخذہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو وہ کافر اس Sense (معنی) میں ہے کہ وہ اسلام کے دائرہ سے باہر ہے؟
مرزاناصر احمد: وہ کافر اس Sense (معنی) میں ہے کہ اﷲتعالیٰ اس کا مواخذہ کرے گا اور وہ انکار کرتا ہے، کفر کے لغوی معنوں کے لحاظ سے وہ انکار کر رہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر ایک مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتا تو وہ کافر ہو جاتا ہے…
مرزاناصراحمد: اگر ایک مسلمان…
جناب یحییٰ بختیار: … کہ اﷲ کا نبی تھا وہ، وہ سچا نبی تھا…
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں! وہ منکر ہو جائے گا خداتعالیٰ کے حکم کا۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو وہ کافر ہوتا ہے کہ نہیں، Ordinary Sense (عام معنی) میں، جو مسلمان سمجھتے ہیں، جو میرے جیسے لوگ، جو سادہ لوگ سمجھتے ہیں؟
مرزاناصراحمد: ناں، ناں، ناں! اس سے بڑھ کے۔ اگر قران کریم نے یہ فرمایا ہے کہ مسلمان ہونے کے لئے شرط ہے… جیسا کہ فرمایا ہے بہت جگہ تمام انبیاء پر ایمان لانا تو جو تمام162 انبیاء پر ایمان نہیں لاتا وہ قرآنی محاورہ کے مطابق کافر ہو جاتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اسلام کے دائرہ سے خارج ہوگیا پھر؟
مرزاناصراحمد: ’’اسلام کے دائرہ سے خارج‘‘ میں نے قرآن کریم میں کہیں نہیں پڑھا محاورہ۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! آپ جب استعمال کرتے ہیں اس محاورے کو تو کس Sense (معنی) میں استعمال کرتے ہیں؟
مرزاناصراحمد: یعنی، میں ذاتی…
جناب یحییٰ بختیار: آپ کی جماعت؟
مرزاناصراحمد: … طور پر تو کرتا ہی نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں…
مرزاناصراحمد: … جماعت کو، جو اگر کسی نے پیچھے کیا…
Mr. Yahya Bakhtiar: Not necessarily even Ahmadiyah Jamaat. (ضروری نہیں بلکہ احمدیہ جماعت) مسلمان علماء کہتے ہیں جی کہ ’’دائرہ اسلام سے خارج ہے‘‘ When we normally....
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ دائرہ اسلام سے خارج۔ میرے نزدیک… وہ پتہ نہیں مجھ سے تو Agree (اتفاق) کریں یا نہ… میرے نزدیک صرف یہ ہے کہ قیامت والے دن مرنے کے بعد قابل مواخذہ ہوں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: قابل مواخذہ تو کافر بھی ہوں گے اور گنہگار بھی ہوں گے…
مرزاناصر احمد: اب یہ قابل مواخذہ کی…
جناب یحییٰ بختیار: آپ کس کیٹگری میں ان کو رکھتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: قابل مواخذہ کی کیٹگری میں۔
163جناب یحییٰ بختیار: یعنی دو کیٹگریز ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، دونوں قابل مواخذہ کی کیٹگری میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ان کو ہم کس کیٹگری میں رکھیں؟ گنہگار کی یا کافر کی؟ دونوں قابل…
مرزاناصراحمد: نہیں، جو کافر ہے ہی گنہگار، جو خداتعالیٰ کا حکم نہیں مانتا اور کسی نبی کا انکار کرتا ہے، آپ کے خیال میں وہ گنہگار تو نہیں ہے مگر کافر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! مرزاصاحب! ہر ایک گنہگار کافر نہیں، But (لیکن) ہر ایک کافر گنہگار ہے۔
مرزاناصراحمد: ہر ایک کافر گنہگار ہے۔ اس واسطے بہتر یہ ہے کہ لفظ ہم ’’گنہگار‘‘ استعمال کرتے۔ ہاں! ٹھیک ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: That is what I say that in which category will you put a person who does not accept Mirza Ghulam Ahmad as a Nabi? As a Gunahgar or as a Kafir?
(جناب یحییٰ بختیار: تو یہی میں پوچھتا ہوں کہ کس درجے میں رکھو گے اس شخص کو جو مرزاغلام احمد کو نبی تسلیم نہیں کرتا۔ گنہگار ہے یا کافر)
مرزاناصر احمد: اگر سارے کافر گنہگار ہیں تو وہ گنہگار کی کیٹگری میں آگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ہر حالت میں ہوگیا۔ پھر گنہگار کی دوسری گیٹگری یہ ہے کہ ایک کو کم سزا، ایک کو زیادہ سزا…
مرزاناصر احمد: وہ تو…
جناب یحییٰ بختیار: اس واسطے میں کہہ رہا ہوں…
مرزاناصر احمد: سزا دینا میرا اور کسی انسان کا کام نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! بات یہ ہوتی ہے کہ…
مرزاناصراحمد: اﷲتعالیٰ آپ ہی فیصلہ کرے گا۔
164جناب یحییٰ بختیار: یہ کہتے ہیں کہ جو گنہگار ہے وہ تھوڑی دیر جہنم کے بعد پھر بہشت میں جا سکتا ہے۔ لیکن کافر نہیں جاسکتا۔ He is condemned for ever; that is what they say.
مرزاناصراحمد: نہیں، اسی لئے یہ اختلافی مسئلہ ہوگیا۔ ہمارے نزدیک Forever ہے ہی نہیں جہنم۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Even for Kafir?
مرزاناصراحمد: ہیں جی؟
Mr. Yahya Bakhtiar: Even for Kafir it is not?
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، ہمارے نزدیک جہنم ہمیشہ کی ہے ہی نہیں۔ بلکہ حدیث میں آیا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جہنم پر جب اس کے اندر کوئی بھی نہیں ہوگا… وہ تمثیلی زبان میں… کہ دروازے اس کے یوں ہل رہے ہوں گے، کھلے نہ کوئی پہرے دار، نہ کنڈیاں، نہ کچھ۔
جناب یحییٰ بختیار: قرآن شریف کے مطابق کافر دائرہ اسلام سے خارج شمار ہوتا ہے یا…
مرزاناصر احمد: قرآن کریم نے ’’دائرہ اسلام سے خارج‘‘ کا محاورہ استعمال ہی نہیں کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، امت سے؟ امت میں شمار ہوتا ہے کہ نہیں ہوتا وہ؟
مرزاناصر احمد: قرآن کریم کی رو سے ’’دائرہ اسلام سے خارج‘‘ کا محاورہ ہے ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، امت میں وہ رہتا ہے؟ مسلمان رہتا ہے کہ نہیں، جو کفر کرے؟
مرزاناصر احمد: قرآن کریم نے تین کیٹگریز بیان کی ہیں، شروع میں ہی سورۂ بقرہ کے… ایک مؤمن، ایک کافر، ایک منافق اور منافق کو کافر سے زیادہ گنہگار بتایا ہے۔ حدیث نے: ان165 المنٰفقین فی الدرک الاسفل من النار قرآن کریم نے، قرآن کریم نے اور باوجود اس کے کہ کافر سے بڑا گنہگار ہے۔ اس کو مسلمان کے دائرہ کے اندر شامل کیاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب!…
مرزاناصر احمد: ’’کفر‘‘ کے متعلق حدیث میں، احادیث میں آتا ہے: کفر دون کفر تو کفر کفر میں بڑا فرق ہے۔ تو جس کو ہم ’’کفر‘‘ کہتے ہیں وہ ایک قسم کا کفر نہیں ہے سارا اور ہم یہ فرق کریں گے۔ جو ’’دائرہ اسلام‘‘ آپ نے لفظ استعمال کیا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ملت سے خارج ہوتا ہے یا نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ملت سے۔
مرزاناصراحمد: ملت سے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہی میں پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: امت محمدیہؐ سے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزاناصراحمد: کلمہ طیبہ کا انکار کرے کوئی شخص، تو وہ ملت اسلامیہ سے خارج ہو جاتا ہے، امت مسلمہ میں نہیں رہتا۔ لیکن جو بدعقیدگیاں ہیں دوسری، کمزوریاں ہیں، گنہگار ہے، انسان بڑا کمزور ہے،میں بھی، آپ بھی، اﷲ محفوظ رکھے ہمیں، تو اس کو ابن تیمیہ یہ کہتے ہیں: الکفر کفران احدہما ینقل عن الملۃ والاخر لا عن الملۃ ایک کفر ہے جو ملت سے خارج کر دیتا ہے، اور دوسرا کفر ہے جو ملت سے خارج نہیں کرتا۔ جو کلمہ طیبہ166 کا ہے انکار، وہ ملت سے خارج کر دیتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جو مرزاغلام احمد کی نبوت سے انکار کرتا ہے وہ خارج ہے؟
مرزاناصر احمد: وہ ملت سے خارج نہیں کرتا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ ملت سے خارج نہیں کرتا؟
مرزاناصراحمد: وہ کلمہ طیبہ سے انکار نہیں ہے ناں اس کا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں! یہ ٹھیک ہے، وہ ملت سے خارج نہیں کرتا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ کی جو Writings (تحریریں) ہیں، یہ ساری، یا بہت سی جو منیر انکوائری کورٹ تھی اس کے سامنے بھی پیش کی گئیں اور آپ کا Interpretation بھی پیش کیاگیا…
مرزاناصراحمد: جی۔
 
Top