• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاقادیانی کا منکر مرتد)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی کا منکر مرتد)
جناب یحییٰ بختیار: … اپنے اعلان کے مطابق۔ ایک شخص ہے جو مرزاغلام احمد سے بیعت لے آیا۔ احمدی ہوگیا۔ پھر وہ اعلان کردیتا ہے کہ میں ابھی ان کو نبی نہیں مانتا۔ وہ مرتد ہوگا؟ کہ ملت اسلامیہ سے باہر ہوگا؟ یا دائرہ اسلام سے باہر؟
مرزاناصر احمد: لفظی معنی میں تو، جس نے اعلان کیا وہ لفظی معنی میں مرتد ہوگیا۔ لیکن قرآن کریم کی اصطلاح میں وہ مرتد نہیں ہوا۔ یعنی یہ دو علیحدہ علیحدہ لفظ ہیں۔ ایک لغوی معنی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: مرتد کی بھی دو کیٹگریز ہیں؟
مرزاناصر احمد: ایک… (مداخلت)
Mr. Yahya Bakhtiar: Please.
مرزاناصر احمد: ہر لفظ جو ہے، ہر لفظ جو ہے اس کا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
مرزاناصر احمد: میں بتاتا ہوں… وہ اس چیز کا امکان رکھتا ہے کہ اس کو لغوی معنی میں استعمال کیا جائے یا اصطلاحی معنی میں استعمال کیا جائے۔ میں یہ بات کر رہا ہوں۔ ایک ہیں ’’ارتداد‘‘ کے معنی قرآن کریم کی اصطلاح میں۔ شروع سے آخر تک آپ پڑھیں اور ساری آیات سامنے رکھیں۔ جہاں ’’ارتداد‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے تو وہ قرآن کریم کی اصطلاح ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کریم اگر کسی لفظ کو عربی کے اصطلاحی معنی میں استعمال کرے تو لغوی معنی میں وہ استعمال ہو ہی نہیں سکتا۔ نہ کہیں ہوا اور نہ یہ عقل بھی اس کو نہیں مانتی۔ تو جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’اسلام سے ارتداد اختیار کیا‘‘ تو قرآن276 کریم کی اصطلاح کے مطابق۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’فرقہ وہابیہ سے ارتداد اختیار کیا۔‘‘ تو وہ لغوی معنی کے لحاظ سے، قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق نہیں اور مثلاً یہ ایک حوالہ ہے حضرت مولانا مودودی صاحب کا۱؎:’’کہ جماعت اسلامی سے پلٹ جانا… وماوٰہ جہنم وبئس المصیر‘‘ تو یہ انہوں نے اپنا کردیا۔ یہ ان کی اپنی… لیکن قرآن کریم کی…
جناب یحییٰ بختیار: مرتد، مرتد کہہ دیا اس کو؟
مرزاناصر احمد: ارتداد کا لفظ استعمال کیا ہے انہوں نے، اپنے فرقہ سے ارتداد کا لفظ استعمال کیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی مرتد ہوگیا پھر تو وہ؟
مرزاناصر احمد: ہاں! مرتد ہوگیا۔ لیکن میں یہ بتارہا ہوں کہ… ان کے حق میں بات کر رہا ہوں… ان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ قرآن کریم کی اصطلاح میں مرتد ہوگیا۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں چھوڑ دیا اس نے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر… میں آپ سے ڈائریکٹ سوال پوچھتا ہوں… ایک شخص مرزاغلام احمد (قادیانی) کو نبی مانتا ہے، پھر اس کے بعد میں وہ ان کو…
مرزاناصر احمد: … اعلان کرتا ہے کہ میں نہیں مانتا؟
جناب یحییٰ بختیار: … میںنہیں مانتا۔
مرزاناصر احمد: تو لغوی معنی کے لحاظ سے وہ مرتد ہے…
جناب یحییٰ بختیار: گردن زدنی اور سزا کے…
مرزاناصر احمد: … لیکن اصطلاحی معنی کے لحاظ سے وہ مرتد نہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ پہلے گذر چکا ہے کہ مرزاناصر، جناب سید مودودی صاحب کو مسٹر مودودی کہنے پر اصرار کر رہے تھے۔ یہاں اب ان کو ’’حضرت مولانا‘‘ کہہ رہے ہیں۔ اسے دورنگی کی عمدہ مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
277جناب یحییٰ بختیار: یعنی جو سزا مرتد کو دی ہے اسلام نے، وہ سزاوار نہیں؟
مرزاناصر احمد: قرآن کی اصطلاح میں جو مرتد ہے قرآن کریم کی سزا صرف اس کے لئے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ اس کیٹگری میں نہیں آئے گا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ اس کیٹگری میں نہیں آئے گا اور یہاں ایک اور وضاحت ہونی چاہئے کہ قرآن کریم نے کیا سزا دی ہے مرتد کی؟ جہنم! دوسری دنیا کی سزا دی ہے اس دنیا میں مرتد کی کوئی سزا نہیں قرآن کریم میں۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی سزا نہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، کوئی سزا نہیں معیّن۔ دوسری دنیا کی سزا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو دوسری دنیا کی جو سزا ہے وہ اس شخص کے لئے ہے یا نہیں جو مرزاغلام احمد صاحب کو نبی مانے…
مرزاناصر احمد: قرآن کریم نے جو سزا بتائی ہے وہ کسی ایسے مرتد کے لئے نہیں جو قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق مرتد نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں، میں ان کا پوچھ رہا ہوں…
مرزاناصر احمد: اسی کا میں جواب دے رہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ مجھے ایک سوال دیا گیا ہے…
مرزاناصر احمد: قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق جو مرتد ہے قرآن عظیم نے اس کی جو سزا… جو بھی سزا قرآن کریم نے اس کے لئے بیان کی وہ وہ کسی ایسے مرتد کے لئے نہیں جو لغوی معنی کے لحاظ سے مرتد ہے۔ لیکن قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق مرتد نہیں ہے۔
278جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مجھے ایک سوال دیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ: ’’کیا آپ کے علم میں ہے کہ مرزاغلام احمد نے عبدالحکیم کو جو پہلے مرزاغلام احمد کا مرید تھا اور پھر اس نے ان سے شدید اختلاف کیا یا ان کی نبوت کی حیثیت ماننے سے انکار کیا تو مرزاغلام احمد نے اسے مرتد قرار دیا؟‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۷)
مرزاناصر احمد: جس نے انکار کیا ہے اس نے وہ وہ… وہ انکار کیا۔ وہ لغوی معنی کے لحاظ سے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرتد اس Sense میں کہ یہ آدمی کافر نہیں ہوا؟ کافر یعنی وہ…
مرزاناصر احمد: وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا۔ لیکن ملت اسلامیہ میں شامل ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: انوار خلافت میں مرزاصاحب! ص۹۴، اس میں مرزابشیرالدین صاحب کا یہ ایک حوالہ ہے۔
’’مسلمانوں سے رشتہ ناطہ حرام اور ناجائز ہے۔‘‘
This is a very different category. نہ کرنا، On the ground expediency. جیسا آپ نے فرمایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلقات اچھے نہیں رہتے اور یہاں کہتے ہیں: ’’ناجائز۱؎‘‘، ’’حرام‘‘۔۲؎
مرزاناصر احمد: جو چیز فساد پیدا کرتی ہے وہ ناجائز اور حرام ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ تو پھر دوسری کیٹگری ہوگئی ناں جی؟
مرزاناصر احمد: نہ۔
جناب یحییٰ بختیار: Expediency نہیں، عقیدے کی بات ہوگئی؟
مرزاناصر احمد: نہیں، ’’ناجائز اور حرام‘‘ کی وجہ یہ ہے کہ اس سے کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے۔ یہ کہنا کہ جو خرابی پیدا ہونے والی ہے وہ اور چیز ہے اور ناجائز اور حرام کوئی اور279 چیز ہے۔ وہ تو ناجائز اور حرام یہ نتیجہ ہے فساد کا، خرابی کا۔ یہاں کسی جگہ نتیجہ بیان ہوا ہے اور کسی جگہ وجہ بیان ہوئی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اتنے یعنی مسلمانوں سے آپ مختلف ہیں کہ رشتہ ناطہ ناجائز اور حرام ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، باقی…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ انوار خلافت ص۹۴ پر مرزابشیرالدین محمود کی عبارت یہ ہے۔ ’’مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے اس احمدی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جو اپنی لڑکی غیراحمدی کو دے… اپنی لڑکی بٹھائے رکھو، غیراحمدیوں میں نہ دو۔ آپ کی وفات کے بعد اس نے غیراحمدیوں کو لڑکی دے دی تو خلیفہ اوّل (نورالدین) نے اس کو احمدیوں کی امامت سے ہٹا دیا اور جماعت سے خارج کر دیا… اور توبہ قبول نہ کی… ابھی ایک شخص نے غیراحمدیوں میں لڑکی دی تھی۔ میں نے اسے جماعت سے الگ کر دیا۔‘‘
۲؎ مرزابشیراحمد ابن مرزاقادیانی کلمتہ الفصل ص۱۶۹ پر لکھتا ہے کہ ’’غیراحمدیوں سے رشتہ ناتہ حرام ہے۔‘‘

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: آپ سمجھتے ہیں…
مرزاناصر احمد: شرعی اصطلاح میں نہیں، نمبرایک۔ دوسرے یہ ہے آپ یہ فقرہ کیسے کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ دوسرے سب سے مختلف ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یا وہ آپ سے مختلف ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: وہ مختلف سہی۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میں یہ بات نہیں کہہ رہا۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہی چیز آپ شیعوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہی چیز آپ دیوبندیوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہی چیز آپ وہابیوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہی چیز آپ اہل حدیث کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ ہر فرقہ کے متعلق یہی کہہ سکتے ہیں۔ کفر کا یعنی یہ فتویٰ، رشتہ ناطہ ناجائز ہے۔ یہ صرف سب نے مل کر احمدیوں کے خلاف نہیں دیا۔ بلکہ ہر سب نے مل کے ہر دوسرے فرقے کے متعلق دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! آپ نے کہا تھا کہ یہ مختلف فرقوں نے ایسے فتوے دئیے ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف کہ ناجائز ہے، حرام ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! سب نے۔
280جناب یحییٰ بختیار: کیا سب نے مل کر کسی ایسے فرقے کے خلاف ایسے فتوے دئیے ہیں جیسے آپ کے خلاف؟
مرزاناصر احمد: سب نے دئیے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: سب مل کے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ بریلوی، دیوبندی سارے مل کے کسی ایک کو کہتے ہیں کہ یہ بالکل…؟ ایسے کوئی فتوے ہیں۔ Unanimous (متفقہ) جن کو کہیں More or less unanimous? (یا تقریباً اتفاق ہوگیا؟)
 
Top