(مرزاقادیانی کے ارشادات، انگریز کی اطاعت فرض اور جہاد حرام)
جناب یحییٰ بختیار: اچھا جی یہ شعر میں چھوڑ دیتا ہوں، آپ نے Explain (واضح) کردیا اس پر۔ آگے چلتا ہوں میں۔ یہ ۲۱؍فروری۱۸۸۹ء کا ایک اشتہار ہے جو ’’تبلیغ رسالت‘‘ جلد ہشتم، ص۴۲ پر ہے، اسے میں پڑھتا ہوں:1142 ’’چند ایسے عقائد جو غلط فہمی سے اسلامی عقائد سمجھے گئے ہیں، وہ ایسے ہیں کہ جو شخص ان کو اپنا عقیدہ بنائے وہ گورنمنٹ کے لئے خطرناک ہے۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۸ ص۴۲، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۱۳۱،۱۳۲)
یہ وہی جہاد کے سلسلے میں۔ مگر یہ Clear (واضح) نہیں ہے۔ میں اسی کی طرف … آپ سے Request (گزارش) کی تھی کہ میرے خیال میں … یہ آج کسی کتاب میں … (لائبریرین سے) نہیں آچکی؟ جلد ہشتم آچکی ہے؟ (مرزا ناصر احمد سے) پھر وہ فرماتے ہیں جی کہ: ’’میں سولہ برس سے برابر اپنی تالیفات میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ مسلمانان ہند پر اطاعت گورنمنٹ برطانیہ فرض ہے اور جہاد حرام۔‘‘ یہ ’’اشتہار‘‘ مورخہ ۱۰؍دسمبر ۱۸۹۴ء ’’تبلیغ رسالت‘‘ جلد سوم، ص۱۹۷، مجموعہ اشتہارات، ج۲، ص۱۲۸۔
مرزا ناصر احمد: جی۔ نہیں، اس کے اوپر سوال کیا ہے پھر؟
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب یہ اتنا Clear (واضح) مجھے معلوم ہورہا ہے۔ کیونکہ برطانیہ گورنمنٹ کی اطاعت فرض ہوگئی تو ان کے خلاف تو کوئی جہاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔
مرزا ناصر احمد: یہ جب … ’’حرام‘‘ کا مطلب یہاں محدود ہے In its contexts (سیاق وسباق)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: … اور جو … جہاں تک حکومت انگلشیہ کی اطاعت کا سوال ہے، وہ میں نے بہت سارے حوالے پڑھ دئیے تھے کہ اس زمانے کے تمام بڑے بڑے علماء کا یہی فتویٰ تھا اور یہ ہمارے ’’محضرنامہ‘‘ میں بھی ہے اور چوتھی شرط جو ہے… شاہ عبدالعزیز کے بھی… کل آپ نے پوچھا تھا، وہ ہم نے نکال لیا حوالہ…
1143جناب یحییٰ بختیار: نہیں وہ نہیں، وہ تو یہاں یہی مطلب ہے ناں کہ…
مرزاناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ اطاعت جو ہے برطانیہ کا…
مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ’’فتویٰ نظیریہ‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں نہیں، مرزاصاحب! میں یہ پوچھتا ہوں…
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کا ایک فقرہ، صرف ایک فقرہ ’’فتاویٰ نظیریہ‘‘ میں ہے: ’’اس زمانے میں ان چار شرطوں میں سے کوئی شرط بھی موجود نہیں ہے تو کیونکر جہاد ہوگا۔ ہرگز نہیں ہوگا۔ علاوہ بریں ہم لوگ معاہد ہیں، سرکار سے عہد کیا ہے، پھر کیونکر عہد کے خلاف کر سکتے ہیں۔ (یعنی برٹش گورنمنٹ سے) عہد شکنی کی بہت مذمت حدیث میں آئی ہے۔‘‘ میں نے پہلے بھی حوالے دئیے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ نے حوالے دئیے ایک چیز ہے کہ میں Agreement (معاہدہ) کرتا ہوں آپ سے، Treaty (معاہدہ) کرتے ہیں، مسلمانوں نے کفار سے Treaty (معاہدہ) کی ہے، باقیوں سے Treaty (معاہدہ) کرتے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ We must abide by them. (ہم اس پر عمل کریں) یہ جو Agreement (معاہدہ) ہوگا، وہ تو کہتے ہیں۔ ’’ٹھیک ہے، ہم نے ان سے Agreement (معاہدہ) کیا ہے، عہد کیا ہے۔‘‘ مگر یہ کہنا جی، ’’اطاعت کرنا…‘‘
مرزاناصر احمد: (اپنے وفد کے ایک رکن سے) وہ دوسری نکالیں۔ (اٹارنی جنرل سے) میں نے کل بہت سارے حوالے پڑھے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ان کا نہیں، ان سے مطلب یہ ہے کہ یہ اسلام کا حصہ ہوگیا… برطانیہ گورنمنٹ کی اطاعت کرنا… آپ کے نزدیک؟
1144مرزاناصر احمد: سب کے نزدیک۔ کل میں نے اتنے حوالے پڑھے۔ (اپنے وفد کے ایک رکن سے) کہاں ہے ’’محضر نامہ‘‘؟
جناب یحییٰ بختیار: بس پھر ٹھیک ہے جی، اگر آپ یہی…
مرزاناصر احمد: کل میں نے حوالے آپ کو دوسرے اپنے بھائی فرقوں کے حوالے پڑھ کر بتائے تھے۔