• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاناصر کی الٹی منطق)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی الٹی منطق)
مرزاناصر احمد: ہاں! نہیں، اس کو میں اس طرح بھی پڑھ سکتا ہوں۔
291’’کہ تمام وہ لوگ جو دائرہ اسلام سے خارج ہیں، اہل اسلام میں شامل ہیں۔‘‘ یہی فقرہ اس کو الٹ کے پڑھیں تو یہ بنتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اس میں یہ ہوگیا کہ آپ اہل اسلام میں احمدیوں کو نہیں شامل کرتے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کہتے ہیں جب کہ وہ اپنے آپ کو نہیں اس میں شمار کرتے…
مرزاناصر احمد: جب اس فرقے کا اعلان ہو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ اسے کہتے ہیں، لوٹ کے بدھو گھر کو آئے… چرا کارے کند عاقل کہ باز آید پشیمانی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جناب یحییٰ بختیار: ہاں! جب،… کہ تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس کا مطلب…
مرزاناصر احمد: ہر فرقہ یہ اعلان کرتا ہے۔ ہماری ان اصطلاحوں کے لحاظ سے ہر فرقے کا یہ اعلان ہے کہ ہم ملت اسلامیہ میں بھی ہیں اور دائرہ اسلام میں بھی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو ٹھیک ہے…
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے، تو اس واسطے یہ Understood ہے بات۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مگر جب یہاں یہ مرزاصاحب نے کہا کہ تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو میں نے آپ سے پوچھا…
مرزاناصر احمد: نہیں۔ وہ تو Understood ہے
جناب یحییٰ بختیار: … کہ تمام دائرہ اسلام میں احمدی شامل ہیں؟ آپ نے کہا جو خود کہتا ہے وہ اپنے آپ کو…
مرزاناصر احمد: ہاں! محمد بن عبدالوہابؒ کی میں نے مثال دی۔
292جناب یحییٰ بختیار: اس کا Conclusion یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو دائرہ اسلام میں شامل نہیں سمجھتے…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … یا اسے خارج نہیں سمجھتے؟
مرزاناصر احمد: یعنی ڈبل (Double) سمجھتے ہیں۔ ملت اسلامیہ میں بھی سمجھتے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہ دو جگہ استعمال ہوا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! ملت اسلامیہ میں بھی سمجھتے ہیں اور دائرہ اسلام میں بھی…
جناب یحییٰ بختیار: اور یہاں…
مرزاناصر احمد: … اور ہر فرقہ یہی سمجھتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں آپ اپنے کو اہل اسلام میں شامل کرتے ہیں۔ مگر خارج والوں میں نہیں آتے؟
مرزاناصر احمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: مطلب یہ ہوا۔
پھر مرزاصاحب نے یہ کہا ہے کہ: ’’غیراحمدیوں سے دینی امور میں الگ رہو۔‘‘
In all religious matters.
مرزاناصر احمد: Now جو مختلف فرقے دینی امور سمجھتے ہیں…
 
Top