(مرزاناصر کی مشکل)
جناب یحییٰ بختیار: تو اس سلسلے میں میں Clarification (وضاحت) چاہتا ہوں کہ جب وہ ذکر کرتے ہیں تو وہ مریم ہیں۔ جن کا ذکر انجیلوں میں آیا ہے یا وہ مریم ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ہیں؟
مرزاناصر احمد: بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی کتب اورتقریر و تحریر میں اس مقدس عورت کا بھی ذکر کیا جو قرآن کریم میں مریم کے نام سے یاد کی جاتی ہے اوربعض جگہ آپ نے اس مریم کا بھی ذکر کیا جس کو عیسائی لوگ خداوند یسوع سے نسبت دیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی دو شخصیتیں ہیں ان کی نظر میں پھر، جیسے…
مرزاناصر احمد: میں نے تو اپنا جواب دے دیا ہے…
554جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں وہی جواب…
مرزاناصر احمد: … نتیجہ آپ نکال لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: … جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں آپ کا جواب ہے، وہ یہاں بھی وہی ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! وہی یہاں ہے۔