(مرزاناصر کے الیکشن میں اختلاف؟)
جناب یحییٰ بختیار: …مرزاناصر احمد صاحب کا جب الیکشن ہو رہا تھا تو کہتے ہیں کہ اس موقع پر بعض لوگوں کا یہ خیال تھا جماعت میں کہ وہ آپ کو امیر بنائیں یا امام بنائیں اور بعض کا یہ خیال تھا کہ ان کو بنائیں۔ یعنی بعض لوگوں کا یہ خیال تھا اس پر کوئی اختلاف ہو گیا تھا…
جناب عبدالمنان عمر: آپ کے سامنے واقعات ہیں، میں نے عرض کیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، ہمیں تو کوئی علم نہیں،لوگ، بعض لوگوںکا یہ خیال تھا کہ…
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، یہ میں مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے زمانے میں ان سے الگ ہو گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر نہیں،یہ لوگوں کا خیال درست ہے کہ جب مرزا ناصر احمد صاحب کاالیکشن تھا، اس زمانے میں… وہ ربوہ کی جماعت کا میں کہہ رہا ہوں۔ لاہوری پارٹی کا نہیں کہہ رہا…یہ ان کی جماعت میں بعض لوگ یہ چاہتے تھے کہ آپ ان کی جگہ آئیں، خلیفہ بنیں؟
1838جناب عبدالمنان عمر: میں نے تو عرض کیا کہ میں اس سے کئی سال پہلے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی، یہ چیز غلط ہے بالکل؟
جناب عبدالمنان عمر: جی، میں ان سے کئی سال پہلے الگ ہو چکا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ کا نہیں کہہ رہا ہوں…
جناب عبدالمنان عمر: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ تو سوال سنتے ہی نہیں اور جواب تیار رکھا ہوتا ہے آپ نے۔
جناب عبدالمنان عمر: جی، جی۔
جناب یحییٰ بختیار: کہ جب ربوہ جماعت میں خلیفہ کے چناؤ کا وقت آیا مرزا بشیر الدین محمود صاحب کی وفات کے بعد، تو بعض لوگ ربوہ کی جماعت میں یہ رائے رکھتے تھے کہ آپ موزوں خلیفہ ہوں گے تیسرے؟
جناب عبدالمنان عمر: جہاں تک مجھے معلوم ہے،وہاں دو نام پیش ہوئے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: پیش ہونے کا نہیں کہتا ہوں کیونکہ…
جناب عبدالمنان عمر: پیش ہی سے پتہ لگتا ہے ناں جی، خیال کا تو تبھی پتہ چلتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: لوگ آپس میں خیال رکھتے…
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، جو میرے علم میں ہے وہ یہ ہے کہ دو نام تھے… ایک مرزا ناصر احمد صاحب کا اور ایک مرزا رفیع احمد صاحب کا۔ نہ میں وہاں اس وقت ربوہ میں رہتا تھا اور نہ میں اس جماعت سے منسلک تھا۔ نہ میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔ بلکہ میں ان سے بالکل الگ ہو چکا تھا اور جس حد تک مجھے علم ہے… کیونکہ میں اس میں موجود تو نہیں اس میں تھا… جس حد تک میرا علم ہے، میرانام وہاں پیش نہیں ہوا۔
1839جناب یحییٰ بختیار: ویسے ہی کسی نے ذکر بھی نہیں کیا آپ کو کہ آپ کو بھی سوچا جائے، اس میں Consider کیا جائے؟
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، مجھ سے نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کو نہیں علم؟
جناب عبدالمنان عمر: جی، مجھ سے، مجھ سے کہا ہی نہیں انہوں نے، مجھ سے کہا ہی نہیں کسی نے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ کے یہ اختلافات کیوں اتنی دیر سے ہوئے؟
جناب عبدالمنان عمر: وہ میں عرض کرتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور کس بات پر؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، مجھ سے ان کے اختلافات کی بنیاد جو ہے، وہ چند چیزوں پر مبنی ہے۔ جس میں سے پہلی چیز! یہ ہے کہ میں نے اور ہمارے گھر کے جو لوگ تھے، تکفیر المسلمین کے معاملے میں کبھی ان سے اتفاق نہیں کیا۔ کبھی بھی، ابتداء تا انتہائ۔
دوسری اختلاف! کی وجہ، ہم لوگوں نے مرزاصاحب کا جو بھی مقام سمجھا، اس کے نتیجے میں لفظ ’’محدث‘‘ استعمال کیجئے۔ ’’ظلی نبی‘‘ کیجئے ’’بروزی نبی‘‘ کیجئے۔ جو لفظ بھی استعمال کیجئے۔ ہم نے ان کوزمرۂ انبیاء کا فرد کبھی نہیں سمجھا۔ مگر وہ لوگ تشریحات کرتے ہیں۔ مثلاً وہ کہہ دیتے ہیں کہ غیر تشریعی نبی مرزاصاحب تھے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ غیر تشریعی نبی ہونے سے مرزا صاحب صف انبیاء میں کھڑے ہو گئے ہیں کہ نہیں؟ دائرہ انبیاء کے فرد ہو گئے ہیں کہ نہیں؟ ہمارا عقیدہ یہ تھا کہ مرز اصاحب اپنے تمام دعوؤں کے باوجو زمرہ انبیاء کے فرد نہیں ہیں۔
تیسر اختلاف! اس بارے میں جو ہمیں پیدا ہوا وہ یہ تھا کہ خلافت کے بارے میں 1840ان کے خیالات کو ہم لوگ اسلام کے اور مرزا صاحب کے مسلک کے مطابق نہیں سمجھتے تھے۔ لیکن باقی معاملات میں مثلاً خدمت اسلام، اشاعت اسلام،اشاعت قرآن…
جناب یحییٰ بختیار: بس، ایک ہی اس پر میں نے آپ سے ایک اور سوال پوچھنا تھا،اس پر کہ باقی معاملات میں آپ کا ان سے اتفاق تھا؟
جناب عبدالمنان عمر: لیکن بہت سوں میں نہیں تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، وہ آپ نے Explain (واضح) کر دیا۔ میں وہ طنزاً کوئی بات نہیں کہہ رہا۔
جناب عبدالمنان عمر: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ احمدی دونوں ہیں۔ صرف بات، چھوٹی بات پریا بڑی بات، آپ جیسے سمجھیں اس کو، مگر کل میں نے آپ سے ایک سوال پوچھا تھا اور میں نے پڑھ کے سنایا تھا کہ مرزاصاحب بعض دفعہ کہتے ہیں’’دعویٰ اسلام کرنے والے۔‘‘ تحقیر کی بات آگئی اس کی۔ ’’دعویٰ اسلام کا کرنے والے۔‘‘ مسلمانوں کے بارے میں انہوں نے، اکثر کہتے ہیں کہ یہ لفظ بھی استعمال کیا:’’جو مسلمان ہونے کے مدعی ہیں۔‘‘ یا ’’دعویٰ اسلام کرنے والے ہیں۔‘‘ ان کا کیامطلب تھا؟
جناب عبدالمنان عمر: کن کا قول پیش فرمایا آپ نے؟
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب کا۔ میں نے پڑھ کے سنایا تھا وہ بشیر احمد صاحب کا ایک حوالہ۔
جناب عبدالمنان عمر: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر پھر ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ سے انہوں نے وہ کہا ہے کہ مرز اصاحب وہاں پر خود ہی کہتے ہیں کہ ’’یہ جو اسلام کا دعویٰ کرنے والے ہیں‘‘ مسلمانوں سے وہ…
1841جناب عبدالمنان عمر: میرے سامنے حوالہ ہو تو میںکچھ عرض کروں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے پڑھ کے سنایا آپ کو اور نوٹ بھی کروایا۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، حوالہ شاید مرزاصاحب محمود احمد…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، انہوں نے ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ سے مرزاصاحب…
جناب عبدالمنان عمر: ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ پیش ہوناں جی،تب…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو آپ کو میں نے نوٹ کروایا۔ اس کا میں نے صفحہ بھی۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، آپ نے ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ نہیں، وہ ان کا Quotation ہی پڑھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،میں نے آپ کو…
جناب عبدالمنان عمر: وہ کہتے ہیں کہ ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ میں یہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھا، آپ یہ کہیں کہ مرزاصاحب نے کہیں یہ نہیں کہا؟
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، وہ تو سامنے ہو تو مجھے… میں اتنا حافظہ نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر ہو سامنے تو کیا مطلب ہے اس کا؟
جناب عبدالمنان عمر: مجھے، میں ، حافظہ نہیںہے میرے پاس اتنا۔ مرزاصاحب کی یہ تحریر مجھے دکھائی جائے تو میں اس کے متعلق کچھ عرض کروںگا۔ اگر مرزابشیر الدین محمود احمد کی آپ تحریر پیش کریں کہ وہاں مرزا صاحب نے لکھا ہے، تو مجھے ذرا اس میں تأمل ہو گا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ابھی آپ کو ذرا سناتا ہوں…
Madam Chairman: How long will…
(میڈم چیئرمین: وہ کتنا بڑا ہے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: Just five to ten munutes more, Sir. (مسٹر یحییٰ بختیار: جناب والا!صرف پانچ،دس منٹ لگیں گے)
1842جناب یحییٰ بختیار: اب مرزا صاحب کا ایک حوالہ ہے جی…
جناب عبدالمنان عمر: یہ ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ میں پیش کر دیتا ہوں جی، اگر اس میں سے مجھے بتا دیا جائے کہاں ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، و ہ بتاؤں گا جی آپ کو۔ وہ لارہے ہیں۔
آپ نے اپنی تقریر کے آخر میں فرمایا کہ:
’’غرض اس قسم کی بہت سی باتیں ہیں جو کہ ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں جن سے خدا تعالیٰ ناراض ہے اور جو اسلامی رنگ کے مخالف ہیں۔ اس واسطے اﷲ تعالیٰ اب ان لوگوں کو مسلمان نہیں جانتا۔ جب تک وہ غلط عقائد چھوڑ کر راہ راست پرنہ آ جائیں اور اس مطلب کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے موعود کیاہے۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: صفحہ اگر فرما دیں تو تلاش کروں یہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک تو ہے جی ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ صفحہ ۵۶۔ پھر آگے اس میں کچھ اور جاتا ہے اس پر۔ یہ جو…
جناب عبدالمنان عمر: صفحہ کون سا فرمایا ہے جی؟
جناب یحییٰ بختیار: میں،ایک صفحہ ۱۸ ہے جی۔ ایک میں نے آپ کو بتایا ہے… پتہ نہیں،ایڈیشن میں کچھ فرق ہو گا تو کچھ کہہ نہیں سکتے۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، دیکھ لیتے ہیں جی آگے پیچھے دیکھ لیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ (Pause)
وہ یہ ہے کہ جی: ’’جب مسیح نازل ہو گا تو تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں، بکلی ترک کرنا پڑے گا۔‘‘
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۸حاشیہ،خزائن ج۱۷ص۶۴)
1843جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ الفاظ ہیں۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، مل گئے۔
جناب یحییٰ بختیار: مل گئے آپ کو؟
جناب عبدالمنان عمر: ہاں جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھا۔ (Pause)
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں،’’جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں‘‘ وہ…
جناب یحییٰ بختیار: آپ وہ سارا پڑھ دیجئے تاکہ،شاید میں نے… یہ فقرہ ہے وہ…
(Pause)
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ ’’دعویٰ اسلام کرنے والے‘‘ کون ہیں؟ کیا مراد ہے ان کی؟
جناب عبدالمنان عمر: جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی مسلمان نہیں ہیں، دعویٰ کرتے ہیں صرف؟
جناب عبدالمنان عمر: نہیں جی، دعویٰ سچا بھی ہوتا ہے، جھوٹا بھی ہوتا ہے۔ یہ تو نہیں کہ جو دعویٰ کرے وہ ضرور غلط کرتا ہے۔ دعویٰ اسلام کرنے والے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں…
جناب عبدالمنان عمر: دعویٰ اسلام کرنے والے جو کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔ صرف دعویٰ یہ نہیں جس کو آپ…
1844جناب یحییٰ بختیار: یہ، یہ، جو صاحبزادہ کا مضمون ہے…
جناب عبدالمنان عمر: جناب! میں نے اسی لئے…
جناب یحییٰ بختیار: دیکھئے، 1940ء تک یا جب تک تو آپ اس پر ٹھیک تھے…
جناب عبدالمنان عمر: جناب! نہیں، میں نے عرض کیا، مجھے تو بہت سی باتوں میں ان سے اختلاف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: بہت دیر سے آپ نے اس کو چھوڑا۔ اس لئے یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی۔
جناب عبدالمنان عمر: ہاں جی، میں نے تو ان کی زندگی میں ان کو چھوڑا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں پھر آپ کو سناتاہوں…
جناب عبدالمنان عمر: ان کی زندگی میں بڑا خطرناک اختلاف، میرا ان سے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ میں آپ کو سناتا ہوں کہ انہوں نے اس کا کیا مطلب لیا، جیسے آپ لے رہے ہیں۔
جناب عبدالمنان عمر: میں ان کے مطلب…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ نہیں، کیونکہ…
جناب عبدالمنان عمر: مجھے آپ نے منع کیا کہ…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
جناب عبدالمنان عمر: …آپ دوسروں کو Quote (پیش) مت کیجئے گا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں…
جناب عبدالمنان عمر: …اور آپ میرے سامنے ایک میرے دشمن کا Quote (پیش) کرتے ہیں۔
1845جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا صاحب کے ایک حوالے کا آپ Interpretation (تعبیر) کرتے ہیں۔ ایک وہ کرتے ہیں۔ اسمبلی کو جج کرنا ہوگا کہ کون سی ٹھیک ہے؟
جناب عبدالمنان عمر: اس کے لئے مرزا صاحب کی کتاب پیش کیجئے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب کی کتاب سے اسی حوالے…
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، وہ نہیں ہے مرزا صاحب کا۔
جناب یحییٰ بختیار: اسی حوالے کا…
جناب عبدالمنان عمر: میں اصل کتاب رکھ دیتاہوں، جناب!
جناب یحییٰ بختیار: اصل کتاب میں ’’دعویٰ اسلام کرنے والے‘ ‘ اور اس کا مطلب کہتے ہیں ’’مسلمان۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: دعویٰ اسلام کرتا ہے جب کہتا ہے ’’میں مسلمان ہوں۔‘‘ یہ دعویٰ ہے ناں میرا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
جناب عبدالمنان عمر: میں دعویٰ کرتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: جب کہتے ہیں کہ ’’مسلمان‘‘…
جناب عبدالمنان عمر: اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھئے ناں، وہ جویہ کہتے ہیں…
جناب عبدالمنان عمر: …’’دعوئے اسلام کرنے والے‘‘…میں، میں دعویٰ کرتا ہوں…
جناب یحییٰ بختیار: آپ سن لیجئے Please (براہ کرم)
’’مسیح موعود کو بعض وقت اس بات کا خیال آیا کہ کہیں میری تحریروں میں غیر احمدیوں کے متعلق ’’مسلمان‘‘ کا لفظ دیکھ کر لوگ دھوکہ نہ کھا جائیں۔ اس لئے آپ نے 1846کہیں کہیں بطور ازالہ کے غیر احمدیوں کے متعلق ایسے الفاظ بھی لکھ دیئے کہ ’’وہ لوگ جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں۔‘‘
(کلمۃ الفصل ص۱۲۶)
اب یہ Contention (تکرار) ہے۔ ابھی آپ کہیں گے کہ آپ احمدی ہیں۔ میں کہوں گا کہ نہیں، آپ احمدی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ توبڑا فرق ہوتا ہے۔ وہ دعویٰ نے ثابت ہونا ہوتا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: میں نے دوسرا فقرہ عرض کیا اسی قسم کا کہ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں۔ اس کے کیا معنی ہیں؟ میں مسلمان نہیں ہوں؟
جناب یحییٰ بختیار: تو پھر ’’مسلمان‘‘ کیوں نہیں کہتے کہ ہم مسلمان یہ کر رہے ہیں؟
جناب عبدالمنان عمر: یہ تو آپ، دیکھئے ناں، ایک مصنف کی عبارت کو آخر مصنف ہی بیان کرتا ہے۔