• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا بشیرالدین محمودکے انتخاب سے پہلے آپ پارٹی سے ہٹ گئے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا بشیرالدین محمودکے انتخاب سے پہلے آپ پارٹی سے ہٹ گئے؟)

جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہی آپ سے عرض کر رہا ہوں۔ مولانا صاحب! ذرا غور سے سنیں آپ۔ آپ نے تقریریں پہلے سے تیار کی ہوئی ہیں۔ سوال سنتے نہیں۔ آپ مہربانی کرکے اگر آپ میرا سوال سُن لیں اور اُس کا جواب دے دیں، پھر بے شک بعد میں جو آپ نے لکھا ہوا ہے وہ بھی سنادیجئے۔
میں عرض یہ کر رہا تھا کہ خلیفہ اوّل جو تھے، حکیم نوردین صاحب! اُن کی وفات کے بعد مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب کے اِنتخاب سے پہلے آپ ہٹ گئے پارٹی سے، یہ دُرست ہے؟
1528جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، نہیں جی، اِنتخاب سے پہلے نہیں ہٹے۔ ہم لوگ مرزا صاحب… یہ جو مولانا نورالدین صاحب کی وفات ہوئی ہے، اُس وقت یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: لیکن وہ وفات ہوئی اور الیکشن آگیا، دونوں اکٹھے تھے، یہی میں کہہ رہا ہوں۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، جی ہاں۔ بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اُسی وفات کے فوراً بعد۔۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔۔ آپ الگ ہوگئے۔ تو آپ نے مرزا بشیرالدین صاحب کی ڈکٹیٹرشپ تو دیکھی نہیں ناں، نہ اُن کے تابع آپ رہے۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، اُن کے تابع یہ جماعت کبھی نہیں رہی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، تو نہ آپ نے اُن کی کبھی ڈکٹیٹرشپ دیکھی کبھی؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، میں نے تو دیکھی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی آپ اُس جماعت کے ماتحت اُن کے ماتحت کبھی نہیں رہے، ان پر بیعت نہیں لائے؟
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اُن کی ڈکٹیٹرشپ کا اثر آپ پر ہو نہیں سکتا تھا۔ آپ نے ویسے ہی دیکھا جیسے میں دیکھتا ہوں یا کوئی اور دیکھ رہا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، اُنہوں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے عرض کیا کہ مرزا صاحب کی ایک وصیت ہے۔ اُنہوں نے اس وصیت کی دفعہ۱۸ کی خلاف ورزی کی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کب؟
جناب عبدالمنان عمر: اُسی وقت جب وہ اُنہوں نے یہ کہا کہ: ’’میں خلیفہ بنتا ہوں۔‘‘ 1529تو اُنہوں نے کہا کہ: ’’آئندہ سے میرے اَحکام اس انجمن کے لئے اسی طرح واجب التعمیل ہوں گے جس طرح یہ مرزا صاحب کی زندگی میں تھے۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، الیکشن تو ہوا نہیں تھا اُس وقت؟
جناب عبدالمنان عمر: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: الیکشن سے پہلے اُنہوں نے کہا؟
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں۔ الیکشن کا وہ جو وقت تھا اُس میں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
جناب عبدالمنان عمر: ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ساری باتیں پیش ہوئیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، منتخب ہونے سے پہلے اُنہوں نے یہ بات کی یا منتخب ہونے کے بعد؟
جناب عبدالمنان عمر: پہلے۔
جناب یحییٰ بختیار: پہلے بات کہی۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، پہلے بھی یہ کہی، مگر یہ ریزولیوشن کی تبدیلی بعد میں ہوئی۔
جناب یحییٰ بختیار: الیکشن کے بعد؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، الیکشن سے پہلے جب آپ چلے گئے تو میں۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، پہلے ہی اُنہوں نے اپنے ان خیالات کا اِظہار کردیا تھا۔
 
Top