(مرزا بشیرالدین محمود کو الگ کس نے کیا اور کیوں کیا؟)
جناب یحییٰ بختیار: یہ اِظہار اُنہوں نے کیا تھا تو اُن کو الگ کس نے کیا، اور کیوں کیا؟
جناب عبدالمنان عمر: جی؟
جناب یحییٰ بختیار: جب اُنہوں نے ان خیالات کا اِظہار کیا تو اُن کو کس نے Elect کیا اور کیوں کیا؟
1530جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، اُنہوں نے جماعت کے اندر رہتے ہوئے ان خیالات کا اِظہار کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے کہا جب جماعت کے اندر اُنہوں نے ان خیالات کا اِظہار کیا اور جماعت کی ایک باڈی جس نے اُن کو Elect کرنا تھا۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، جماعت نے بحیثیت مجموعی اُن کو اِنتخاب کرنا تھا، کوئی Electoral College نہیں تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی پھر اُن کو Elect کیوں کیا؟ (مرزا مسعود بیگ سے) آپ فرمادیجئے اگر آپ جانتے ہیں۔ آپ اُن کو بتادیجئے۔ ہاں جی جو، ہاں، اُن کے ذریعے بول دیجئے کیونکہ پھر ہر ایک کو علیحدہ حلف دینا پڑتا ہے۔
جناب مسعود بیگ مرزا: اِجازت ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، اجازت تو کمیٹی کی ہے، مگر یہ آپ بتادیجئے۔