(مرزا صاحب کے لڑکے اس پر ایمان نہیں لائے؟)
جناب یحییٰ بختیار: یہ کہاں تک دُرست ہے کہ مرزا صاحب کے دو تین۔۔۔۔۔۔ دو لڑکے تھے جو ان پر بیعت نہیں لائے، احمدی نہیں ہوئے؟
جناب عبدالمنان عمر: پھر آگے فرمائیے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ دُرست ہے کہ تھے مرزا صاحب کے کوئی ایسے لڑکے؟
جناب عبدالمنان عمر: مرزا صاحب کے پانچ بیٹے تھے جن میں سے سب سے بڑے کا نام مرزا سلطان احمد، مرزا سلطان احمد، وہ اپنی وفات سے پہلے احمدی ہوچکے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی اور لڑکا جو احمدی نہیں تھا؟
جناب عبدالمنان عمر: جی، ایک تھا جو فضل احمد صاحب تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ احمدی نہیں تھے؟
1627جناب عبدالمنان عمر: احمدی کا سوال نہیں ہے، بلکہ اُن کے اپنے باپ کے ساتھ اتنے خطرناک تعلقات۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: میں آپ سے ایک Simple (آسان) سوال پوچھتا ہوں، آپ کیوں بیچ میں اور باتیں لے آتے ہیں؟ وہ احمدی ہوئے یا نہیں ہوئے؟ جس وجہ سے نہیں ہوئے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: احمدی نہیں ہوئے، مگر جنازے کی میں نے عرض۔۔۔۔۔۔