• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی کے تضادات

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تضاد بیانیوں کے متعلق مرزا غلام احمد قادیانی کے فتوے

1:
"پھر تناسخ کا قائل ہونا اسی شخص کا کام ہے جو پرلے درجے کا جاہل ہو جو اپنے کلام میں متناقض بیانیوں کو جمع کرے اور اس پر اطلاع نہ رکھے"
( ست بچن ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 141 ، حاشیہ)
2:
"صاف ظاہر ہے کہ کسی سچیاراورعقل مند اور صاف دل انسان کے کلام میں ہر گز تناقض نہیں ہوتا ہاں اگر کوئی پاگل ور مجنوں یا ایسا منافق ہو کہ خوشامد کے طور پر ہاں میں ہاں ملا دیتا ہو اس کا کلام بے شک متناقض ہو جاتا ہے"
(ست بچن ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 142)
3:
" اور ظاہر ہے کہ ایک دل میں دو متناقض باتیں نکل نہیں سکتیں کیونکہ ایسے طریق سے یا انسان پاگل کہلاتا ہے یا منافق"
(ست بچن ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 143)
4:
"اس شخص کی حالت ایک مخبط الحواس انسان کی حالت ہے جو ایک کھلا کھلا تناقص اپنے کلام میں رکھتا ہے"
(حقیقۃُ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 191)
5:
"نبی اور فلسفی میں یہ فرق ہے کہ فلسفی کے کلام میں تضاد ہوتا ہے اور نبی کے کلام میں تضاد نہیں ہوتا"
(لجۃ النور، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 389 ، 390)
6:
"تناقض بے عقلی ، بے دینی اور خبط الحواسی کی دلیل ہے"
(انجام آتھم، روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 83)

 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے تضادات 1 ( مرزا قادیانی کی قومیت میں تضاد)

پہلا قول : مغل برلاس
ہماری قوم مغل برلاس ہے۔

(کتاب البریہ ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 162 حاشیہ)

دوسرا قول: فارسی الاصل ہوں
عرصہ سترہ یا اٹھارہ برس کا ہوا کہ خدا تعالی کے متواتر الہامات سے مجھے معلوم ہواتھا کہ میرے باپ دادا فارسی الاصل ہیں۔

(کتاب البریہ ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 162 حاشیہ در حاشیہ)

تیسرا قول: اسرائیلی اور فاطمی ہوں
میں اسرائیلی ہوں اور فاطمی بھی۔

(ایک غلطی کا ازالہ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 216)

چوتھا قول: چینی قوم سے ہوں
اسی کشف کے مطابق میرے بزرگ چینی حدود سے پنجاب میں پہنچے ہیں۔

(تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 127 حاشیہ)

1.jpg
 
آخری تدوین :

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے تضادات 2 ( تعلیم حاصل کرنے پر تضاد)
پہلا قول: دینی تعلیم حاصل کرنے کا اقرار

" بچپن کے زمانے میں میری تعلیم اس طرح پر ہوئی کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو ایک فارسی خوان معلم میرے لئے نوکر رکھا گیا ، جنہوں نے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں مجھے پڑھائیں اور اس بزرگ کا نام فضل الہٰی تھا ۔ اور جب میری عمر تقریبا دس برس کے ہوئی تو ایک عربی خوان مولوی صاحب میری تربیت کے لئے مقررکیے گئے جن کا نام فضل احمد تھا۔۔۔۔ اور میں نے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحو، ان سے پڑھے اور بعد اس کے جب میں سترہ یا اٹھارہ سال کا ہوا تو ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان کا نام گل علی شاہ تھا ۔ بعض طبابت کی کتابیں میں نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 179 تا 181(حاشیہ))
نوٹ: سیرت المہدی حصہ اول صفحہ 120، 121 روایت نمبر 129 پر بھی اسی قسم کی بات لکھی گئی ہے

اس کے متضاد دوسرا قول: دینی تعلیم میں کسی کا شاگرد ہونے سے انکار

سو میں حلفاََ کہہ سکتا ہوں کہ میرا حال یہی حال ہے کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہو۔
(ایام صلح ، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 394)

Untitled copy.jpg
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کی تضاد بیانی

پہلا قول:
ابتداء سے میرا یہی مذہب ہے کہ میرے دعویٰ کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر نہیں ہوسکتا۔
تریاق القلوب ص۱۳۰ و روحانی ص۴۳۲، ج۱۵
دوسرا قول:
’’جو تمام رسولوں کو ماننا جزوِ اِیمان نہیں سمجھتے۔ پھر اس آیت کے تحت ہر ایسا شخص جو موسیٰ کو تو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا، عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمد رسول اللہﷺ کو نہیں مانتا اور یا محمد رسول اللہﷺ کو مانتا ہے پر مسیحِ موعود کو نہیں مانتا، وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔‘‘
(کلمۃالفصل ص۱۱۰)
کافر بن جاتا ہے ، کافر نہیں بنتا، آخر سچی بات کون سی ہے۔؟.jpg
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
گیارہ لڑکے لڑکیاں.jpg
 
Top