• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام قادیانی کا نبی ہونے سے انکار

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
  • مرزا غلام قادیانی اپنی تحریروں میں کثرت سے اپنے نبی ہونے کا انکار کرتا رہا۔ جب دماغ میں شیطانی الہام ہوتا تو کہہ دیتا کہ میں نبی ہوں پھر جب علماء کرام اسے قرآن و حدیث کی رو سے جھوٹا ثابت کر دیتے اور مسلمانوں کا ڈر دل میں پیدا ہوتا تو پھر انکار کر دیتا کہ نہیں میں نبی نہیں ہوں پھر جب اپنے مریدوں میں بغاوت اور اس کے جھوٹے ہونے کی باتیں ہونے لگتی تو پھر تاویلیں کرنا شروع کر دیتا کہ نہیں میں اس طرح کا نبی ہوں اس طرح کا نہیں اور نبوت کی بے بنیاد اور مضحکہ خیز اقسام بنا بنا کے ساری زندگی اللہ رب العزت پہ جھوٹ باندھتا رہا جبکہ دین اسلام کی پوری تاریخ میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اللہ رب العزت کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک نبوت کی کسی بھی ایسی قسم کی کوئی ایک بھی مثال نہیں ملتی۔
    شیطان کی طرف سے ہونے والے الہام کو یہ شخص ساری زندگی اللہ رب العزت کی طرف منسوب کرکے اپنے لیئے دوزخ کا سامان بناتا رہا۔ اللہ جل شانہ کی بات جھوٹی ہونا تو دور کی بات جھوٹی ہونے کا شبہ تک نہیں ہوتا جبکہ مرزا غلام قادیانی لعنتہ اللہ علیہ کی بات بات میں جھوٹ ہے جو کہ چیخ چیخ کے کہہ رہا ہے کہ میں جھوٹ ہوں کیونکہ یہ سب بکواسات شیطان اس کے دل میں ڈالتا تھا جیسا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا۔


    وَ اِنَّ الشَّیَاطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰی اَوْلِیٰٓئِہِمْ لِیُجَادِلُوْکُمْ وَاِنْ اَطَعْتُمُوْھُمْ اِنَّکُمْ لَمُشْرِکُوْنَ۔
    اور شیطان لوگ اپنے رفیقوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان لوگوں کی اطاعت کرنے لگو تو یقینا تم مشرک ہو جاؤ گے۔ سورہ انعام 6 آیت نمبر 121
    اب مرزا غلام قادیانی لعنتہ اللہ علیہ کے نبی ہونے اور نہ ہونے کے بارے میں اسکے ڈرامے ملاحظہ ہوں روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 8 تا 12
    33xyphg.png

    1zzkr3q.png

    24ziolt.png

    ogjom8.png

    qnqjqb.png


    صفحہ نمبر 8 پر لکھا ہے کہ '' 1901 سے پہلے کی تالیفات میں آپ نے بکثرت اپنے نبی ہونے کا انکار کیا ہے اور 1901 سے بعد کی تالیفات میں بکثرت اپنے نبی ہونے کا اقرار کیا ہے''
    صفحہ نمبر 10 پر لکھا ہے کہ '' سو آپ کا 1901 سے پہلے نبی ہونے سے انکار مسلمانوں میں نبی کی اس عام رائج تعریف کے ماتحت تھا'' پھر آگے لکھا ہے کہ '' 1901 سے پہلے آپ لفظ نبی کو جو الہامات میں آپ کے لیے استعمال ہوا تھا ظاہر پر محمول نہیں کرتے تھے بلکہ تاویل کرکے اسے بمعنی محدث لیتے یا جزئی نبوت کے نام سے تعبیر کرتے تھے مگر جب اللہ تعالی کی طرف سے آپ پر یہ منکشف ھوگیا کہ نبی ہونے کے لیئے نئی شریعت کا لانا ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت نبی کا متبع نہ ہو تو آپ نے اپنے لیئے نبی کا استعمال شروع کر دیا''
    صفحہ 11 پر لکھا ہے کہ ''اگر خدا تعالی سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اسے پکارا جائے اگر کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنی کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے مگر نبوت کے معنی اظہار امر غیب ہے''
    پھر آگے لکھا '' آپ جس امر کا نام مکالمہ و مخاطبہ رکھتے ہیں میں اس کی کثرت کا نام بموجب حکم الہی بنوت رکھتا ہوں''
    پھر آگے قسم کھا کے کہتا ہے کہ اللہ تعالی نے میرا نام نبی رکھا ہے
    لوگو خدا کے عذاب سے ڈرو آج وقت ہے اس جھوٹے شخص کے فتنے سے بچو اور
    تاجدار ختم نبوت شافع محشر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آجاؤ۔
    یہ مرزا قادیانی دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے کبھی کہتا ہے خدا نے میرا نام محدث رکھا کبھی کہتا ہے خدا نے میرا نام مہدی رکھا اور میں مہدی ہوں کبھی کہتا ھے خدا نے میرا نام نبی رکھا کبھی کہتا ہے خدا نے میرا نام مسیح رکھا اور میں مسیح ہوں کبھی کہتا ہے میں محمد ہوں اور خدا نے میرا نام محمد اور احمد رکھا کبھی کہتا خدا نے میرا نام مریم رکھا اور پھر میرے ساتھ قوت مردمی کا اظہار کیا مجھے حمل ہوا اور 10 ماہ بعد درد ہوا اور مجھ میں سے میں ہی پیدا ہوا لہذا میں عیسی ابن مریم ہوں ایک طرف کہتا ہے خدا نے مجھے نبی کہا پھر اپنے خدا کی وحی کی تاویل کرتا ہے کہ اس کا مطلب محدث ہے کیا اللہ کا نبی بھی ایسا کر سکتا ہے کہ خدا اس کو حکم دے کہ تم نبی ھو اور وہ کہے نہیں میں محدث ہوں؟ تو مطلب سالہا سال یہ خدا کی نا فرمانی کرتا رہا۔
    ایک طرف خود نبی کا مطلب محدث لیتا ہے دوسری طرف خود ہی انکار کرتا ہے کہتا ہے کہ نبی کا مطلب کسی لغت میں محدث نہیں
    ایک طرف خود کہتا ہے کہ کثرت کلام و الہام کی وجہ سے میں اپنا آپ کو نبی کہتا ہوں اور اپنا نام نبی رکھتا ہوں اور لوگوں سے سوال کرتا ہے کہ غیب کی خبریں (جو کہ صاف جھوٹ ہے) پانے والا اپنا نام نبی نہ رکھے تو کیا رکھے؟ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شیطانی الہام کی وجہ سے خود اس نے اپنا نام نبی رکھا اور خود کو خود ہی نبی کہا اور دوسری طرف کہتا ہے کہ (نعوذ باللہ) اللہ نے میرا نام نبی رکھا ہے اس سے دو ہی باتیں ظاہر ہوتی ہیں یا تو یہ خود کو خدا کہہ رھا ہے کہ میں نے ھی اپنا نام نبی رکھا جیسا کے اس نے کہا تھا کہ میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ میں خدا ہوں اور پھر یقین کر لیا کہ میں ہی ہوں یا اگر واقعی اس کے خدا نے اسکو نبی کہا تو پھر اتنے سال تک اپنے خدا کی نافرمانی کرتے ہوئے خود کو محدث کہتا رہا جس طرح لکھا ہے کہ 1901 سے پہلے مرزا قادیانی کثرت سے اپنے نبی ہونے کا انکار کرتا رہا اور انکار تو تب ہی ہوتا ہے جب پہلے اقرار ہو تو مطلب ہے کہ پہلے اپنے خدا کے کہنے پہ خود کو نبی کہا اور پھر بعد میں انکار کیا اور اپنے خدا کی نافرمانی کرتا رہا وہ بھی اتنے سال تک۔ اور اپنے خدا کے مقابلے میں مسلمانوں کے عقیدے کو ترجیع دیتا رہا جیسا کہ لکھا ہے کہ '' سو آپ کا 1901 سے پہلے نبی ہونے سے انکار مسلمانوں میں نبی کی اس عام رائج تعریف کے ماتحت تھا''
    اس جھوٹے کذاب سے کوئی پوچھے کہ اللہ تعالی کا نبی اپنے رب کے حکم کے ماتحت ہوتا ہے یا لوگوں کے عقیدے کے ماتحت ہوتا ہے؟ اگر یہ سچا تھا تو کیوں لوگوں کے عقیدے کو ترجیع دیتا رہا؟ اس کی ہر تحریر کا حرف حرف شور مچا رہا ہے کہ یہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے کذاب ہے دجال ہے۔ (اللہ رب العزت اس کے فتنے سے سب کو محفوظ فرمائے۔)
    اگر یہ خدا کا سچا نبی ہوتا اور حضرت عیسی علیہ السلام واقعی وفات پا گئے ہوتے (نعوذباللہ) تو اللہ رب العزت کبھی اس کے منہ سے یہ بات نا نکلواتے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں اور آسمان سے نازل ہوں گے جب کہ اس کی کتابیں اسی عقیدہ سے بھری پڑی ہیں کہ عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔
    اللہ رب العزت اپنے نبی سے غلط باتیں نہیں کہلواتا جھوٹ نہیں بلواتا نہ ہی اللہ تعالی کا سچا نبی جھوٹ بولتا ہے خدا کا نبی وہ ہوتا ہے جب وہ اپنی نبوت کا ایک بار اعلان فرما دیتا ہے تو پھر کسی بھی وجہ سے یہ نہیں کہتا کہ میں نبی نہیں ہوں۔ خدا کا نبی وہ ہوتا ہے کہ دشمن بھی یہ کہنے پہ مجبور ہوتے ہیں کہ آپ صادق اور امین ہیں۔
    یہ بدبخت نبوت کے دعوے سے پہلے بھی خود کو عیسی علیہ السلام پر فضیلت دیتا تھا مگر اس کو جزئی فضیلت کا نام دیتا تھا جب کہ کوئی بھی غیر نبی عام انسان یا امتی کسی بھی طرح سے نبی سے افضل نہیں ہو سکتا۔
    پھر جب اس کو شیطانی الہام ہوا کہ تم نبی ہو تو شیطان نے تو صرف نبی کہا مگر اس نے سوچا میں تم سے بھی بڑا شیطان ہوں اس لیے میں خود کو نبی سے بھی افضل کہتا ہوں اور خود کو عیسی علیہ السلام سے بھی ہر طرح سے افضل کہ دیا جیسا کہ لکھا ہے کہ '' جب آپ پر یہ انکشاف ہوا کہ آپ بھی نبی ہیں تو آپ نے حضرت مسیح علیہ السلام پر تمام شان میں افضل ہونے کا اعلان کردیا''
    میرا تمام قادیانیوں، مرزایئوں اور خود کو احمدی کہلوانے والوں کے پیغام ہے کہ صرف ایک بار سوچئے کہ کیوں ساری دنیا مرزا غلام قادیانی کو جھوٹا کذاب اور دجال کہتی ہے؟ آپ کسی کی بات پہ بھی بیشک یقین نا کیجئے مگر ایک بار مرزا غلام قادیانی کی تمام کتابیں پڑھ کے تو دیکھیں یہ تو آپ کے نبی کی کتابیں ہیں جب کہ مرزا قادیانی نے خود کہا ہے کہ میرا سچا امتی وہ ہے جو میری تمام کتابیں 3 بار ضرور پڑھے آپ لوگ کم از کم ایک بار تو پڑھ لیں۔ مگر ایک بات یاد رہے کہ جب بھی پڑھنی ہو مرزا غلام قادیانی کی اصل کتاب پڑھیں صرف وہ منتخب شدہ تحریریں نہ پڑھیں جو یہ لوگ اور ان کے مربی اور مبلغ حضرات آپ کو پڑھاتے ہیں بلکہ آپ اصل کتابیں پڑھیں اور ساری پڑھیں آپ کو ضرور اللہ رب العزت ہدایت دے گا اگر آپ حقیقت کو سمجھنے اور ہدایت حاصل کرنے کی نیت سے پڑھیں گے کیوں ہدایت ان کو ہی ملتی ہے جو ہدایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
 
آخری تدوین :
Top