• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام قادیانی کی عمر کے متعلق ایک مرزائی عذر کا جواب

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام قادیانی کی عمر کے متعلق ایک مرزائی عذر کا جواب

مرزا غلام قادیانی کی اسکی عمر کے متعلق پیشگوئی تو سب کو پتہ ہے کہ اِس متعلق جو اُسنے آخری بات "داغی" تھی اسکے مطابق اسکی عمر کم از کم چوہتر 74 سال ہونی چاہیے تھی جو کہ نہ ہو سکی. اس خفت کو مٹانے کے لیے مرزائی حضرات کئی عذر کرتے ہیں جن میں سے ایک عذر یہ کیا جاتا ہے کہ مرزا غلام قادیانی نے اپنی کتاب اعجاز احمدی مطبوعہ نومبر 1902ء میں لکھا تھا: "مجھے دکھلاؤ کہ آتھم کہاں ہے۔ اس کی عمر تو میری عمرکے برابر تھی یعنی قریب 64 سال کے."(اعجاز احمدی صفحہ 3 روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 109) اور پادری آتھم 1896ء کو مرا تھا اور مرزا جی اسکی موت کے بعد 12 سال زندہ رہے اور 64+12=76 سو مرزا جی کی پیشگوئی سچی نکلی(یہ "دلیل" مرزائی قاضی محمد نذیر لائل پوری نے دی تھی). اس عذر بلکہ فریب پر ہمارا جواب اسطرح ہے کہ مرزا قادیانی نے اعجاز احمدی میں یہ ہرگز نہیں کہا کہ جب آتھم مرا اس وقت ان دونوں کی عمر برابر تھی بلکہ مرزا قادیانی کی مراد یہ ہے کہ جس وقت اعجاز احمدی لکھی گئی اس وقت مرزا قادیانی کی عمر اور آتھم کی عمر بوقت وفاتِ آتھم برابر یعنی 64 سال تھی، یعنی مرزا غلام قادیانی کی عمر 1902ء میں 64 سال تھی. اب مرزا قادیانی 1908ء میں فوت ہوا تو حساب لگائیں 64+6=70 بلکہ ایک میری طرف سے 71. تو بھی مرزا جی کی پیشگوئی بڑی شان سے جھوٹی ثابت ہوئی. لیں ہم اپنے اس دعوی پر مرزا جی کی تحریر سے مرزائی حضرات پر حجت قائم کر دیتے ہیں. انوار الاسلام جو کہ 1895ء میں شائع شدہ ہے پر مرزا قادیانی کا بیان ہے: "عبد اللہ آتھم کے جیسا کہ نور افشاں میں لکھا گیا ہے صرف اب تک 64 برس کی عمر ہے جو میری عمر سے صرف چھ سات برس ہی زیادہ ہے."(روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 37) کوئی بتائے کہ 1895 تک مرزا جی اور آتھم کی عمر میں جو 6،7 سال کا فرق تھا وہ فرق 1902 میں کدھر گیا؟ سنیں مرزا قادیانی اپنی عمر کے متعلق کیا لکھتا ہے. 4 نومبر 1905ء کو مرزا قادیانی نے اپنی عمر لیکچر لدھیانہ کے وقت کچھ یوں بتلائی:"میری عمر سڑسٹھ67 سال ہے."(لیکچر لدھیانہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 293) اور مرزا قادیانی کی موت 26 مئی 1908 کو ہوئی۔ 67 میں جمع کریں 2 سال 6 مہینے اور 22 دن تو یہ بنتے ہیں 69 سال 6 مہینے اور 22 دن جو کہ 4 سال اور پانچ مہینے اور کچھ دین کم بنتے ہیں مرزا کی پیشگوئی 74 سال کی عمر سے. پس مرزا جی کی یہ پیشگوئی بڑی شان سے پوری ہوئی اور "کیونکر ممکن ہے کہ صادق کی پیشگوئی جھوٹی نکلے؟"(تریاق القلوب صفحہ 4 روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 514)
مستفید از: مرزا قادیانی کی ایک پیشگوئی کا تجزیہ - باو تاج محمد نکودری(احتساب قادیانیت جلد 50 صفحہ 338)
 
Top