• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی اور اعمال صالحہ ( دعویٰ خدائی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی اور اعمال صالحہ ( دعویٰ خدائی)
’’ومن یقل منہم انی الہ من دونہ فذالک نجزیہ جہنم۰ کذٰلک نجزی الظلمین (الانبیائ:۲۹)‘‘ جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ میں خدا ہوں تو ہم ایسے آدمی کو جہنم کی سزادیں گے اور ظالمین کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ انی الہ اپنے آپ کو عین خدا کہنے والا ظالم اور جہنمی ہے۔ اسی لئے کسی نبی نے آج تک بعینہ خدایا اس کی مثل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔ چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام بھی قیامت کے روز ’’ء انت قلت للناس اتخذونی وامیی الہین (المائدہ:۱۱۶)‘‘ کے جواب میں یہی فرمائیں گے۔ ’’قال سبحانک ما یکون لی ان اقول مالیس لی بحق (المائدہ:۱۱۶)‘‘ اے اﷲ تو شرک کی آمیزش سے پاک ہے۔ میں ایسی بات کب کہہ سکتا ہوں ۔ جو مجھے کہنی زیبا نہیں ہے۔ جبکہ مرزا قادیانی نے کہا کہ: ’’میں نے ایک کشف میں دیکھا کہ میںخود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔‘‘
(کتاب البریہ ص۸۵، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳)
’’ظہورک ظہوری‘‘تیرا ظہور میرا ظہور ہے۔‘‘
(البشریٰ ج۲ ص۱۲۶، تذکرہ ص۷۰۴، طبع سوم)
’’رأیتنی فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننی ہو!’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بعینہ اﷲ ہوں۔ میںنے یقین کر لیا کہ میں وہی ہوں۔‘‘
(آئینہ کمالات ص۵۶۴، خزائن ج۵ ص۵۶۴)
س… یہ ایک خواب کی حالت ہے۔ جو شرعاً حجت نہیں ہے۔
ج… مرزاقادیانی نبوت کے دعویدار ہیں اور نبی کی خواب بھی وحی ہے۔ (دیکھو ترمذی) اور یہی وجہ ہے کہ ابراہیم علیہ السلام خواب ہی کی وجہ سے اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کے ذبح کرنے پر تیار ہوگئے تھے۔ جس پر اﷲتعالیٰ نے ’’یا ابراہیم قد صدقت الرویاء (الصفت: ۱۰۳،۱۰۴)‘‘ ارشاد فرمایا کہ اسی طرح رسول اﷲ علیہ السلام کی خواب متعلقہ داخلۂ مکہ کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ: ’’لقد صدق اﷲ رسولہ الرویاء بالحق (فتح:۲۷)‘‘ پھر مرزاقادیانی تو’’عین اﷲ‘‘ ہونے پر اپنا یقین ظاہر کر رہے ہیں۔ جس کے بعد شک ظاہر کرنے والا مرزاکا کافر سمجھا جائے گا۔ نیز یہ عینیت کا دعویٰ خواب ہی تک محدود نہیں رہا۔ بلکہ کشف سے بھی ثابت ہے۔ چونکہ مرزاقادیانی اپنے ’’عین اﷲ‘‘ ہونے پر یقین لے آئے تھے۔ اس لئے ان کو خدائی صفات کے ساتھ متصف ہونے کے بھی الہامات ہوئے۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں کہ: ’’واعطیت صفۃ الافناء والاحیائ‘‘ مجھ کو فانی کرنے اور زندہ کرنے کی صفت دی گئی۔
(خطبہ الہامیہ ص۵۵، ۵۶، خزائن ج۱۶ ص۵۵،۵۶)
۲… ’’انما امرک اذا اردت شیئا ان تقول لہ کن فیکون‘‘ (البشریٰ ج۲ ص۹۴، حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸، براہین احمدیہ حصہ۵ ص۹۵، خزائن ج۲۱ ص۱۲۴)میں اس کا مصداق مرزا نے اپنے آپ کو بتایا ہے کہ: ’’اے مرزاحقیقت میں تیرا ہی حکم ہے۔ جب تو کسی شئے کا ارادہ کرتا ہے تو ’’کن‘‘ ہو جا کہہ دیتا ہے۔ پس وہ ہو جاتی ہے۔‘‘ اس قسم کے کشف والہامات کا اولیاء اﷲ پر قیاس کرتے ہوئے سکر اور بے ہوشی کی حالت میں محمول کرنا صحیح نہیں۔ کبھی کسی نبی نے بے خودی اور سکر میں منصور کی طرح اناالحق انہیں کہا۔ صاحب یواقیت لکھتے ہیں کہ: ’’لانہ لایکون صاحب التقدم والا مامۃ الاصاحباً غیر سکر ان (یواقیت ج۲ ص۷۳)‘‘ مذہب کے پیشوا اور رہبر امت پر کبھی بے ہوشی اور سکر کی حالت طاری نہیں ہوتی۔
مرزاقادیانی ولایت سے بڑھ کر مہدیت، امامت اور نبوت کے دعوے دار ہیں۔ اس لئے ان پر بے ہوشی کبھی وارد نہیں ہوسکتی۔
مطالبہ: کیا کسی نے ہوشیاری یا بے ہوشی میں ایسے کلمات زبان سے نکالے ہیں؟۔ اگر ہے تو پیش کر کے انعام حاصل کرو۔
 
Top