• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی اور اغیار کی غلامی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی اور اغیار کی غلامی
’’ولا تطع من اغفلنا قلبہ عن ذکرنا واتبع ھواہ وکان امرہ فرطا (کھف:۲۸)‘‘ کبھی کسی نبی نے کفاروں کی غلامی اختیار نہیں کی۔ بلکہ جب تک عزت کی زندگی حاصل نہ ہوئی وہ ہمیشہ ان کی مخالفت کرتے اور ان سے لڑتے رہے ہیں۔‘‘
لیکن مرزاقادیانی جس حکومت برطانیہ کو دجال کہتے ہیں۔ اس کی غلامی پر فخر کرتے جاتے ہیں اور اس کو نعماء الٰہی میں سے ایک نعمت سمجھتے ہیں۔
۱… ’’بنظر ان احسانات کے کہ جو سلطنت انگلشیہ سے اس کی حکومت اور آرام بخش حکمت کے ذریعہ سے عامۂ خلائق پروارد ہیں۔ سلطنت ممدوحہ کو خداوند تعالیٰ کی ایک نعمت سمجھیں اور مثل اور نعماء الٰہی کے اس کا شکر بھی ادا کریں۔ لیکن پنجاب کے مسلمان بڑے ناشکر گذار ہوں گے۔ اگر وہ اس سلطنت کو جو ان کے حق میں خدا کی ایک عظیم الشان رحمت ہے۔ نعمت عظمی یقین نہ کریں۔‘‘
(براہین احمدیہ ص ب ، خزائن ج۱ ص۱۴۰)
۲… ’’الم یفکر اننا ذریۃ آباء انفذوا اعمارہم فی خدمات ہذہ الدولۃ! کیا گورنمنٹ اتنا غور نہیں کرتی کہ ہم انہی بزرگوں کی اولاد ہیں۔ جنہوں نے اپنی عمریں حکومت برطانیہ کی خدمت میں صرف کردیں۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۸۳، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
۳… ’’خداتعالیٰ نے مجھے اس اصول پر قائم کیا ہے کہ محسن گورنمنٹ کی جیسا کہ گورنمنٹ برطانیہ ہے۔ سچی اطاعت کی جائے اور سچی شکر گذاری کی جائے۔ سو میں اور میری جماعت اس اصول کے پابند ہیں۔ چنانچہ میں نے اسی مسئلہ پر عمل درآمد کرانے کے لئے بہت سی کتابیں عربی، فارسی اور اردو میں تالیف کیں اور ان میں تفصیل سے لکھا کہ کیونکر مسلمانان ’’برٹش انڈیا‘‘ اس گورنمنٹ برطانیہ کے نیچے آرام سے زندگی بسر کرتے ہیں، اور کیوںکر آزادگی سے اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے پر قادر ہیں، اور تمام فرائض منصبی بے روک ٹوک بجالاتے ہیں۔ پھر اس مبارک اور امن بخش گورنمنٹ کی نسبت کوئی خیال بھی جہاد کا دل میں لانا کس قدر ظلم اور بغاوت ہے۔ یہ کتابیں ہزارہا روپیہ کے خرچ سے طبع کرائی گئیں اور پھر اسلامی ممالک میں شائع کی گئیں اور میں جانتا ہوں کہ یقینا ہزارہا مسلمانوں پر ان کتابوں کا اثر پڑا ہے۔ بالخصوص وہ جماعت جو میرے ساتھ تعلق بیعت ومریدی رکھتی ہے۔ وہ ایک ایسی سچی مخلص اور خیرخواہ اس گورنمنٹ کی بن گئی ہے کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کی نظیر دوسرے مسلمانوں میں نہیں پائی جاتی۔ وہ گورنمنٹ کے لئے ایک وفادار فوج ہے۔ جن کا ظاہر وباطن گورنمنٹ برطانیہ کی خیرخواہی سے بھرا ہوا ہے۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۲،۱۱، خزائن ج۱۲ ص۲۶۳،۲۶۴)
۴… ’’ہم پر اور ہماری ذریت پر یہ فرض ہوگیا کہ اس مبارک گورنمنٹ برطانیہ کے ہمیشہ شکر گذار رہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۳۲، خزائن ج۳ ص۱۶۶)
مطالبہ: حدیث میں آنے والے مسیح کو قاتل دجال فرمایا گیا ہے۔مگر مرزاقادیانی اس کی حمایت میں جس کو دجال اور یأجوج مأجوج کہتے ہیں۔ اپنی عمر کا بیشتر حصہ صرف کرتے نظرآرہے ہیں۔ تو کیا ایسے حامیٔ دجال مسیح کی حمایت میں کوئی حدیث یا آیت قرآنیہ پیش کی جاسکے گی؟
س… حضرت یوسف ویعقوبؑ ایک کافر کی حکومت میں مصر جاکر آباد ہوئے اور یوسفؑ نے بحیثیت ملازم حکومت کا کام کیا۔
ج… یوسفؑ کی زندگی مصر میں غلامانہ زندگی نہیں تھی۔ وہ مصر کے حل وعقد کے مالک اور باختیار حکمراں تھے۔اﷲتعالیٰ فرماتا ہے کہ: ’’وکذٰلک مکنا لیوسف فی الارض یتبؤا منھا حیث یشاء (یوسف: ۵۶)‘‘ ہم نے یوسفؑ کو مصر یہاں ایسی قوت اور طاقت عطاء فرمائی کہ وہ جہاں چاہتا رہتا اور ٹھہرتا تھا۔
۲… مصر کا بادشاہ یوسف علیہ السلام کے دست حق پرست پراسلام لے آیا تھا۔
’’واقام العدل بمصر وأجلۃ الرجال والنساء واسلم علے یدہ الملک وکثیر من الناس
(تفسیر کبیر ص۱۶۲ ج۹ زیر آیت وکذلک مکنا لیوسف)‘‘
’’وعن مجاہدان الملک اسلم علے یدہ (بیضاوی ص۴۱۴)‘‘
 
Top