(مرزا قادیانی نے اشتہار مولانا ثناء اﷲؒ کے طرزعمل سے تنگ آکردیا تھا؟)
جناب یحییٰ بختیار: ایک یہ میں کچھ ضمنی سوال آئے ہیں میرے پاس، یہ مولانا ثناء اللہ کے بارے میں، کیا یہ دُرست ہے کہ یہ اِشتہار مباہلہ کے طور پر نہیں بلکہ مولانا ثناء اللہ صاحب کے اس طرزِعمل سے تنگ آکر دیا تھا جس ۔۔۔۔۔۔۔ مولانا صاحب موصوف مرزا صاحب پر گالیوں اور تہمتوں کی بوچھاڑ کیا کرتے تھے؟
مرزا ناصر احمد: کہاں کا حوالہ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ سوال پوچھا گیا ہے۔
مرزا ناصر احمد: اچھا، یہ سوال پوچھا گیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی۔ آپ کہتے ہیں کہ یہ مباہلہ کے وجہ یا طور پر نہیں تھا، بلکہ یہ اِشتہار مرزا صاحب چونکہ وہ بہت تنگ کیا کرتے تھے اور۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، میں نے جو بات کہی تھی وہ یہ تھی کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کو بانیٔ سلسلۂ احمدیہ نے مباہلہ کی دعوت دی تھی، جو انہوں نے قبول نہیں کی، اور کہا کہ کوئی عقل مند دانا انسان اس کو قبول نہیں کرسکتا، اس لئے وہ مباہلہ نہیں ہوا۔
1395جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اس میں پھر ایک بات یہ آجاتی ہے ناںجی، جو آپ نے پڑھا ہے: ’’اور یہ تحریر تمہاری مجھے منظور نہیں اور نہ کوئی دانا اس کو منظور کرسکتا ہے۔‘‘
اس سے پہلا فقرہ آپ بھول گئے پڑھنا:
’’مختصر یہ کہ میں تمہاری درخواست کے مطابق حلف اُٹھانے کو تیار ہوں، اگر تم اس کے حلف کے نتیجے سے مجھے اِطلاع دو۔‘‘ یہ ایک اور Condition (شرط) ان کی طرف سے آئی تھی۔ ’’اگر وہ آپ نہیں دیتے‘‘ تب انہوں نے کہا کہ: ’’یہ تحریر تمہاری مجھے منظور نہیں، اور نہ کوئی دانا اس کو منظور کرسکتا ہے۔‘‘
مرزا ناصر احمد: تو پھر یہ سوال ہوگا۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، آپ کو جو Mark (نشان) کرکے دیا گیا ہے ناں یہاں…
مرزا ناصر احمد: نہیں، میں بتاتا ہوں ناں، پھر اس سے پہلے دو چار سطریں پڑھیں، وہ پھر اُن کو واضح کردے گا۔ وہ ہم نے فوٹواسٹیٹ کاپی دی۔
جناب یحییٰ بختیار: تو وہ ہم چھوڑ دیتے ہیں، ریکارڈ پر آگیا۔ میں صرف یہ Attention Draw (توجہ دلانا) کرنا چاہتا تھا۔ (Pause)