(مرزا قادیانی نے انگریز کی مدح کی)
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! میں نے مرزا صاحب کے گوش گزار کیا تھا ، فرض کریں کہ مجھ پر کوئی الزام عائد ہوتا ہے، اور میں عدالت میں جوابدہ ہوں، میں (عدالت میں) یہ کہتا ہوں کہ اوروں نے بھی ویسا ہی جرم کیا ہے، اب مرزا صاحب سرسید کے حوالہ جات اور دیگر حوالہ جات دے رہے ہیں، اور اسی قسم کا موقف لے رہے ہیں، یہ بات مرزا صاحب کے نقطۂ نظر سے درست ہوسکتی ہے، مگر میرے نزدیک یہ موقف مناسب نہیں، نہ ہی اس سے کوئی بات واضح ہوگی، کیونکہ مرزا صاحب کی حیثیت بہت ہی مختلف ہے)
مرزا ناصر احمد: یہ Criminal Offence کے متعلق تو درست ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ نہیں…
Mirza Nasir Ahmad: ....But, I think, I have not committed any criminal offence.
(مرزا ناصر احمد: لیکن تو فوجداری جرم کے بارے میں کہا جارہا ہے، میں نے کوئی فوجداری جرم نہیں کیا)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں،
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no, no, insinuation. I have just given an example, and I brought mysilf in, I don't want to insinuate and hurt your feeling. I was giving an example that, for anything, you cannot say that "because others have done" That will not justify, that will not explain it.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، کوئی الزام تراشی کی بات نہیں، میں نے تو اپنا مدعا سمجھانے کے لئے ایک مثال دی ہے۔ میں آپ (مرزا صاحب!) کے احساسات کو قطعاً مجروح کرنا نہیں چاہتا۔ میں نے تو صرف مثال دی ہے کہ آپ محض اس لئے کوئی کام نہیں کرسکتے کہ وہی کام اوروں نے کیا ہے، یہ کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس سے کوئی بات واضح ہوگی)
Mr. Chairman: That is a question of argument.
(جناب چیئرمین: یہ تو دلائل کا سوال ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: I say I have pointed out onething.... (جناب یحییٰ بختیار: میں نے تو ایک نقطہ بیان کیا ہے…)
Mr. Chairman: .... we are talking of the procedure. (جناب چیئرمین: …ہم ضابطے کی بات کررہے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Mirza Sahib says, no that was the background, this was the history, from his point of view....
(جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب کہتے ہیں کہ اس کاپس منظر یہ تھا، ان کے نقطۂ نظر سے یہ تاریخی حقیقت تھی…)
مرزا ناصر احمد: ہاں، ایک ماحول جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ٹھیک ہے جی، میں نے کہا…
مرزا ناصر احمد: زمانے کا ایک ماحول جو ہے، پچاس،…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
مرزا ناصر احمد: … ایک، سوا صدی پہلے کی اگر بات کریں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، ٹھیک ہے۔
مرزا ناصر احمد: …تو اس صدی کے ماحول کے بغیر…
957جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے کہا آپ اس کی ہسٹاریکل بیک گراؤنڈ ضروری سمجھتے تھے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو میں نے کہا، ٹھیک ہے، پڑھ لیں۔
Mr. Chairman: No, my only idea was to save the time of the House....
(جناب چیئرمین: نہیں میرا خیال تو صرف ایوان کا وقت بچانے کا تھا)
Mr. Yahya Bakhtiar: I know.
(جناب یحییٰ بختیار: میں جانتا ہوں)
Mr. Chairman: .... we do not want to tax the patience of the honourable members, the witness and everybody concerned.
(جناب چیئرمین: ہم معزز اراکین ، گواہ یا اور لوگوں کے صبر کو آزمانا نہیں چاہتے)
Mr. Yahya Bakhtiar: I am aware of the valuable time of the House valuable time of Mirza Sahib, and I am also getting tired, but this is a very important thing....
(جناب یحییٰ بختیار: مجھے ایوان اور گواہ کے قیمتی وقت کا پورا احساس ہے، میں خود بھی تھکا ہوا ہوں،مگر یہ بات بھی بہت اہم ہے)
Mr. Chairman: If, if we can minimise....
(جناب چیئرمین: اگر اس کو کم سے کم کرسکیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: I want every clarification so that the committee should come to a very fair decision.
(جناب یحییٰ بختیار: میں ہر قسم کی وضاحت چاہتا ہوں، تاکہ کمیٹی کسی صحیح نتیجہ پر پہنچ سکے)
Mr. Chairman: My only, my only point was that if the written reply to Hawalajat can be filed, it will be read in evidence, and the copies will be cyclostyled and given to all the members. That is my point.
(جناب چیئرمین: میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر حوالہ جات کا تحریری جواب ہو تو اسے بطورِ شہادت شمار کیا جائے اور اس کی نقول تمام اراکین کو مہیا کی جائیں، بس صرف اسی قدر میرا مقصد ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, that we doing, Sir, But if, alongwith the reply, he can give a brief clarification, I think that is better, because this is not evidence, and it is not interrogatory.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، جناب والا! یہ تو ہم کررہے ہیں، لیکن میرا خیال کہ تحریری جواب کے ساتھ اگر کچھ وضاحت بھی ہوجائے تو یہ بہتر ہوگا، یہ نہ تو شہادت ہوگی نہ سوال نامہ)
Mr. Chairman: No, But if the witness says that this reply...
(جناب چیئرمین: نہیں، لیکن اگر گواہ کہے کہ یہ ایک جواب ہے…)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, if it is a written reply...
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر یہ تحریری جواب ہوا…)
Mr. Chairman: Yes, it is a written reply.
(جناب چیئرمین: جی ہاں یہ تحریری جواب ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: It will be pointed out. That it will be explained.
(جناب یحییٰ بختیار: تو پھر گواہ سے وضاحت طلب کی جائے گی)
958Mr. Chairman: That will be a part of evidence.
(جناب چیئرمین: یہ شہادت کا حصہ ہوگا)
Mr. Yahya Bakhtiar: The time was consumed mostly because of the Hawalajat.... what other Muslims have said about....
(جناب یحییٰ بختیار: زیادہ وقت ان حوالہ جات میں صرف ہوا جو کہ ’’غدر‘‘ کے بارے میں دوسرے مسلمانوں سے متعلقہ تھے)
مرزا ناصر احمد: …غدر۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
Mr. Chairman: Yes if now we are able to cut it short.... (جناب چیئرمین: اگر ہم اس بحث کو سمیٹ سکیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Yes, I, I, I.....
(جناب یحییٰ بختیار: جی ہاں، میں…)
Mr. Chairman: .... it may be beneficial to all of us... to the honourable members, to the witness to everyone of us.
(جناب چیئرمین: تو یہ بات معزز اراکین ، گواہ اور ہم سب کے حق میں بہتر ہوگی)
Dr. Mohammad Shafi: Sir, may I say a word?
(ڈاکٹر محمد شفیع: جناب والا! کیا مجھے کچھ گزارش کرنے کی اجازت ہے؟)
Mr. Chairman: No. After this.
(جناب چیئرمین: جی نہیں، اس کے بعد) (Pause)
جناب یحییٰ بختیار: next جواب پڑھ لیجئے۔ (Pause)
مرزا ناصر احمد: یہ ایک سیاسی سوال تھا: ’’اکھنڈ ہندوستان کی ہم تائید کرتے رہے ہیں۔‘‘ یہ ہے آپ کے… یا ہوگیا؟
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! مجھے یاد نہیں۔ اس پر میں نے بعد میں تین سوال اور پوچھنے تھے، میں نے لکھے ہوئے ہیں…
مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … ان میں سے شاید میں نے کوئی اور پوچھا ہو۔ لیکن چار سوال مجھے لکھ کے آئے تھے۔ یہ جو پولیٹیکل سائیڈ تھی…
959مرزا ناصر احمد: ہاں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... we don't attach much importance with it. Just because you opposed pakistan, that is no reason to condemd anybody.
(جناب یحییٰ بختیار: ہم اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کہ آپ نے پاکستان (بننے کی) مخالفت کی،(اس وجہ سے) کسی کو ملامت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔کئی لوگوں نے…)
مرزا ناصر احمد: کیا؟…But we did not (لیکن ہم نے (مخالفت) نہیں کی)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but I say... supposing you did... that was not the reason. The reason was.... I wanted to point out.... that you treated yourself different from the rest of Muslims.... separate. In that context....