مرزا قادیانی کا "محمد"ہونے کا دعویٰ
مرزا غلام قادیانی کے بارے عمومی طور پر عوام کو علم نہیں کہ مرزا کے عقائد و نظریات کیسے تھے حتیٰ کہ اسلام سے پھر کر جو قادیانیت کو قبول کرتے ہیں ان کو بھی علم نہیں ہوتا یہاں تک کہ جو پیدائشی قادیانی ہوتے ہیں ان کو بھی علم نہیں کہ مرزا قادیانی کا اصل دعویٰ کون سا ہے تو آئیے ہم آپ کو چند حوالہ جات دیتے ہیں جس سے آپ کو پتہ چلے گا کہ مرزا غلام قادیانی کا مرکزی دعویٰ "محمدﷺ" ہونے کا تھا ۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ آج تک جس نے بھی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ نبوت کا دروازہ کھلا ہے اورہم نبی ہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی یہ جرات نہیں کی تھی کہ کسی نے یہ کہا ہوکہ میں "محمد"ہوں مگر مرزا غلام قادیانی ان سب جھوٹوں میں نمبر لے گیا اور اس نے ذات محمدی ﷺ پر حملہ کیا اور خود محمد ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔ یاد رکھیے !قادیانی لوگ کلمہ طیبہ میں "محمد" سے مراد مرزا غلام قادیانی کو لیتے ہیں ۔
