(مرزا قادیانی کا منکر حقیقی مسلمان نہیں)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب کہتے ہیں کہ وہ گناہ گار ہو گیا یا کافر ہو گیا۔ چھوٹی ڈگری کا۔ تو ایک گناہ گار اورچھوٹی ڈگری کا جوکافر ہوتا ہے وہ تو کوئی اچھا مسلمان نہیں ہوسکتا؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ دیکھیں ناں…
جناب عبدالمنان عمر: یہ صحیح ہے، بالکل صحیح ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: …کہ ایک حقیقی مسلمان وہی ہو سکتا ہے۔ جو کسی قسم کا گنہگار یا کافر نہ ہو۔
جناب عبدالمنان عمر: بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: تو بس یہی میں نے…
جناب عبدالمنان عمر: مگر ہاں، یہ…
Mr. Chairman: That's all?
(جناب چیئرمین: کافی ہے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: That's all Sir.
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! کافی ہے)
Mr. Abdul Mannan Umar: Thank you.
(جناب عبدالمنان عمر: آپ کا شکریہ)
Mr. Chairman: Thank you very much.
(جناب چیئرمین: بہت بہت شکریہ)
1850Mr. Abdul Mannan Umar: Thank you.
(جناب عبدالمنان عمر: آپ کا شکریہ)
Mr. Chairman: The Delegation is permitted to withdraw subject to those references…
(جناب چیئرمین: وفد کو ان حوالہ جات والی شرط کے ساتھ واپس جانے کی اجازت ہے)