• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کا نام کیا تھا ؟ غلام احمد قادیانی یا صرف احمد ؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کا نام کیا تھا ؟ غلام احمد قادیانی یا صرف احمد ؟


مرزا قادیانی نے اپنا پورا نام " غلام احمد قادیانی " بتایا ہے اور اسے نام سے اپنا مسیح ہونا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے چنانچہ لکھا ہے کہ

" مجھے کشفی طور پر اس مندرجہ زیل نام کے اعداد حروف کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ دیکھ یہی مسیح ہے جو تیرہویں صدی کے پورے ہونے پر ظاہر ہونے والا تھا پہلے سے یہی تاریخ ہم نے مقرر کر رکھی تھی اور وہ یہ نام ہے غلام احمد قادیانی اس نام کے عدد پورے تیرہ سو 1300 ہیں اور اس قصبہ قادیان میں بجز اس عاجز کے کسی اور شخص کا نام غلام احمد نہیں بلکہ میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس وقت بجز اس عاجز کے تمام دنیا میں غلام احمد قادیانی کسی کا بھی نام نہیں ۔۔۔ " ( خزائن جلد 3 صفحہ 189 تا 190 )

یہاں ہمارا مقصد صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ مرزا غلام قادیانی نے اپنا نام غلام احمد قادیانی بتایا اور اسی کے عدد نکال کر اپنے مسیح ہونے کی دلیل بنانے کی کوشش کی، ورنہ اس عبارت میں مرزا نے اور بھی جھوٹ بولے ہیں ان پر تبصرہ سے سردست ہم صرفِ نظر کرتے ہیں ۔

تقریباََ یہی بات کہ میرا نام غلام احمد قادیانی ہے اور اس کے عدد تیرا سو نکلتے ہیں لہذا ثابت ہوا کہ تیرہویں صدی کے ختم ہونے پر میں بطور مجدد آیا ہوں اور مرزا نے اپنی ایک اور کتاب ( خزائن جلد 15 صفحہ 157 تا 158 ) پر بھی لکھی ۔ نیز مرزا قادیانی کی ہر کتاب پر اس کا نام بطور مصنف " مرزا غلام احمد قادیانی " لکھا ہے مرزا نے اپنی پوری زندگی جو اشتہار بازی کی ان اشتہاروں کے آخر میں بھی اس نے اپنا نام خاکسار غلام احمد از قادیانی یا مرزا غلام احمد از قادیان وغیرہ ہی لکھا ہے ۔

مرزا غلام قادیانی کا بیٹا مرزا بشیر احمد لکھتا ہے ،
" حقیقت یہ ہے جسے ساری دنیا جانتی ہے کہ حضرت مسیح موعود ( نقلی اور جعلی ۔ ناقل ) کا نام مرزا غلام احمد تھا " اور پھر اس نے پوری 14 دلیلیں پیش کی ہیں کہ میرے باپ کا نام مرزا غلام احمد تھا ۔ ( سیرت المہدی جلد اول ، حصہ اول صفحہ 42 )

آپ حیران ہوں گے کہ یہ تو سب کو پتہ ہے کہ مرزا قادیانی کا نام غلام احمد قادیانی تھا پھر اس بات پر اتنے حوالے دینے کی کیا ضروت ؟ تو دوستو ! یہ سب حوالے اس لئے پیش کیے گئے کہ کچھ دھوکے بازوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مرزا غلام قادیانی کا نام صرف " احمد " تھا ، اور یہاں تک تحریف کر ڈالی کہ سورۃ الصف میں جہاں یہ ذکر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے اپنے بعد ایک نبی کی بشارت دی تھی جن کا نام " احمد " بتایا (" ومبشراََ برسول یاؑتی من بعدی اسمہ احمد ") اس آیت میں احمد سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بلکہ مرزا غلام قادیانی ہے ، جی ہاں یہ بات لکھنے والا کوئی اور نہیں بلکہ مرزا کا اپنا بیٹا اور دوسرا مرزائی نام نہاد خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود ہے ۔ اس نے اپنے دوسرے بھائی جس کا زکر اوپر ہوا کے برعکس یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس کے باپ کا نام غلام احمد قادیانی نہیں بلکہ صرف احمد تھا ( دیکھیں : انوار العلوم جلد 3 صفحات 97، 98 ، 99 ) نیز اس نے یہ لکھا کہ سورہ الصف میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے جن " احمد " نامی رسول کی بشارت دی تھی اس سے مراد اس کا باپ مرزا غلام احمد قادیانی ہے ۔ ( انوار العلوم جلد 3 صفحہ 83 ومابعد )

تو دوستو ! آپ نے دیکھا کہ کس طرح مرزا غلام قادیانی نے اپنے آپ کو مسیح اور مجدد ثابت کرنے کے لئے اپنا نام غلام احمد قادیانی بتایا اور پھر اس کے عدد نکال کر اپنی طرف سے مسیح ہونے کی دلیل پیش کی اور اس کا بیٹا کس طرح اپنے باپ کی پیش کردہ دلیل کو غلط ثابت کرنے کے لئے زور لگا رہا ہے اور اس کے نام سے " غلام " اور " قادیانی " کے الفاظ ہٹا کر اس کا نام صرف " احمد " بتا رہا ہے ، اگر غلام اور قادیانی ہٹا دیا جائے تو مرزا کے نام کے تیرہ سو عدد کبھی نہیں بنتے اس طرح بیٹے نے خود ہی اپنے باپ کی دلیل کا خود ستیاناس کردیا، شاید ایسے ہی موقعوں کے لئے کسی نے کہا تھا

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

یہاں ایک بات اور سمجھ لیں کہ جماعت مرزائیہ اپنے آپ کو جو جماعت احمدیہ پکارتی ہے اور مرزا قادیانی کے پیروکار اپنے آپ کو احمدی اور مسلماںوں کو غیر احمدی کے لفظ سے یاد کرتے ہیں یہ بھی ان کا ایک دجل و فریب ہے ، کیونکہ مسلمان تو پہلے ہی محمدی و احمدی ہیں کیونکہ یہ دونوں نام ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں جبکہ مرزا غلام قادیانی کا نام ہر گز احمد نہیں اس لئے اس کی جماعت کو احمدی کہلانے کا حق نہیں ہاں غلام احمدی یا غلمدی یا مرزائی یا قادیانی وغیرہ کہلائیں تو یہ ان کا حق بنتا ہے ۔ لہذا جو مسلمان جماعت مرزائیہ کو دانستہ یا نادانستہ احمدی کہتے ہیں انہیں احتیاط برتنی چاہئے اور زہن میں رکھنا چاہئے کہ آپ حضرت محمد و احمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کو مرزائی غیر احمدی کہتے ہیں یعنی مرزائی عقیدے کے مطابق احمدہ وہ ہے جو مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی مانے اور جو مرزا غلام قادیانی کو نبی نہ مانے چاہے وہ حضرت محمد و احمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہو وہ ان کے نزدیک احمدی نہیں ، اس طرح انہوں نے " احمد " مرزا غلام قادیانی کا نام رکھا ہے لہذا مرزائی کو احمد کہنا دراصل مرزا غلام قادیانی کو احمد ماننا ہے اس سے ہر مسلمان کو پرہیز کرنا چاہیے ۔
 
Top