(مرزا قادیانی کو انگریزی میں الہام)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ جو انگریزی میں میں نے پڑھے جو۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔ اور اسی وجہ سے بانیٔ سلسلہ کے زمانے میں ایک ہی ماہانہ In English ..... "Review of Religions" (ریویو آف ریلیجنز) وہ جاری ہوا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ مجھے پتا ہے۔ نہیں ، وہ جو وحی ان پر نازل ہوئی تھی، انگریزی میں کچھ ہے، میں نے پڑھ کر سنائی ہے۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: وہ آپ نے پڑھی، وہ مختلف وقتوں کی ہیں، ایک جگہ آئی ہوئی ہیں…
1402جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اکٹھی وحی۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ایک ایک جگہ، اکٹھی وحی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ مجھے معلوم ہے۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: کبھی یہ ہوا:
"I love you"۔۔۔۔۔ (مجھے تم سے پیار ہے)۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ایک دو اور بھی ہیں۔
مرزا ناصر احمد: کبھی یہ ہوا کہ:
"He will give you a large party of Islam."
(وہ تمہیں اسلام کی ایک بڑی جماعت دے گا)
تو یہ مختلف وقتوں کی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو اس پر وہ ایک جگہ میں نے یہ پڑھا مرزا صاحب! کہ مرزا صاحب نے کسی ہندو بچے کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ اس وحی کا انگریزی میں، اس کا مطلب کیا ہے؟ وہ ٹھیک سمجھا بھی نہیں سکا کیونکہ اس زمانے میں کم لوگ انگریزی جانتے تھے۔ تو میں یہ سوچ رہا تھا کہ۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، ہندو بچے کو بلایا تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کو یہ بتانا ہو کہ اسلام کی یہ برکت ہے کہ آج کل بھی لوگوں کو وحی ہوتی ہے۔ ’’دیکھو! مجھے یہ وحی ہوئی‘‘ یہ جانتے ہوئے کہ ’’وہ انگریزی اتنی نہیں جانتا کہ مجھے سمجھاسکے گا۔‘‘ پھر بھی اس کو بتانا یہ تھا کہ اسلام بڑا بابرکت مذہب ہے۔