(مرزا قادیانی کو جنہوں نے دیکھا وہ صحابہ ہیں یا نہیں؟)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ٹھیک ہے، ہمارے نزدیک صحابہ رضوان اللہ علیہم صرف وہ ہیں، محمد رسول اللہa کو جنہوں نے حالتِ اِیمان میں دیکھا۔ اس کے بعد اَب پھر کوئی صحابی نہیں۔ آپ نے جو کچھ تعریف کی ہے، میں نے اس میں پوچھا ہے کہ کیا جناب مرزا غلام احمد صاحب کو جن لوگوں نے دیکھا، جو ان کے ساتھ رہے، انہیں بھی آپ صحابہ کہتے ہیں یا نہیں کہتے؟
مرزا ناصر احمد: ہم انہیں اس معنی میں صحابہ کہتے ہیں جو قرآن کریم نے فرمایا ہےعربی)
Mr. Chairman: Next question.
(جناب چیئرمین: اگلا سوال)