مرزا قادیانی کی کہی ہوئی باتیں ایسی ہیں جیسے قرآن اور توریت(بقول مرزا قادیانی)
قادیانیوں سے جب بھی بات کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ قرآن پاک سے بات کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں قرآن کافی ہے بات کرنے کے لیے ۔ جبکہ مرزا قادیانی کا کہنا ہے کہ وہ جو کلام سناتا ہے وہ اسی طرح ہے جس طرح قرآن و توریت ہیں۔
اب قادیانیوں سے درخواست ہے کہ:
- قادیانی یا تو مرزا قادیانی کی اس بات / دعوی کو جھوٹا ہونا تسلیم کریں۔ اور اعلان کریں کہ مرزا قادیانی نے یہ جھوٹ بولا تھا۔
- یا پھر اگر یہ بات سچی ہے تو اپنے مرزا کے کلام کو قرآن اور توریت کے متوازی رکھتے ہوئے اس پر بھی بات کریں ۔ اگر مرزا کے کلام سے وہ اپنا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے تو اس کو جھوٹا تسلیم کیا جائے کیونکہ بقول مرزا قادیانی کے کہ اس کا کلام قرآن و توریت کی طرح قطعی و یقینی طور پر خدا کا کلام ہے
چنانچہ مرزاقادیانی لکھتا ہے کہ:
جیسا کہ میں نے بار بار بیان کر دیا ہے کہ یہ کلام جو میں سناتا ہوں یہ قطعی اور یقینی طور پر خدا کا کلام ہے جیسا کہ قرآن اور توریت خدا کا کلام ہے۔
حوالہ: ( روحانی خزائن جلد 19 صفحہ نمبر 95 )
