• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کے دعوی ( مستقل صاحب شریعت نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( مستقل صاحب شریعت نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ)
۱… ’’ قل یایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعا ای مرسل من اﷲ
اور کہہ کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف خداتعالیٰ کا رسول ہوکر آیا ہوں۔‘‘
(اشتہار معیار الاخیار ص۳، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۰، منقول از تذکرہ ص۳۵۲، طبع سوم)
۲… ’’ انا ارسلنا الیکم رسولاً شاہداً علیکم کما ارسلنا الیٰ فرعون رسولاً ‘‘
’’ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے۔ اسی رسول کی مانند جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۱، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵)
۳… ’’اور اگر کہو کہ صاحب الشریعت افتراء کر کے ہلاک ہوتا ہے نہ ہر ایک مفتری، تو اوّل تو یہ دعویٰ بے دلیل ہے۔ خدا نے افتراء کے ساتھ شریعت کی کوئی قید نہیں لگائی۔ ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے؟ جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا۔ وہی صاحب شریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کے رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔ مثلاً یہ الہام: ’’ قل للمؤمنین یغضوا من ابصارہم ویحفظوا فروجہم ذالک ازکی لہم ‘‘ یہ ’’براہین احمدیہ‘‘ میں درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور اس پر تیئس برس کی مدت بھی گزر گئی اور ایسا ہی اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی اور اگر کہو کہ شریعت سے وہ شریعت مراد ہے جس میں نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے۔ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے: ’’ ان ہذا لفی الصحف الاولیٰ صحف ابراہیم وموسیٰ ‘‘ یعنی قرآنی تعلیم توریت میں بھی موجود ہے اور اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں باستیفاء امر اور نہی کا ذکر ہو تو یہ بھی باطل ہے۔ کیونکہ اگر توریت یا قرآن شریف میں باستیفاء احکام شریعت کا ذکر ہوتا تو پھر اجتہادی گنجائش نہ رہتی۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۶، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵،۴۳۶)
۴… ’’ یٰسن انک لمن المرسلین علی صراط مستقی م‘‘
’’اے سردار تو خدا کا مرسل ہے راہ راست پر۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۷، خزائن ج۲۲ ص۱۱۰)
۵… ’’ فکلمنی ونادانی وقال انی مرسلک الیٰ قوم مفسدین وانی جاعلک للناس اماما وانی مستخلفک اکراما کما جرت سنتی فی الاولین ‘‘

(انجام آتھم ص۷۹، خزائن ج۱۱ ص۷۹)
۶… ’’ ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ ‘‘
(اعجاز احمدی ص۷، خزائن ج۱۹ ص۱۱۳)
’’اب ظاہر ہے کہ ان الہامات میں میری نسبت باربار بیان کیاگیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ، خدا کا مأمور، خدا کا امین، اور خدا کی طرف سے آیا ہے۔ جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان لاؤ اور اس کا دشمن جہنمی ہے۔‘‘
(انجام آتھم ص۶۲، خزائن ج۱۱ ص۶۲)
یہ ہیں مرزاغلام احمد قادیانی کے چند دعاوی۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی شریعتی نبی ہونے کا تھا۔
قادیانی حضرات اکثر کہتے ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی ظلی و بروزی اور غیر تشریعی نبی ہونے کا تھا ۔ حالانکہ نہ ظلی بروزی نبی کی کوئی حقیقت ہے اور نہ ہی غیر تشریعی نبی کی ۔ یہ مرزا غلام احمد قادیانی کی اپنی بنائی ہوئی ایک منطق ہے۔

خیر میرا سوال یہ ہے کہ:
اگر مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی شریعتی نبی ہونے کا نہیں تھا اور وہ صرف آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے امتی اور ان کے احکامات کے تابع تھے تو پھر مرزا غلام احمد قادیانی صاحب نے اسلام کے اندر حلال چیز (جہاد) کو حرام کیوں قرار دیا؟؟

جیسا کہ مرزا غلام احمد قادیانی صاحب لکھتے ہیں کہ

دینی جہاد کی ممانعت کا فتوی مسیح موعود کی طرف سے
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دیں کیلئے حرام ہے اب جنگ اور قتال

اب آگیا مسیح جو دیں کا امام ہے
دیں کے تمام جنگوں کا اب اختتام ہے

اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے
اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے


روحانی خزائن: جلد ۱۷- تحفہ گولڑویَّہ: صفحہ 77

اصل پیج بھی ملاحظہ فرمالیجیئے
350q6tu.jpg
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کا بلکل واضح الفاظ میں شریعتی نبی ہونے کا دعویٰ
مرزا غلام احمد قادیانی کا بلکل واضح الفاظ میں دعوی کہ وہ شریعتی نبی ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ:
" ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کے رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔"
حوالہ : (روحانی خزائن ، جلد نمبر 17 ، صفحہ نمبر 435 ، کتاب اربعین نمبر 4)
1442ywk.jpg
 
Top