(مرزا قادیانی کے وقت میں اسلام کا چاند مکمل ہوگیا ؟)
جناب یحییٰ بختیار: اسلام کا چاند مکمل ہوگیا مرزا صاحب کے وقت؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں،نہیں، نبی اکرمﷺ کے ذریعہ اسلام کی بنیاد رکھی گئی اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ تمام مخلوقِ خدا اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہوجائے۔ اچھا۔ وہ حرکت906 اس وقت شروع ہوئی اور اگر آپ تاریخ میں، اختصار کے ساتھ تفصیل میں تھوڑا سا جائیں تو اس وقت کی Known دنیا کے اکثر حصے میں اسلام غالب آیا۔ امریکہ اس وقت Known, Unpopulated (غیر آباد معلوم) بھی تھا Unknown, Semi- Populated (تھوڑی بہت آباد نامعلوم) آسٹریلیا ہے، یا دوسرے ہیں۔ تو وعدہ یہ دیا گیا نبی اکرمﷺ کو کہ ساری دنیا کا انسان اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہوجائے۔ اس کی ابتداء کمزوری کے ساتھ… خود آنحضرتﷺ کی زندگی میں عرب سے باہر بہت کم اسلام نکلا ہے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ خلافت راشدہ کے زمانہ میں اسلام افریقہ میں پھیل گیا، سپین میں پھیل گیا، اور اس کے بعد اس وقت تو خیر نہیں پھیلا تھا۔ خیر، اسے میں چھوڑدیتا ہوں۔ ادھر کسریٰ اور قیصر کی جو مملکتیں تھیں، وہ خلافتِ راشدہ کے ماتحت آئیں۔ ہم اس کی جب بات کریں تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ نبی اکرمﷺ کے اوپر، نعوذباللہ…
جناب یحییٰ بختیار: میں یہ پوچھ رہا تھا کہ مکمل جو ہے ناں، بدرکامل بن گیا ہے…
مرزا ناصر احمد: اسلام۔
جناب یحییٰ بختیار: … اسلام بن گیا ہے مرزا صاحب کی موجودگی میں؟
مرزا ناصر احمد: ’’بن جائے گا۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: موجودگی تو ختم ہوگئی ناں ابھی تو…
مرزا ناصر احمد: ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: اب تو مرزا صاحب نہیں ہیں ناں جی۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، یہ ، یہ آخری زمانے کی پیشین گوئی ہے کہ آخری زمانہ میں تمام نوعِ انسانی امتِ واحدہ بن کر نبی اکرمﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں گی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں جو کہتے ہیں: ’’میرے907 ذمہ ہوجائے گا۔‘‘ وہ مکمل ہوگیا مسئلہ؟ چاند پورا ہوگیا؟ اسلام پھیل گیا ان کی موجودگی میں، ان کی زندگی میں؟
مرزا ناصر احمد: نہیں ’’میرے زمانہ میں‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: زمانہ تو آنحضرتﷺ کا چلا آرہا ہے جی ۔ پھر تو وہ جی…
مرزا ناصر احمد: وہی ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب!…
مرزا ناصر احمد: اوہ خو! پھر وہی بات…
جناب یحییٰ بختیار: … پیغام تو وہی چل رہا ہے، قرآن تو وہی ہے جو …
مرزا ناصر احمد: زمانہ تو آنحضرتﷺ کا ہے، لیکن آپ کہتے ہیں’’ حضرت ابوبکر کے زمانہ میں‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں ، تو میں کہتا ہوں…
مرزا ناصر احمد: تو آپ کفر بکتے ہیں۱؎؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یعنی ان کی زندگی میں، مرزا صاحب کی زندگی میں…
مرزا ناصر احمد: نہیں ، زندگی نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … مرزا صاحب کی زندگی میں مکمل چاند ہوگیا چاند؟
مرزا ناصر احمد: آپ، آپ کی تحریک ہے ایک۔
جناب یحییٰ بختیار: تحریک تو آنحضرتﷺ کی ہے۔
مرزا ناصر احمد: اُوہ خو! آنحضرتﷺ کی تحریک کے دائرہ کے اندر خلافت راشدہ کی ایک تحریک تھی، مجددین کی تحریکیں تھیں، اور جو اولیاء تھے ان کی تحریکیں تھیں، ہمارے بڑے بزرگ جو گئے ہیں افریقہ میں، صحرا کو عبور کرکے، وہ ہر چیز محمدﷺ کی طرف عود کرتی ہے اور رجوع کرتی ہے۔
908جناب یحییٰ بختیار: مطلب یہ ہے کہ ان کی زندگی کے بعد بھی چلے گا؟ یہ سلسلہ جو ہے ناں، یہ جو ہے یہ مطلب ہے کہ ہوجائے گا، یہ زمانہ چلتا رہے گا؟
مرزا ناصر احمد: امام مہدی اور مسیح کے جو ہیں ناں مقام، وہ نبی اکرمﷺ کے ایک روحانی وہ جو ہے روحانی کمانڈر، جس طرح سپریم کمانڈر کے نیچے بہت سارے ہوتے ہیں ناں کمانڈر، ڈیوووغیرہ کو کررہے ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام (مرزاقادیانی) کی پوزیشن، زمانی لحاظ سے ، آنحضرتﷺ کے جوبہت سے روحانی فرزند آئے اور انہوں نے آپ کی خدمت کی، ان میں سے ایک کی ہے۔ لیکن پہلے سلف صالحین کو خداتعالیٰ نے یہ بتایا،قرآن کریم سے انہوں نے استدلال کیا کہ مہدی کے سپرد جو کام ہے، وہ تین صدیوں پر پھیلا ہوا ہے، صرف اس کی ذات سے تعلق نہیں رکھتا۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! جہاں تک آنحضرتﷺ کی ذات کا تعلق تھا وہ…
مرزا ناصر احمد: قیامت تک…
جناب یحییٰ بختیار: ہیں۔ جی۔ آپ نے کہا کہ’’ان کے زمانے میں عرب سے باہر اسلام نہیں پھیلا‘‘…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ خبر لیجئے۔ لہن بگڑا، زبان بگڑی ، دہن بگڑا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں…
Mr. Yahya Bakhtiar: I ask a straight question please give me a straight answer.
(جناب یحییٰ بختیار: جناب میں آپ سے سیدھا سوال کرتا ہوں آپ سیدھا جواب دیں) اب ان کا جو کام ہے، ان کی حیات تک قائم رکھتے ہیں…
مرزا ناصر احمد: میں نہیںکہتا وہ۔
جناب یحییٰ بختیار: …عرب سے باہر نہیں نکلا۔‘‘
مرزا ناصر احمد: استغفراللہ ۔ میں نے جو بات کی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: میں وہ نہیں کہتا…
909مرزا ناصر احمد: … جس کا نتیجہ میں نے پیدا کردیا، میں گنہگار…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، گناہ گار… میں Clarification (وضاحت) چاہتا ہوں۔ آپ نے خود ہی کہا کہ ’’ان کے زمانہ میں ، ان کی زندگی میں۔‘‘
مرزا ناصر احمد: میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آنحضرتﷺ کے مشن کا آپ کی اس دنیاوی زندگی سے تعلق ہی کوئی نہیں، میں یہ بتارہا ہوں…
جناب یحییٰ بختیار: تو پھر یہاں…
مرزا ناصر احمد: اور قیامت تک…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا صاحب! پھر اس کے بعد… آپ نے بجا فرمایا … اس کی پھر کیا Explanation (وضاحت) بنتی ہے کہ: ’’آنحضرتa کے وقت دین کی حالت پہلی شب کے چاند کی طرح تھی۔ مگر (Very Big)مرزا صاحب کے وقت چودھویں رات کے بدر کامل جیسی ہوگی۔‘‘
There are two personalities, two distinct personalities. (یہ دو ہستیاں ہیں۔ دو مختلف ہستیاں)
مرزا ناصر احمد: وہ ’’خطبۂ الہامیہ‘‘ میں نے دیا تھا۔’’خطبہ الہامیہ‘‘ نہیں دیا مجھے۔
جناب یحییٰ بختیار: … آپ اس لئے Clarify (واضح)کریں (مولانا محمد ظفر احمد انصاری سے) پڑھیں۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: لیجئے ’’خطبہ الہامیہ ‘‘کی عبارت یہ ہے… اردو ترجمہ پڑھ دوں یا عربی؟
مرزا ناصر احمد: عربی۔
مولانا ظفر احمد انصاری: (عربی)
910مرزا ناصر احمد: جی…
مولانا ظفر احمد انصاری: اردو ترجمہ…
مرزا ناصر احمد: دو (۲) بدر ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ہمیں نہیں سمجھ آئی۔
مرزا ناصر احمد: اچھا،اچھا، اس میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ دو (۲) بدر نہیں، پہلی رات کا چاند نہیں۔ یہ کتاب اگر دے دیں۔ یہ سنادیں۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ابھی بھیج دیتا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔ تو پھر Explanation (وضاحت) میں دے دوں گا۔