• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا نے کیا علوم قرآنی دئیے، وہ نہیں بتا سکتے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا نے کیا علوم قرآنی دئیے، وہ نہیں بتا سکتے)
جناب یحییٰ بختیار: وقت بہت کم ہے مرزا صاحب ! میں نے تو کہا مرزا صاحب، وہ آیات جن کا انہوں نے خود Interpretation (تفسیر) کیا ہو اور کسی نے نہ کیا ہو، وہ بتا دیجئے۔ آپ نہیں بتا رہے، تو پھر …
مرزا ناصر احمد: ابھی میں نے بتا دی ایک۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے اپنا بتایا ہے، میں مرزا صاحب کا پوچھ رہا تھا۔
مرزا ناصر احمد: اوہ ہو ہو ! یہ مرزا صاحب کا ہے، میں نے ان کی کتابوں سے لیا ہے، یعنی وہ بھی جو اس کتاب میں ہے، اس کا پھیلاؤ جو ہے وہ میں نے کیا آگے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور بھی ہے ایسی کوئی؟
مرزا ناصر احمد: بے شمار۔
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ یہ بتا دیں گے ایک آدھ؟
مرزا ناصر احمد: کل سارا دن بتاؤں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ایک اور بتا دیجئے جو مرزا صاحب نے کیا، جو کسی نے پہلے نہیں کیا، یہ بات کی کہ یہ خزانہ انہوں کو …
1060مرزاناصر احمد: مرزاصاحب نے… میں ایک بہت موٹا، ایک لمبا مضمون بتا دیتا ہوں… سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر کی، ایک سے زائد تفاسیر کیں، اور اس میں میرا اندازہ یہ ہے کہ ۷۰فیصد وہ تفسیر ایسی ہے جو پہلے نہیں۔ ہم نے… جو خود آپ نے کی، اور جواس میں اصل شان ہے، قرآن کریم کی، وہ یہ ہے کہ آپ، ان کو، ایک دفعہ ایک پادری نے یہ اعتراض کیا کہ جب مسلمانوں کے نزدیک توریت خدا کا کلام اور خدا کی کتاب ہے، اتنی موٹی ایک کتاب یہ توریت اس کے بعد آپ کو یا دنیا کو قرآن کریم کی، جو اس سے چھوٹی ہے کیا ضرورت ہے؟ یہ اعتراض کیا۔ اس کے جواب میں بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ ان کو لکھا… یہ ایک تحریر میں آیا ہوا ہے جواب… کہ: ’’آپ لوگ بات کر رہے ہیں یہ کہ توریت کے بعد قرآن کریم کی کیا ضرورت تھی، اور میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ قرآن کریم کی پہلی سورۃ، سورۃ فاتحہ جو سات آیات پر مشتمل اور ایک چھوٹی سی سورۃ ہے، اس کے اندر جو روحانی خزائن پائے جاتے ہیں، اگر تمہاری ستر کے قریب کتابوں میں، اتنی موٹی توریت میں، اتنے بھی نکل آئیں، سورۃ فاتحہ جتنے، تو ہم یہ سمجھیں گے کہ آپ کے پاس بھی کچھ ہے۔‘‘ اور یہ ایک چیلنج دیا اور یہ چیلنج ۱۹۶۷ء میں میں نے ڈنمارک میں دہرایا اور لکھ کے ان کو دیا، اور میں نے کہا کہ ’’بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ وفات پاگئے اور میں ان کا نائب ہوں۔ اب یہ میری ذمہ داری ہے جسے میں قبول کرتا ہوں۔‘‘ ستر(۷۰)، اسی(۸۰) سال صحیح مجھے یاد نہیں ہے تاریخ کا، جب یہ چیلنج دیا گیا… بہرحال ایک لمبا زمانہ گزرا اس کو دہرایا گیا اور دہرایا جاتا رہا اور عیسائی لوگ جو تھے وہ اس کی طرف نہیں آئے۔ وہ ساری تفسیر جو ہے، میں نے آپ کو بتایا کہ وہ میں کل اگر اجازت دیں تو آپ کے سامنے پیش کر دیتا ہوں ان میں سے ایک۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، صرف میں یہ کہتا ہوں کہ پہلے جو تیرہ سو سال مسلمانوں نے…
1061مرزا ناصر احمد: ہاں، اس میں ایسے مضامین ہیں جو پہلی کتب میں نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کسی نے آج تک نہیں دیئے؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، بہت سارا مواد۔ کچھ تھوڑا سا ہے ایسا جو پہلے آچکا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر آپ نے ابھی فرمایا کہ … یہ سوال ایک دفعہ میں پہلے بھی پوچھ چکا ہوں مگر دوسرے حصے میں تھا … کہ زمانہ بدل رہا ہے، نئے مسائل حل کرنے کے لئے نئی تشریح وغیرہ کی Interpretation (تفسیر) کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرزا صاحب نے یہ Interpretation (تفسیر) کی۔ کیا یہ Interpretation (تفسیر) سوائے ایک نبی کے اور انسان بھی کرسکتے ہیں؟
مرزا ناصر احمد: اللہ تعالیٰ نے تمام نیک بندے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق… اور ’’اپنی‘‘ سے مراد ہے امت محمدیہ کے اندر، اس زمانہ اور اس مقام کی ضرورت کے مطابق … بے حد جو ہے یعنی ایسا سمندر خزانے کا جس کے کنارے کوئی نہیں، قرآن کریم، خدا تعالیٰ کا کلام، خدا تعالیٰ کے فعل کی طرح اپنے اندر وسعت رکھتا ہے … وہ اپنا اپنا حصہ اپنی استعداد کے مطابق، اپنی ضرورت کے مطابق لیتے رہے…
جناب یحییٰ بختیار: باقی بھی کرسکتے ہیں؟ یہ ضروری نہیں…
مرزا ناصر احمد: … کرتے رہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی ضروری نہیں کہ نبی ہی Interpretation (تفسیر) کرسکتا ہے، باقی مسلمان، نیک، اولیائ…
مرزا ناصر احمد: اولیاء اللہ تعالیٰ سے سیکھ کر، سیکڑوں، ہزاروں شاید لاکھوں کی تعداد میں، اس وقت اس قابل رہ چکے ہیں، ہماری تاریخ میں، جنہوں نے کہ نئی Interpretation (تفسیر) کی۔
1062جناب یحییٰ بختیار: اور آئندہ بھی کرسکتے ہیں نا جی؟
مرزا ناصر احمد: اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: آئندہ بھی کرسکتے ہیں …
مرزا ناصر احمد: ہاں، آئندہ بھی کرسکتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس کے لئے نبی کے آنے کی ضرورت تو نہیں کہ بات نبی کرے گا یہ؟
مرزا ناصر احمد: اس کے لئے اس شخص کے آنے کی ضرورت تھی جس کے آنے پر محمدa نے مہر لگائی۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو، مرزا صاحب: میں پوچھ چکا ہوں۔ آپ نے کہا کہ بس، ان کے بعد اور کوئی نبی نہیں آئے گا، مرزا صاحب …
مرزا ناصر احمد: میں نے یہ نہیں کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی امکانی دنیا کی بات نہیں کررہا، جو ہماری ہدایت ہے، قرآن شریف کی، اس کی Interpretation (تفسیر) کے مطابق۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، میں نے یہ کہا تھا یہ ٹھیک ہے، اب آپ نے میری طرف سے صحیح بات کی، میں نے یہ کہا تھا کہ امکانی بات کو چھوڑ دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں نہیں، وہ چھوڑ دیتے ہیں۔
مرزا ناصر احمد: وہ چھوڑ دی۔ میں نے یہ کہا تھا کہ امت محمدیہ میں صرف وہ نبی بن سکتا ہے جس کی نبی اکرمa نے بشارت دی ہو اور ہمارے علم میں صرف ایک کی بشارت ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ان سے پہلے کوئی نہیں آیا۔ مرزا صاحب سے، اور بعد میں کوئی آجائے گا۔
1063مرزا ناصر احمد: ہمارے علم میں صرف ایک کی بشارت ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، بشارت … یہ کہ اور بھی نہیں آسکے گا۔
مرزا ناصر احمد: ہمارے علم میں کسی اور کی بشارت نہیں۔
 
Top