(مرزا کا الہام ایسے ہی ہے، جیسے قرآن ؟)
جناب یحییٰ بختیار: تو وہ ایسے ہی ہوا جیسے قرآن کا ہوا؟
مرزا ناصر احمد: … اور … دیکھیں ناں، وہ آپ، جو میں فقرہ کہوں، اس کا انتظار کرلیں، میرے جواب کا انتظار کرلیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں اس پر غلطی نہیں کررہا، چونکہ آپ نے پہلے کہاتھا کہ وہ اُمتی نبی ہیں، وہ میں نہیں کہہ رہا…
1035مرزا ناصر احمد: نہیں، میں تو صرف یہ عرض کررہا تھا کہ ایک فقرہ میرا جواب کا رہتا تھا، وہ آپ سن لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: Sorry آپ کہہ لیجئے، پھر میں پوچھتا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: میں یہ کہتا ہوں کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ جو واقع میں اللہ تعالیٰ کا کلام ہو، ان کے اندر آپس میں نہ تضاد ہے، اور ان کا مقام بوجہ اپنے Source کے، منبع کے، سرچشمہ کے، مختلف ہے ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک جیسا ہوگیا؟
مرزا ناصر احمد: وہ جو آگے تفسیر … جو میں نے تفسیر کا بتایا، وہ تفسیر ہے اس کی، یہ ہمارا ایمان ہے۔