• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا کا مخالف جہنمی ہے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا کا مخالف جہنمی ہے)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! یہ مرزاصاحب فرمارہے ہیں ’’تبلیغ رسالت‘‘ میں صفحہ۲۷…
مرزاناصر احمد: کونسا؟کتاب کون سی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’تبلیغ رسالت‘‘جلد نہم صفحہ۲۷۔
’’جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اورتیری بیعت میں داخل نہیں ہوگا اور تیرا مخالف رہے گا، وہ خدا اور رسولa کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہوگا۔‘‘
( تبلیغ رسالت ج۹ص۲۷، تذکرہ ص۳۳۶ طبع ۳، مجموعہ اشتہارات ج۳ص۲۷۵)
573مرزاناصر احمد: یہ کہاں کا حوالہ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’تبلیغ رسالت‘‘کاہے،جلد نہم۔
مرزاناصر احمد: جی، یہ دیکھ کے تصدیق یا تردید کریںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ ابھی آپ دیکھ لیجئے۔
Mr. Chairman: The book may be handed over to the witness. Yes,this writing is admitted as already produced?
(جناب چیئرمین: کتاب گواہ کو دی جائے۔ ہاں یہ تحریر مانتے ہیں۔ یا پہلے سے پیش شدہ تحریر کو تسلیم کرتے ہیں) جو Writing (تحریر)دی گئی ہے گوا ہ اس کو تسلیم کرتاہے یا نہیں؟
مرزاناصر احمد: یہ جو…ہاں جی،اس میں وہ فقرہ ہے۔ آگے پیچھے اوربھی ہیں۔ تو جواب دیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: اب کل، مرزاصاحب!جو آپ فرمارہے تھے۔ اس پر کچھ ممبران کو ابھی تک Further clarification (مزید وضاحت) کی ضرورت ہے۔ اس لئے میں اسے بہرحال دہراتاہوں:’’کہ جو شخص خدااوررسولa کو نہ مانے…کیا کوئی شخص جو خدااور رسولa کو نہ مانے، وہ ملت اسلامیہ میں رہ سکتاہے؟
مرزاناصر احمد: جو شخص…؟
جناب یحییٰ بختیار: بڑا Clear (واضح) ہے جی۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں،بالکل Clear (واضح) ہے۔ جو شخص اﷲ اور محمدa پر ایمان لاتاہے۔ وہ مسلمان ہے۔ جو شخص اﷲ اورمحمدaپر ایمان نہیں لاتا وہ مسلمان نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اگریہ کہیں کہ اﷲ اور رسولﷺ کو مانتا ہے تو مسلمان ہے،اگر نہیں مانتا تو مسلمان نہیں…
مرزاناصر احمد: میں نے یہ الفاظ…تو کیا فرق پڑتاہے؟
574جناب یحییٰ بختیار: …تو یہ جو مسلمان نہیں رہتا،یہ دائرہ ملت سے خارج ہے… جو آپ Define کر رہے ہیں…نہ صرف ملت اسلام سے؟
مرزاناصر احمد: تومیں کہہ رہا ہوں کہ وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔ میں یہ…بڑا واضح میرا فقرہ تھا،میرے خیال میں۔
جناب یحییٰ بختیار: او ر جو مرزا غلام احمد صاحب کو نہیں مانتا؟
مرزاناصر احمد: جو شخص بھی…یعنی پہلے سے آگے چلوں گا میں…جو شخص بھی اﷲ اور محمدa کو مانتا ہے، وہ مسلمان ہے۔ جو بعد میں…اورجو احکام قرآن کریم میں ہیں،سات سو، نبی اکرمa کے ارشادات ہیں،یہ کرنا ہے،وہ نہیں کرنا،ان کو نہیں مانتا،وہ گناہ گار ہے۔ جس کے لئے حدیث میں’’کفر‘‘ کا لفظ بھی استعمال ہواہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ نے Clarify (واضح) کردیا،اس پر No confusion in there (کوئی ابہام نہیں ہے)سوال صرف یہ تھا کہ جو اﷲ اور رسولa کو نہیں مانتا…
مرزاناصر احمد: جو اﷲ اور رسولa کو نہیں مانتا…
جناب یحییٰ بختیار: …وہ ملت اسلامیہ سے خارج ہے…
مرزاناصر احمد: مسلمان نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج ہے، وہ مسلمان نہیں ہے۔ پھر میں نے آپ سے سوال پوچھاتھا کہ جو مرزاغلام احمد صاحب کونبی نہیں مانتا،وہ…
مرزاناصر احمد: ’’جو نبی نہیں مانتا‘‘اگر…آپ نے صرف ایک فقرہ کہا نا۔… اس کا تجزیہ کریں تو دو فقرے بنتے ہیں۔ جو مرزا غلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا اور اس کے ساتھ ہی اﷲ اور رسولa کو بھی نہیں مانتا، وہ اسلام سے خارج ہے۔
575جناب یحییٰ بختیار: اس کے ساتھ ہی…
مرزاناصر احمد: ہاں، اس کے ساتھ ہی اﷲ اور رسولa کو نہیں مانتا، وہ اسلام سے خارج ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر یہ تو نہیں ہے…
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں،اگلا فقرہ۔میں نے’’دو‘‘ کہا ہے ناں۔ اور دوسرے یہ کہ جو مرزاغلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا، لیکن اﷲ اور رسولa پر ایمان لاتاہے۔ وہ اسلام سے خارج نہیں ہے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: مطلب یہ ہوا کہ جو اﷲ اور رسول a پر ایمان لاتا ہے، ان کو مانتا ہے اورمرزا غلام احمدصاحب کو نبی نہیں مانتا۔ وہ پھربھی مسلمان رہ سکتا ہے؟گناہ گار ہوگاوہ؟
مرزاناصر احمد: ہاں، غیر مسلم نہیں ہے۔ گناہ گار ہوگا،ہوگاوہ۔
جناب یحییٰ بختیار: لیکن یہ نہیں کہہ سکتے ہم کہ جو مرزا غلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا، وہ اﷲ اوررسولa کو بھی نبی نہیں مانتا۔ اﷲ اوررسولa کو بھی نہیں مانتا؟
مرزاناصر احمد: عام جب یہ ہم بولیں گے فقرہ، تو آپ درست کہہ رہے ہیں۔ عام طور پر یہی ہے۔ لیکن اس میں وہ آگیاناں، اتمام حجت والا آگیاناں۔ وہ آگے تفریق ہوگئی ناں۔ جو مرزاغلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا، باوجود اس کے کہ یہ سمجھتا ہے کہ خدا اور رسولa کا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ مرزا قادیانی کہتاہے ’’خداتعالیٰ نے میرے اوپر ظاہر کیا کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا ، وہ مسلمان نہیں(تذکرہ ص۶۰۷طبع سوم مطبوعہ چناب نگر)اب مرزا کہتا ہے جونہیں مانتا وہ مسلمان نہیں، مرزا ناصر کہتا ہے کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں، یعنی مسلمان ہے۔ اب ان دونوں میں سچا کون؟یا دونوں جھوٹے۔ قادیانی غور فرمائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حکم ہے کہ نبی مانے، اس کا مقام اور ہے اورجو نبی نہیں مانتا اوراس کے اوپر اتمام حجت نہیں ہوئی، اس کا مقام اورہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں جو مرزا صاحب کہہ رہے ہیں: ’’علاوہ اس کے جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا اوررسولa کو بھی نہیں مانتا۔ کیونکہ میری نسبت خدا اور رسولa کی پیش گوئی موجود ہے۔‘‘
576مرزاناصر احمد: وہ شخص جو یہ جانتے ہوئے کہ آپ کی نسبت خدا اور رسولa کی پیشگوئی موجود ہے، وہ نہیں مانتا،وہ خدا اور رسولa کو نہیں مانتا۔ یہی میں نے کہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ دائرہ اسلام اور ملت اسلامیہ دونوں سے باہر ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں۔ اتمام حجت کے بعد جو باغیانہ طریق اختیار کرے اور وہ تو یہ کہتا ہے ناں کہ ’’میں جانتا ہوں، مجھ پر اتمام حجت ہوئی کہ خدا اور رسولa کا حکم تو یہی ہے کہ مانو۔ مگر میں نہیں مانتا‘‘وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ خدا اور رسولa کو نہیں مانتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور’’اتمام حجت‘‘ کا تو ہم آپ سے کل بھی ذکرکر چکے ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ تو ہوگیا کہ جو خدا کے نزدیک اتمام حجت ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اس کا فیصلہ جو ہے…
مرزاناصر احمد: وہ قیامت کے دن ہوگا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: …قیامت کے دن ہوگا۔ اگر اس دنیامیں کوئی آدمی مجھے کہے کہ ’’بھئی! یہ اتمام حجت ہوگیا…‘‘
مرزاناصر احمد: اورآپ کسی مواخذہ اورسزا کے اس دنیا میں حقدار نہیں بنتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ایک منٹ کے لئے۔ اگر اتمام حجت ہو جائے، اس کے بعد…
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ مرزاناصر کہتے ہیں کہ مرزا کا منکر کون ہے؟ اس کا فیصلہ قیامت کو ہوگا۔ لیکن مرزا قادیانی کہتا ہے کہ میری بیعت نہ کرنے والا جہنمی ہے۔ آخرت کو فیصلہ ہونا تھا؟ تو مرزا نے جہنمی کا فیصلہ کیوں سنادیا؟ معلوم ہوا کہ مرزا قادیانی کے نزدیک مرزا کا نہ ماننے والامسلمان نہیں۔ خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے اور جہنمی ہے۔ لیکن مرزا ناصر کے لئے یہ کہنا گلے کا کانٹا بن گیا۔ نہ اگلے بنے نہ نگلے بنے۔ اس لئے ممبران کے سامنے اس کی درگت بن رہی ہے۔ یہ تو دنیاکا عذاب ہے۔ ’’ولعذاب الاخرۃ اکبر لوکانوا یعملون(القرآن)‘‘
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: اس کے بعدبھی آپ اس دنیامیں نہیں بنتے۔
جناب یحییٰ بختیار: …وہ کافر اورملت اسلامیہ سے باہر ہو جاتاہے؟
مرزاناصر احمد: اتمام حجت کے بعد جو شخص باغیانہ ذریعہ اختیار کرکے یہ اعلان کرتا ہے کہ’’خدا اور رسولa کا حکم تو ہے لیکن میں نہیں مانتا‘‘ تو اس نے خدا اوررسولa کے حکم کا انکار کیا۔
577جناب یحییٰ بختیار: اگر کوئی یہ کہے کہ جی’’یہ خدا اور رسولa کا کوئی حکم نہیں ہے،یہ آپ کا خیال ہے‘‘…
مرزاناصر احمد: و ہ تو میں نے ابھی بتایا جی،وہ دوسری قسم ہے۔ اسی واسطے میں نے کہا کہ پھر آگے دو قسمیں بن جاتی ہیں۔ ایک وہ جو کہتاہے کہ ’’خدا اور رسولa کا حکم ہے مگر میں نہیں مانتا‘‘ وہ تو دائرہ اسلام، اسلام سے خارج ہوگیا۔ جو یہ کہتا ہے کہ ’’میں سمجھتاہی نہیں کہ خدا اور رسولa کا حکم ہے‘‘وہ اسلام سے خارج نہیں ہوا،وہ ملت اسلامیہ سے بالکل خارج نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اب ’’اتمام حجت‘‘ پر بھی کچھ Clarification (وضاحت) کی مزید ضرورت ہے۔ کیونکہ آپ کو میں نے تکلیف دی،دو دفعہ کہ اس کی وضاحت کریں اور پوزیشن Clear (واضح) نہیں ہوئی۔
مرزاناصر احمد: کونسا پہلو تشنہ رہ گیا اوراسے Clear (واضح) ہونا چاہئے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ اسی لئے میں آپ کو بتارہا ہوں۔ آپ کہتے ہیں کہ ’’اتمام حجت کے باوجود اس کی دو قسمیں ہیں‘‘ ایک تو وہ عبدالحکیم صاحب ہیں جو بیعت لے آئے، بعد میں وہ مرتد ہوئے۔ یہ آپ کا نقطہ نظر ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ ’’میں نہیں مانتا۔‘‘ایک تو وہ کیٹگری ہے کہ…
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ کیٹگری نہیں ہے…نہیں، ان دو کیٹیگریز میں وہ نہیں ہے۔ کیٹیگریز جو دو بنیں ہماری اس بحث میں، ایک وہ شخص ہے جو اعلان کرتا ہے :’’واستیقنت انفسھم‘‘ میں نے کل قرآن کریم کی آیت:’’واستیقنت ہا انفسھم‘‘ کہ قرآن578 کریم کہتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ جن کے دل یقین کرتے ہیں، لیکن وہ انکار کرتے ہیں اس سے۔ یہ قرآن کریم نے بیان کیاہے…
جناب یحییٰ بختیار: یہ بالکل درست ہے۔
مرزاناصر احمد: …تو جو ایسے لوگ ہیں، وہ اس اتمام حجت میں آتے ہیں۔ جس کے بعد پھر خدا اوررسولa کے منکر ،بغاوت کی وجہ سے، اور وہ اسلام سے خارج۔ یہ ایک قسم ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
مرزاناصر احمد: …دوسری قسم وہ ہے جو یہ نہیں کہتے کہ’’ہمیں سمجھ آگئی ہے‘‘ اور کہتے ہیں کہ ’’ہم نہیں سمجھے صحیح یا غلط‘‘ قطع نظر اس کے یعنی سمجھ آئی ہے یا نہیں، وہ یہ کہتے ہیں کہ ’’ہمیں سمجھ نہیں آئی‘‘ اورانکار کرتے ہیں۔ وہ لوگ نہیں ہیں جن پر اتمام حجت ہوچکا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،میں یہ چاہتاہوں ۔…
مرزاناصر احمد: …اوراگر مخفی ہوا ہے تو یہ اﷲ بہترجانتاہے۔ میرا اورآپ کا کام نہیں کہ اس پرحکم لگائیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، ’’اتمام حجت‘‘ کا جو مفہوم ہے۔ اسے میں واضح کرانا چاہتا ہوں کہ اگر اتمام حجت ہو جائے تو اس میں کیاضروری ہے کہ Convince (قائل) بھی ہو جائے؟
مرزاناصر احمد: ’’اتمام حجت‘‘ کے معنی ہی یہ ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ دیکھیں جی، یہ میں نے جو ڈکشنری…
مرزاناصر احمد: ’’وجحدوا بھاواستیقنت ہا انفسھم‘‘
579جناب یحییٰ بختیار: ’’اتمام حجت‘‘…
مرزاناصر احمد: یہ ڈکشنری کون سی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’نوراللغات۔‘‘اور دوسری میں بھی ایسے ہی آجاتاہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں،یہ کونسی لغت ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’نوراللغات‘‘جلد اول۔
مرزاناصر احمد: یہ تو کوئی سٹینڈرڈڈکشنری نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی سٹینڈرڈ ڈکشنری آپ لے آئیے۔ ہم اسی سے دیکھ لیتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، یہاں ہونی چاہئے۔ سٹینڈرڈ ڈکشنری یا تو ’’مفردات راغب‘‘ ہے، قرآن کریم کے الفاظ کے بیان کے لئے، یا پھر ہماری بڑی بڑی ڈکشنریز۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’اتمام حجت‘‘ جو ہے ناں جی، میں آپ کو یہاں پڑھ کر سناتا ہوں۔ ڈکشنری کی کوئی Value (قدر وقیمت) نہ ہی سہی، وہ آپ جج کرلیں: ’’اتمام حجت:صحت کا پورا کرنا۔ کسی امر میں آخری مرتبہ سمجھانے اور معاملہ طے کرنے کی جگہ۔‘‘
مرزاناصر احمد: اس کی تو اردو بھی ٹھیک نہیں۔ ڈکشنری کہاں سے ٹھیک ہوگی؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’حجت کا پورا کرنا‘‘ اس میں کوئی غلطی ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، یہ سارا فقرہ،اردو نہیں ٹھیک۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’حجت کا پورا کرنا‘‘…
مرزاناصر احمد: ’’حجت کا پورا کرنا‘‘کیامطلب؟
جناب یحییٰ بختیار: Argument (دلائل) کو Complete (مکمل) کرنا۔
580مرزاناصر احمد: پھرلفظی…کوئی انگریزی کا فقرہ لے کر اس کا ترجمہ معلوم ہوتا ہے یہ۔ یہی میں نے کہا تھاکہ اس کی اردودرست نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انگریزی کا فقرہ لے کر اس کا ترجمہ کردیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’کسی امر میں آخری مرتبہ سمجھانے اور معاملہ طے کرنے کی جگہ۔‘‘
مرزاناصر احمد: جو، جو…یہ فقرہ بتاتاہے کہ یہ ڈکشنری معیاری نہیں۔ ’’منجد‘‘ ہے۔ ’’اقرب‘‘ ہے۔ اصل ’’مفردات راغب‘‘ ہے۔’’لسان العرب‘‘ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کوئی ڈکشنری لے آئیں۔ جو مفہوم آپ دے رہے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، میں ڈکشنری سے بتادوںگا۔ یہی تو میں کہہ رہاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: …کہ ’’اتمام حجت‘‘ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ’’صرف سمجھا دینا، اچھی طرح، آخرتک‘‘بلکہ یہ ہے کہ ’’وہ Convince (قائل)ہو جائے۔‘‘
مرزاناصر احمد: میں…نہیں، نہیں، میں ذرا تجزیہ کروں اس فقرے کا۔ ’’اتمام حجت‘‘ کے معنی ہوہی نہیں سکتے کہ ’’سمجھانے والا مطمئن ہوگیا کہ میں نے سمجھادیا۔‘‘ This is ridiculous (یہ مضحکہ خیزہے) ’’اتمام حجت کے معنی یہ ہیں کہ ’’جسے سمجھایا گیا ہے وہ مطمئن ہو گیا کہ یہ بات صحیح ہے‘‘ یہ کہناکہ’’اتمام حجت‘‘ کے یہ معنی ہیں کہ ’’سمجھانے والا سمجھ جائے کہ جی میں نے تو سمجھا دیا‘‘یہ مسخرا پن ہے…
جناب یحییٰ بختیار: میرا یہ مطلب ہے کہ جو Impression ہوتاہے…
Mirza Nasir Ahmad: This is ridiculous.
(مرزاناصر احمد: یہ مضحکہ خیز ہے)
جناب یحییٰ بختیار: میں اس لئے، مرزاصاحب!آپ کی توجہ دلا رہا ہوں…
581مرزاناصر احمد: جی ٹھیک ہے۔ بڑی مہربانی۔
جناب یحییٰ بختیار: …ڈکشنری سے مطلب یہ نکلتاہے۔
مرزاناصر احمد: اصل، صحیح ڈکشنری جو ہے…یہ ڈکشنری غلط ہے…
جناب یحییٰ بختیار: یہ ڈکشنری غلط ہوگی…یہ تین چارڈکشنریاں ہیں…
مرزاناصر احمد: …لیکن جو صحیح ہے وہ آپ کے سامنے پیش کر دیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: …کہ وہ …یہ ہے ان ڈکشنریوں کے مطابق کہ ’’اتمام حجت‘‘ کا مطلب یہ ڈکشنری سے نکلتا ہے کہ ’’اپنی طرف سے انہوں نے پورا سمجھانے کی کوشش کی…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …Explain (واضح) کرنے کی کوشش کی…‘‘
مرزاناصر احمد: نہ ، نہ، یہی میں نے کہا کہ ’’اپنی طرف سے تو مطلب ہے کہ جو سمجھانے والا ہے اس کی تسلی ہوئی’’اتمام حجت‘‘ یہ ہے کہ ’’جس کو سمجھایا گیا ہے اس کی تسلی ہوئی۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یعنی یہ کوشش جو ہے، سمجھانے والے کی ہوتی ہے یا سمجھنے والے کی؟
مرزاناصر احمد: سمجھنے والے کی۔ سمجھنے والے کی ’’اتمام حجت‘‘ سمجھنے والے کی ذہنی کیفیت ہے۔ یہ سمجھانے والے کی نہیں۔ یعنی ایک شخص ہوتا ہے وہ ایک دلیل دے کے کہتا ہے کہ ’’میں نے تو اتمام حجت کردیا…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں،مرزاصاحب!آپ مجھے سمجھاتے ہیں۔ تواتمام حجت میں آپ کی بھی Effort (کوشش)ہے، میری بھی Effort (کوشش)ہے…
582مرزاناصر احمد: اور نتیجہ آپ کی Effort (کوشش)پر منحصر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نتیجہ میری Effort (کوشش)پر ہے کہ میں سمجھا ہوں یا نہیں سمجھا۔ آپ جج نہیں ہیں اس بات کے کہ میں سمجھاہوں یا نہیں سمجھا…
مرزاناصر احمد: نہیں میں نہیں جج۔
جناب یحییٰ بختیار: …آپ نہیں کہہ سکتے کہ ’’کافرہے‘‘
مرزاناصر احمد: یہی میں نے کہا پہلے، کہ وہ ایک شخص جو خود اعلان، انکار نہ کرے۔ بلکہ سمجھانے والا سمجھے میں نے سمجھادیا، اتمام حجت کردیا۔ سمجھنے والا سمجھے کہ مجھ پراتمام حجت نہیں ہوا۔ تو کسی کا حق نہیں کہ وہ اس کے اوپر حکم نازل کرے۔ کیونکہ حدیث میں نبی کریمa نے یہی فرمایا: ’’الشقت قلبہ‘‘کہ تجھے کیسے معلوم ہوا، اس کے حالات اورذہن کو دیکھ کر، کہ وہ حقیقتاً نہیں سمجھا؟
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ’’اتمام حجت‘‘ کا دوسرا مطلب جو آپ لے رہے ہیں، وہ صرف Convince (قائل)نہیں ہوتا۔ بلکہ کہہ رہے کہ کہ ’’ہاں Convince (قائل)ہو گیا ہوں؟‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ’’اتمام حجت‘‘ جو ہے۔ میں نے پہلے کہا ہی یہ تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: اس لئے تو میں Clarification (وضاحت) لے رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں،میں نے یہی کہاتھا کہ جو شخص یہ کہتاہے کہ ’’مجھ پر اتمام حجت ہوگیا، میں جانتا ہوں کہ واقعہ یہی ہے کہ یہ خداتعالیٰ کا حکم ہے، لیکن پھر بھی نہیں مانتا۔‘‘ کل آپ نے پوچھاتھا’’دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں؟‘‘ میں نے عرض کی تھی کہ ’’میں خود گواہ ہوں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے کہا:Rare (خال خال)ہوتے ہوںگے۔
583مرزاناصر احمد: ہاں،Rare (خال خال)۔ اور پھر میں نے قرآن کریم کی آیت پیش کر دی۔ قرآن کریم کہتاہے ایسے لوگ ہوتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: توپھر اس Interpretation (توضیح) کے مطابق یہ جو الفاظ آئے ہوئے ہیں کیونکہ میں…
مرزاناصر احمد: ہاں، اس Interpretation (توضیح) کے مطابق ’’اتمام حجت‘‘ جہاں آئے گا۔ ہمارے لٹریچر میں، اس سے مراد یہ ہوگی کہ وہ Convince (قائل)بھی ہوگیا ہے۔ اگر اس دنیا کاہے۔ قائل بھی ہوگیا اوراعلان بھی کردیا…
جناب یحییٰ بختیار: اعلان بھی کردیا؟
مرزاناصر احمد: …اور اگر وہ Convince (قائل) ہوگیا ہے اور اعلان نہیں کرتا، تواس کا معاملہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ ہے۔ ہمارایہ نہیں ہے کوئی کام۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ جو ریفرنس آرہے ہیں کہ :’’جو…‘‘
مرزاناصر احمد: یہ سارے ریفرنس کا یہ مطلب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اس کے علاوہ جو باقی ریفرنسز ہیں، ان میں جو کہتے ہیں کہ ’’جی کافر ہے‘‘اور’’دائرہ اسلام سے خارج ہے‘‘…
مرزاناصر احمد: سارے، اس کے سارے…
جناب یحییٰ بختیار: …اس کیٹیگری میںآتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: اس کیٹیگری کے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: باقیوں پر نہیں Apply (لاگو) ہوتا؟
مرزاناصر احمد: ہاں۔ لیکن دوسروں کے متعلق ہمارے احادیث میں اور اسلام کے محاورے میں کثرت کے ساتھ ’’گناہ‘‘ کو ’’کفر‘‘ کے ساتھ تعبیر کیاگیا ہے۔
584جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ کہتاہوں، جو آپ کی تحریرات ہیں۔ تقاریر ہیں۔ ان میں جو ایساذکر آتاہے۔ میں ان کی طرف…
Mr. Chairman: You want to continue, Mr. Attorney- General?
)مسٹر چیئرمین: مسٹر اٹارنی جنرل!کیاآپ جاری رکھنا چاہتے ہیں؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: Just five minutes more, Sir.
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا!صرف پانچ منٹ کے لئے)
Mr. Chairman: I see.
(مسٹر چیئرمین: ہاں ٹھیک ہے)
جناب یحییٰ بختیار: آپ یہ دیکھیں نا جی، کہ کل اسی پوائنٹ پر کل میں نے آپ کو پڑھ کر بھی سنایاتھا، پرسوں:’’ہر ایک شخص جو موسیٰ علیہ السلام کومانتاہے مگر عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتا، عیسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے مگر محمدa کو نہیںمانتا، محمدaکو مانتا ہے مگر مسیح موعود کو نہیں مانتا، وہ نہ صرف کافرہے بلکہ پکا کافر اوردائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘
(کلمۃ الفصل ص۱۱۰ مصنفہ مرزابشیر احمد پسر مرزا قادیانی)
ان سے مراد صرف وہی ہیں جو اتمام حجت کے بعد…؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں اتمام حجت کے بعد۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ میں Clarify (واضح) کرناچاہتاتھا۔ پھرآگے ہے جی: ’’ہم چونکہ مرزا صاحب کو نبی مانتے ہیں اورغیر احمدی آپ کو نبی نہیں مانتے،اس لئے قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق کسی نبی کا انکار بھی کفر ہے۔غیر احمدی بھی کافر ہیں۔‘‘ تو…
مرزاناصر احمد: یہ بھی یہی ہے’’نہیں مانتے‘‘کامطلب…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،’’غیر احمدی‘‘کا یہ مطلب نہیں کہ سارے کے سارے…؟
585مرزاناصر احمد: نہیں، سارے نہیں۔ وہ غیر احمد ی جن پر اتمام حجت اس معنی میں ہو گیاہے۔ وہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ جو آگے انہوں نے فرمایا ہے کہ:’’حضرت مسیح موعود نے غیر احمدیوں کے متعلق صرف وہی سلوک جائز رکھا ہے جو نبی کریمa نے عیسائیوں کے ساتھ۔‘‘ تویہ بھی وہی کیٹیگری ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، یہ توچیک کرنے والا حوالہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،میں کل، پرسوں سناچکا ہوں۔
مرزاناصر احمد: یہ سنا چکے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزاناصر احمد: اس کا کیاہے ریفرنس؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ ہے جی ’’ریویو آف ریلیجن‘‘ صفحہ ۱۲۹۔ یہ میں نے تفصیل سے سنایا ہے۔ میں ساراپڑھ دیتاہوں پھرآپ کو یاد آ جائے گا۔ یہ پہلی لائن میں نے پڑھی ہے۔ مرزا صاحب! میں تفصیل سے پڑھ دیتاہوں…
 
Top